نقش اسرار اسم الہیہ

نقش اسرارِ اسم الہٰیہ

بہت سے حضرات یہ شکوہ کرتے ہیں کہ آپ جو جفری اعمال یا سیارگان کی گردش کے مطابق اعمال پیش کرتے ہیں وہ ہمارے لئے بجالانا نا ممکن ہوتا ہے
کوئی ایسا عمل ہو جو حسابی پیچیدگی سے مبرا ہو ایسے تمام احباب کے لئے ایک آزمودہ "اسراری نقش” پیش کر رہا ہوں ۔
کسی بھی سیارہ کے شرف میں اسے چاندی یا کاغذ پر تحریر کریں ۔ اگر یہ اوقات بھی سمجھ میں نہ آئیں تو کسی بھی اسلامی ماہ کی پہلی جمعرات یا جمعہ کے روز طلوع آفتاب کے وقت چاندی کے پترہ پر کندہ کریں یا پھر کاغذ پر زعفران سے تحریر کرلیں ۔
سحر و جادو کے اثرات سے نجات۔ مقدمات میں کامیابی ، دشمن کا مغلوب ہونا ، وسعت رزق وغیرہ جیسے امور میں ، اس نقش معظم کو بہت ہی عجیب تاثیر کا حامل پایا ہے ۔
Naqsh-e-Sharf

چند اسماء اس نقش میں استعمال کئے گئے ہیں ۔ یعنی قیوم ، قائم ، قدیر ، قادر ، قوی ، قدوس، قھار ، قابض ، قریب ، قدیم ۔
نقش کے گرد حرف م کو دائرے کی صورت میں لکھا گیا ہے ۔ کل حرف م کی تعداد ۹۲ ہے ۔
نقش کے اوپر
بسم اللہ الرحمن الرحیم وھوالقاھر فوق عبادہ ویرسل علیکم حفظہ علی اذا جاء احدکم الموت توفتہ رسلنا وھم لا یفرطون
اللھم انی اسئلک یا اللہ بحق ہٰذہ الاسماء العظیم ان یحفظھا قل کتابی ھٰذا یاذوالجلال والاکرام۔
دائیں جانب جو تحریر کرنا ہے وہ درج ذیل ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ ا اِن ینصرکم اللہ فلا غالب لکم وان یخذلکم فمن ذالذی ینصرکم من بعدہ ۔ وعلی اللہ فلیتوکل المومنون۔
بائیں جانب درج ذیل عبارت تحریر کرنا ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ وقل الحمد للہ الذی لم یتخذ ولدا ولم یکن لہ شریک فی الملک ولم یکن لہ ولی من الذل وکبرہ تکبیرا۔
آخر میں نقش کے نیچے جو عبارت تحریر کی جائے گی وہ درج ذیل ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ قل اللھم ملک الملک توتی الملک من تشاء و تنزع الملک ممن تشاء و تعز من تشاء و تذل من تشاء بیدک الخیر ۔ انک علی کل شئی قدیر ۔ تولج الیل فی النھار و تولج النھار فیالیل ۔ وتخرج الحی من المیت وتخرج المیت من الحی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*