Auj-e-Shams2014::..اوج شمس ۲۰۱۴

Posted on 26. Jun, 2014 by .

اوج شمس ۲۰۱۴۔ یہ مبارک و مسعود وقت کی ابتداء ۱۱ جولائی ۲۰۱۴ بوقت دوپہر ایک بجکر ستاون منٹ گیارہ سیکنڈ پرہوگی جبکہ اختتام ۱۲ جولائی ۲۰۱۴ بوقت دوپہر تین بجکر سات منٹ پینتالیس سیکنڈ پر ہوگا ۔
سیارہ شمس جسے اصطلاح نجوم میں شہنشاہ فلک کے نام سے پکارا جاتا ہے جب یہ سیارہ برج سرطان کے ۲۰ درجہ پر آتا ہے تو قدرت کاملہ کی جانب سے اسے اوج کی قوت حاصل ہوتی ہے کسی بھی سیارہ کی شرف کی قوت کے بعد اوج کی طاقت کو اہمیت حاصل ہے ۔
اس مرتبہ اس مبارک و مسعود وقت سے فائدہ اٹھانے کے لئے جو طریقہ پیش کیا جا رہا ہے اسے حکیم افلاطون سے منسوب کیا جاتا ہے جو کہ انہوں نے اپنی کتاب ” جواہر الالواح” میں مختصراً تحریر فرمایا ہے ۔ ہم یہاں بالشرح مثال کے ہمراہ درج کر رہے ہیں ۔
کاروباری بندش کےخاتمہ ، اعداء و دشمنوں پر غلبہ کے لئے ، یا مقدمات میں فتحیابی کے لئے ، بلندی مرتبہ و جاہ و حشمت کے لئے ، سحر و جادو یا نحوست سیارگان سے نجات کے لئے اس طریق پر عمل پیرا ہو کر مستفید ہوا جا سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ اس مبارک وقت میں ایک انگشتری بھی تیار کی جا سکتی ہے ، یہ ان سہل پسند حضرات کے لئے ہے جو یہ چاہتے ہیں کہ جفری پیچیدگی نہ ہو عمل قوی و موثر ہو اور آسان بھی ہو ۔

Continue Reading

یکم رجب اور لوح تحفظ

Posted on 29. Apr, 2014 by .

یوں تو ماہ رجب المرجب بے شمار فضیلتوں و برکتوں کا حامل ہے لیکن اس بے پناہ برکتوں والے ماہ میں ایک اور اہم بات یہ ہے کہ ہم لوح تحفظ تیار کر سکتے ہیں ۔ سحر و جادو سے حفاظت، حادثات سے بچاؤ۔ مال و دولت کی فراوانی ۔ بے برکتی کا خاتمہ ۔ دشمنوں پر غلبہ ۔ آسیب و جناتی اثرات سے تحفظ ۔ چوری سے محفوظ رہنے کے لئے ، رشتوں کا نہ آنا یا آکر چلے جانا ۔ وغیرہ جیسے امور کے لئے یہ لوح حروف مقطعات قرآنی اپنے اندر ایک عجیب تاثیر لئے ہوئے ہے ۔

Continue Reading

مزید اعمال و طلسمات بابت شرف مشتری

Posted on 17. Apr, 2014 by .

چند قارئین کی فرمائش پر شرف مشتری سے منسوبہ دیگر اعمال و طلسمات کو بیان کیا گیا ہے جن میں دافع عسر البول کے لئے ایک طلسم جو کہ اطباء کے لئے بے حد مفید ثابت ہو سکتا ہے ،ایک سادہ مگر پر اثر نقش جسے ہر فرد لکھ سکتا ہے ، ایک عجیب اثرات کا حامل نقش جس کا خاصہ ہے کہ حصول انعام میں بذریعہ خواب رہنمائی ملتی ہے اور غیبی مال و دولت کے اسباب اذن ربی سے پیدا ہوتے ہیں اور ایک جفری عمل جو موثر ہونے کے ساتھ ساتھ علمائے روحانیت کا مجرب ترین عمل ہے اور اس احقر کے ذاتی تجربات ومشاہدات بھی اس کے شاہد ہیں ۔

Continue Reading

قارئین متوجہ ہوں !!!۔

Posted on 17. Apr, 2014 by .

ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض حضرات سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے خود کو روحانی علوم ڈاٹ کام سے متعلق فرد ظاہر کر کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔
اسی طرح بعض ویب سائٹس بھی ہماری نظروں سے گزری ہیں جہاں روحانی علوم ڈاٹ کام کا فرنٹ لوگو تک استعمال کیا جا رہا ہے ۔ بذریعہ تحریر ہٰذا قارئین پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ روحانی علوم ڈاٹ کام سے منسوب دیگر کوئی ویب سائٹ نہیں ہےلہٰذا قارئین نوٹ فرمالیں۔
اکثر قارئین یہ شکایت کرتے ہیں کہ ہم نے فری روحانی سروس کے تحت سوال ارسال کیا تھا لیکن جواب موصول نہ ہوا یا کتابوں کے لئے ای میل کی تھی کوئی جواب موصول نہ ہو ۔ ایسے تمام حضرات حق بجانب ہیں کیونکہ ہمیں اکثر اوقات ان کی ای میل سرور کی تکنیکی خرابی کے سبب موصول ہی نہیں ہو پاتی ہے ۔
رابطہ کے لئے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ

help@roohanialoom.com
پر ای میل ارسال کریں ۔ آپ کی فوری رہنمائی کردی جائیگی ۔

Continue Reading

مشہور زمانہ لوح مشتری تیار کرنے کا مکمل طریقہ ۔

Posted on 17. Apr, 2014 by .

مشہور زمانہ لوح شرف مشتری ۔ جسکی تیاری کا مکمل طریقہ ماہ ستمبر 2013میں مکمل تفصیل کے ساتھ شائع کیا گیا تھا ۔
اب ایک مرتبہ پھر سعد اکبر سیارہ ، سیارہ مشتری اپنی سعادتوں کے ہمراہ شرفی درجات کی جانب رواں دواں ہے ۔
مورخہ 24اپریل 2014 صبح 10بجکر12منٹ52سیکنڈ تا مورخہ یکم مئی 2014 صبح 10بجکر11منٹ41 سیکنڈ تک یہ بحالت شرف میں رہے گا ۔
حصول لوح شرف مشتری کا یہ ایک آخری موقع ہے کہ اس کے بعد یہ سیارہ عرصہ 12سال بعد اس مقام پر پہنچے گا یعنی آئندہ بارہ سال تک لوح مشتری تیار نہیں کی جا سکے گی ۔
مکمل لوح مشتری تیار کرنے کا طریقہ بمعہ مثال اندرونی صفحات پر ملاحظہ کیجئے ۔

Continue Reading

رجعت مشتری تا شرف مشتری(دوبارہ)۔

Posted on 16. Apr, 2014 by .

سعد اکبر سیارہ ماہ اپریل ۲۰۱۴ میں ایک بار پھر اپنے شرفی درجات سے گزرے گا ۔
مشتری کا یہ وقت اب آخری مرتبہ میسر ہوگا اس کے بعد بارہ سال کا انتظار کرنا ہوگا ۔
وہ تمام حضرات جو ماہ ستمبر ۲۰۱۳ میں اس وقت سے کسی بھی سبب فیض حاصل نہ کر سکے ہوں وہ اب ماہ اپریل ۲۰۱۴ (۲۴ اپریل تا یکم مئی) میں اس وقت کی تاثیر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
کیونکر یہ شرف دوبارہ آرہا ہے ؟ کیسے؟؟
تفصیلات جاننے کے لئے اندرونی صفحہ ملاحظہ کیجئے ۔

Continue Reading

فوائد شرف مشتری

Posted on 16. Apr, 2014 by .

شرف مشتری ایک آخری موقع ! سیارہ مشتری حالت رجعت میں سفر کرتا ہوا ایک مرتبہ پھر مستقیم ہوتے ہوئے اپنے شرفی درجات سے گزرے گا اب دوبارہ یہ موقع بارہ سال بعد ہی میسر آئے گا اپنے شرفی درجات سے گزرنے والے سیارہ مشتری سے کیا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور کن مقاصد کے لئے اس کی سعادتوں کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے ، مختصراً اس مضمون میں بیان کیا گیا ہے ۔

Continue Reading

Aamal-e-Girhan::..اعمال گرہن اپریل ۲۰۱۴

Posted on 10. Apr, 2014 by .

اعمال گرہن بابت اپریل ۲۰۱۴ پیش خدمت ہیں
حروف صوامت کی زکات کا طریقہ
تحفظ رجعت حروف صوامت
تمام مخلوق کی زبان بندی کا نادر الوجود عمل
انگشتری زبان بندی برائے خلق (موثر و مجرب)۔
لا علاج امراض کا شافی و کافی علاج
عمل حب جوکہ علامہ شاد گیلانی مرحوم کی کتاب بیاض( میں نے کیا پایا) کی صحیح عبارت عمل و ترکیب
جوڑوں کے درد اور ریاحی دردوں کا شافی علاج
زکات نقش مربع
اور ایک خاص سینہ کا راز

Continue Reading

Mustehsla Nad-e-Ali (A.S) Software مستحصلہ ناد علی (ع)۔

Posted on 02. Apr, 2014 by .

اس مرتبہ علم جفر اخبار کا جو مستحصلہ پیش کرنے جا رہا ہوں یہ مستحصلہ ناد علی (ع) کے نام سے موسوم ہے ۔ جسے آفتاب جفر حصہ دوئم میں ایم غلام عباس اعوان صاحب نے رقم فرمایا ہے ، میرے ذاتی ذرائع کے مطابق مستحصلہ ہٰذا موصوف کو علامہ غلام عباس شاد گیلانی مرحوم و مغفور نے تعلیم فرمایا تھا جسے من و عن درج کیا گیا ہے ۔
اس مستحصلہ کے حل کے لئے جو سطور کتاب مذکورہ میں درج کی گئی ہیں میں من و عن انہیں یہاں نقل کر رہا ہوں آخر میں اس مستحصلہ کا سوفٹوئیر بھی پیش کیا جا رہا ہے جس کا کوئی ہدیہ مقرر نہیں کیا گیا یہ ہر عام و خاص کے لئے بلا معاوضہ پیش کیا جا رہا ہے ۔

Continue Reading