طلسم ہیکل سلیمانی۶

طلسم ہیکل سلیمانی
اعمال برائے بغض و عداوت

فہرست

علمائے طلسمات و روحانیات نے طلسم ہیکل سلیمانی کے ضمن میں بغض و عداوت کے سلسلے کے جن مختلف اعمال کو بیان کیا ہے وہ اپنی تراکیب و اثرات و نتائج کے اعتبار سے عظیم ترین اعمال کے طور پر تسلیم کئے جاتے ہیں چنانچہ  کتب طلسمات میں طلسم متذکرۃ الصدر سے کام لینے کے جو طریقے تحریر کئے گئے ہیں ان میں سے چند ایک سہل الحصول قسم کی تراکیب کے اعمال ذیل میں درج کئے جا رہے ہیں امید واثق ہے کہ ارباب علم و فن ان اعمال کو حاصل کر لینے کے بعد اس سلسلے کے دوسرے تمام تر اعمال سے یقینی طور پر بے نیاز ہوجائیں گے

عمل اول

غنیتہ العاملین میں بغض و عداوت کے سلسلے کے ذیل کے عمل کبیر کو جس شرح و بسط سے تحریر کیا گیا ہے اس قدر تفصیل کا بیان کرنا ہمارے لئے کسی طرح سے بھی ممکن نہیں ہے تاہم اس سلسلے کی مختصر سی تفصیل کچھ یوں ہے کہ اگر اس عمل کا بجالانا مقصود ہو تو اس کے لئے سورج گرہن کے وقت موش دشتی اور گرگٹ صحرائی کو پکڑ کر ترکیب عمل کے مطابق ذبح کر ڈالیں اور ذبح کرکے دونوں کو مٹی کی ایک نئی ہنڈیا میں ڈال کر اس کے منہ کو خوب مضبوطی کے ساتھ بند کردیں اس عمل کی بجاآوری کےد وران تمام تر وقت طلسم ہیکل سلیمانی کے عمل کی عبارت کو برابر پڑھتے رہیں ازیں بعد اس برتن کو گرہن کے ختم ہونے سے قبل ہی کسی دوراہے میں دبادیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے علاوہ اس عمل کی کسی دوسرے کو کوئی خبر تک نہ ہو اس کے علاوہ اس برتن کو گہرا گڑھا کھود کر دبائیں تاکہ کوئی جانور وغیرہ اس کی بو پر بھی نہ آسکیں ۔ اس عمل کے بعد جب اور جس دن دوبارہ سورج گرہن لگے تو اس وقت اس برتن کو وہاں سے نکال لائیں اور چولہے پر رکھ کر اس کے نیچے مدار یعنی آک کے درخت کی لکڑی کی آگ جلائیں اور خود اس برتن کے سامنے بیٹھ کر طلسم ہیکل سلیمانی کے عمل کی عبارت کی تلاوت شروع کر دیں پھر جب برتن میں موجود مذکورہ جانوروں کے جسم کی ہر چیز جل کر راکھ ہوجائے تو عمل کی تلاوت بند کردیں اور عمل کو تمام کرکے اس ہنڈیا سے جو کچھ حاصل ہو ، اسے باریک پیس کر اپنے پاس محفوظ کرلیں بغض و عداوت کے سلسلے کے متذکرۃ الدر کا دارومدار اسی راکھ پر ہی ہے ۔ طلسمات کی دنیا میں اس راکھ کو سوسان کہتے ہیں صاحب الغنیتہ العاملین علی ابن حداد المعروف شیخ بعبلکی بغض و عداوت کے اس عمل کو بیان کرتے ہوئے رقم طراز ہیں کہ عاملین حضرات اس عمل کے کراماتی اثرات کا مشاہدہ کرنا چاہیں تو اس کے لئے اس مواد سے ایک رتی بھر خاک لے کر اس پر طلسم متذکرۃ الصدر کی عبارات کو چالیس مرتبہ پڑھ کر پھونک دیں اور پھر جن دو اشخاص کے مابین بغض و عداوت کی آگ کا بھڑکانا ہو تو اس راکھ کو کھانے پینے کی چیزوں میں ملا کر ان دونوں کو کھلا پلا دیں تو اسی وقت ہی بغض و عداوت کا دورہ ایک مرض کی طرح ان پر عود کر آئے گا اور ایسا معلوم ہوگا کہ یہ دونوں کبھی بھی ایک دوسرے کے دوست نہ تھے بلکہ برسوں کے دشمن تھے غنیتہ العاملین سے ماخوذ و منسوب مذکورہ بالا عمل کو مجھے ذاتی طور پر تیار کرکے بیسیوں بار آزمانے کا اتفاق ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ حقیر بلا خوف و تردید عرض کرنا چاہتا ہے کہ بغض و عداوت کے سلسلے کے جس قدر بھی عملیات ملتے ہیں ان سب میں یہ عمل اپنے سلسلے کا سب سے بڑھ کر سہل الحصول اور کامیاب ترین قسم کا عمل ہے جو کبھی بھی اور کسی بھی حالت میں تخلف نہیں کرتا ۔ بغض و عداوت کے متذکرہ الصدر عمل اور اس کے سلسلے کے تمام تر اعمال کے متعلق یہ انتباہ کر دینا ضروری ہے کہ کسی جائز و معقول وجہ کے بغیر اس قسم کے اعمال کو ہرگز ہرگز استعمال میں نہ لایا جائے کیونکہ کسی پر ناحق ظلم کرنے والا کبھی خود بھی ظلم کا شکار ہوجاتا ہے ۔

عمل دوم

حکیم عرسوس ابو العمان کتاب دوسم میں تحریر فرماتے ہیں کہ اگر عامل طلسم ہیکل سلیمانی کی عبار ت کو اپنے جس دشمن کے روبرو ہوتے وقت چند ایک بار پڑھ لے تو خدا کے فضل و کرم سے اس کی زبان بند ہوجائے گی اور عامل اس کے ظلم و شر سے محفوظ رہے گا کتاب دوسم میں ہی مذکور ہے کہ اگر عامل اپنے کسی دشمن کو تباہ و برباد کرنا چاہے تو اس کے لئے ناقص النور میں سہ شنبہ کو نصف شب کے وقت بیدار ہوکر طلسم متذکرۃ الصدر کو سات سو دفعہ پڑھے پھر جس ظالم و جابر کے لئے بد دعا کرے گا تو وہ ایک دن کے ہی اس عمل کے نتیجہ میں مبتلائے مصائب و آلام ہو کر تباہ و برباد ہوجائے گا حکیم عرسوس کا قول ہے کہ یہ عمل اکابر علمائے طلسمات کا آزمودہ ہے ۔ کتاب دوسم کے مطابق دشمن کی ہلاکت کے لئے ہیکل سلیمانی کے عمل کو بط سیاہ کی دباغت شدہ کھال پر تحریر کرکے اس دشمن کے مکان کی دہلیز کے نیچے یا پھر اس کی راہ گزر میں گاڑ دیں دشمن یقینی طور پر ہلاک ہوجائے گا۔

عمل سوم

دشمن کو اس کے ظلم و شر سے باز رکھنے کے لئے قمر درعقرب کے اوقات میں طلسم ہیکل سلیمانی کو تحریر کرکے مٹی کی ایک چھوٹی سی کوڑی ہنڈیا میں بلادر، ایلوا زرد اور فلفل سیاہ کے سفوف کے ہمراہ ڈال دیں اس عمل کے بعد اس برتن کو کسی ایسی جگہ پر دبادیں جہاں مسلسل آگ جلتی رہے مخالفین اور حسد پیشہ لوگوں کی شرارتوں سے محفوظ رہیں گے حکیم افلاطون اپنے قصائد میں عمل متذکرۃ الصدر کے ذیل میں تحریر کرتا ہے کہ طلسم مذکورہ بالا سے کام لینے کا میرا اپنا طریقہ یہ ہے کہ میں ہیکل کی عبارت کے بعد ذیل کے کلمات عمل کو بھی تحریر کرلیا کرتا ہوں ۔ حکیم صاحب موصوف فرماتے ہیں کہ میں نے جب بھی اس عمل کو آزمایا ہے ہمیشہ ہی دشمنوں کے مکر و دجل و فریب اور ظلم و شر سے محفوظ رہا ہوں کلمات عمل کی عبارت حسب ذیل ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*