NauRoz_2015::..نوروزعالم افروز ۲۰۱۵

فہرست

اس موقعہ پر کسی بھی سیارہ کے شرف سے متعلقہ لوح یا طلسم بھی تیار کیا جا سکتا ہے جیسا کہ شرف مشتری یا شرف زحل کی الواح وغیرہ ۔
اسی طرح اس با برکت وقت میں آپ کسی بھی اسم یا آیت کی زکات ادا کرکے اس سے آئندہ ایک سال تک کام لے سکتے ہیں ۔

کثیر الفوائد عمل بالخصوص برائے روحانی ترقی

سب سے پہلے وہ طریقہ تحریر کرتا ہوں جو دیگر فوائد کے علاوہ روحانی ترقی کے لئے بہت موثر ہے ۔
آپ نے میرے اکثر مضامین میں سورہ توبہ کی آیات مبارکہ کے متعلق پڑھا ہوگا یعنی آخری دو آیات۔
لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُفٌ رَحِيم
فإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ

آیہ مبارکہ کے اعداد ابجد قمری لیں
6779
مکمل آیت کو ملفوظی صورت میں تحریر کرلیں ۔ جیسے لقد ۔۔۔۔ ل ا م ق ا ف د ا ل
ان اعداد کو بھی گزشتہ مجموعہ میں شامل کرلیں ۔
مذکورہ آیات کے ملفوظی اعداد 11144 ہیں ۔ بعینہ اسم خود معہ والدہ کے اعداد ابجد قمری مع ملفوظی حاصل کرلیں ۔
کل اعداد کو نقش مربع میں پُرکرلیں۔ نقش بلا کسر پُر کریں کسر واقع ہونے کی صورت میں متعلقہ اسم کی شمولیت حسب سابق طریق پر کریں۔
نام کو آیت میں امتزاج دے کر چار حرفی کلمات بنا کر نقش کے ارد گرد لکھ لیں ۔ عین تحویل کے وقت نقرئی لوح پر کندہ کر دیں ۔
نقش کا حسابی عمل تحویل کے وقت سے قبل تیار کرکے رکھ لیں تاکہ عین وقت پر دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
نقش مربع آتشی کی چال اس سے قبل کئی مرتبہ دی جا چکی ہے اور نقش پُر کرنے کا طریق بھی کئی بار بیان کیا جا چکا ہے لہٰذا بار بار تحریر کرنا درست نہیں۔
عمل کو مزید موثر کرنا چاہ رہے ہیں تو ایک کام کریں
دس مارچ کو رات سے عمل شروع کریں ایک وقت مقرر کرلیں اب دو رکعت نماز حاجت مثل صبح ادا کریں ۔
ایک سو ایک مرتبہ درود شریف اول و آخر درمیان میں ایک تسبیح مندرجہ بالا دو آیات۔
اگلے روز دو تسبیح ۔۔۔۔۔۔۔ اس طرح روزانہ ایک تسبیح کا اضافہ کرتے جائیں20مارچ کو رات میں آپ نے 11 تسبیح پڑھنا ہوگی ۔ کچھ دیر بعد تحویل کا وقت شروع ہوجائے گا بس اس وقت اپنے تیار شدہ نقش کو کندہ کرلیں۔ نقش کے اضلاع خدام وغیرہ ضرورتحریر کریں نقش کے نیچے "وکفی باللہ شھیدا محمد رسول اللہ” تحریر کرلیں۔
اب اسے سفید رنگ کے کپڑے میں سی لیں اور گلے میں پہن لیں ۔
اگلی شب سے جگہ و وقت کی پابندی کے ساتھ روزانہ اکیس یوم تک بلاناغہ ایک سو اکیس مرتبہ درج ذیل طریق پر آیہ مبارکہ کا ورد کریں

لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُفٌ رَحِيم

فإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ وصلی اللہعلیک یا محمد وعلیٰ آل محمد

خیال رہے کہ یہ ورد زبان سے نہیں کرنا بلکہ زبان کو مقام تالو سے چپکالیں اور دل و دماغ سے اس ورد کو جاری کریں ۔
مناسب ہے کہ دوران ورد جو لوح آپ نے تیار کی تھی کسی دھاگہ کی مدد سے اپنے سر کے مقام پر باندھ لیں(تالو کے مقام پر)۔ بعد از ورد لوح کو دوبارہ
گلے میں پہن لیا کریں ۔
یہ عمل ان لوگوں کے لئے ایک روحانی تحفہ ہے جو روحانی لطف سے آشنا ہونا چاہتے ہیں۔

 

لوح نوروز مخصوص

اکثر لوگوں کو دیکھا ہے کہ پیچیدہ اعمال کی طرف زیادہ توجہ دیتے ہیں اور آسان اور سہل عمل یا طریق کو معمولی سمجھ کر ترک کردیتے ہیں ۔
اس مرتبہ ایک نہایت ہی آسان عمل پیش کر رہا ہوں اس میں کسی قسم کی کوئی حسابی پیچیدگی نہیں ۔ ایک عام سادہ سا نقش مثلت ہے لیکن اسکے درج ذیل
فوائد نوروز کے وقت پر تیار کرکے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔
فراخی رزق کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے ۔
گھریلو ناچاقی ختم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔
ملازم پیشہ حضرات اگر افسران بالا سے تنگ ہیں تو ان کی نظروں میں وقعت حاصل کرنے کے لئے اسے تیار کر سکتے ہیں۔
ہمہ وقت پاس رکھنے سے دشمنوں پر غلبہ حاصل رہتا ہے ۔
وہ افراد جو مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں ان کے لئے بھی مفید ہے ۔
سحر جادو کے اثرات سے نجات کے لئے مریض کے گلے میں پہنائیں تو خلاصی ہوگی ۔
مناسب شکل و صورت ہونے کے باوجود رشتہ طے نہ پانا یا رکاوٹوں کا سامنا ہونا جیسی پریشانی کا شکار ہیں تو ایسی صورت میں بھی یہ لوح مفید ثابت ہوگی۔
مختصرا کہ جس بھی جائز نیت کے لئے تیار کرنا چاہیں ، تیار کر سکتے ہیں ۔ بس نقش کے نیچے نام معہ والدہ و مختصراً مقصد تحریر کردیں۔

طریقہ عمل :۔ عین تحویل آفتاب کے وقت سے قبل پاک و پاکیزہ ہو کر کمرہ کومعطر کرلیں لباس بھی معطر ہو ۔ بہتر ہے کہ کمرہ میں آپ تنہا ہوں ۔
بخورات روشن کریں ۔ پاس سات رنگ کی مٹھائی حسب توفیق موجود ہو ۔ قبلہ رخ ہو کر بیٹھ جائیں ۔
عین تحویل کے وقت یہ ورد شروع کر دیں ۔
حسبنا اللہ و نعمل الوکیل و نعم المولیٰ و نعم النصیر 313 مرتبہ ۔
لا الہ الا انت سبحنک انی کنت من الظلمین 313 مرتبہ ۔
ربنا اتنا فی الدنیا وفی الاخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار 313  مرتبہ۔
اول و آخر ۱۱ مرتبہ درود شریف ۔

جب ورد ختم ہو تو پہلے سے حاصل کردہ چاندی کے پترہ پر دیا گیا نقش چال کے مطابق پُر کرلیں ۔ اس دوران دل ہی دل میں درود شریف کا ورد جاری رکھیں۔
نقش تحریر کرنے کے بعد مٹھائی نذر سرور کائنات ﷺ کی دیں۔
خود بھی کھائیں اہل خانہ اور بچوں میں بھی تقسیم کر دیں۔
لوح کو زرد کپڑے میں سی لیں ساتھ زرد رنگ کی ڈوری کا استعمال کرلیں کہ گلے میں بطور تعویذ پہنا جا سکے ۔
مقررہ وقت سے پہلے کوشش کریں تو چاندی کا گول پترہ تیار کروا کر خوبصورت لاکٹ کی صورت میں تیار کر سکتےہیں صرف تدبر سے کام لینا ہے۔

اب وہ مخصوص نقش ملاحظہ کریں۔
naqsh e musallas nau roz 2015

نقش کی چال درج ذیل ہے

musallas aatishi chaal

طلسم زحل برائے رد نحوست سیارہ زحل

جیسا کہ گزشتہ سطور میں بیان کرآیا ہوں کہ یہ ایک ایسا خاص وقت ہے کہ اس میں ہر سیارہ سے منسوب لوح کو تیار کرکے اس کے منسوبہ فوائد سے مستفید ہوا جا سکتا ہے ۔ لہٰذا وقت کی مناسبت سے قارئین کے لئے سیارہ زحل کی نحوست کے تدارک کے لئے بھی ایک طریقہ پیش کیا جا رہا ہے ۔
سیارہ زحل کے متعلق تفصیلات آپ درج ذیل لنک پر کلک کرکے ملاحظہ فرما سکتے ہیں ۔
تفصیلات بابت سیارہ زحل و طلسم زحل

اگر آپ سیارہ زحل کے نحوست کا شکار ہیں خواہ پیدائیش ہو یا وقتی ، ایسی صورت میں آپ نوروز عین تحویل آفتاب کے وقت اس کی متعلقہ لوح تیار کرکے
ان نحس اثرات سے خود کو پاک و محفوظ کر سکتے ہیں ۔

چاندی پر درج ذیل طلسم کو کندہ کرلیں ۔
Tilsim e zohol bara e radd e nahoosat sayara e zohol

1 Comment

  1. اسلام علیکم میں یہ علم سیکھنا چاہتا ہوں مجھے اس سے کوئی ضرورت ہے میں چاہتا ہوں کہ میرے سامنے سے آ جائے مجھے اس کا شوق ہے ہے مجھے شوق ہے چاہتا ہوں اس علم کو حاصل کرنا چاہتا ہوں اور یہ عمل کو مہربانی کرکے مجھے میری مدد فرما لیجئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*