Loh-e-sulemani-tayar-karein
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

عظیم المرتبت نایاب لوح حضرت سلیمان علیہ السلام

یہ ایک ایسی عظیم الشان لوح ہے کہ جس کی تعریف میں الفاظ کم معلوم ہوتے ہیں۔ یہ لوح آج تک کسی روحانی کتاب میں شائع نہیں ہوئی۔ اس لوح کی تیاری میں ادارے کی عرصہ دراز کی تحقیق اور محنت شامل ہے۔
اخبار و آثار کے امتزاج سے تیار ہونے والی یہ لوح
جس کا ایک ایک خانہ ، ایک ایک نگینہ تحقیقات اور جفر کی کسوٹی پر پرکھ کر منتخب کیا گیا [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

Loh e Sharf e Qamar | شرف قمر فروری ۲۰۱۴

کُل اَمۡرِ مَرۡھُوۡنِ باوقَاتِھَا کو مدنظر رکھتے ہوئے علمائے جفر و نجوم نے اپنے مشاہدات و تجربات سے ایسے اوقات کی جستجو کی جن میں کسی سیارہ کے سعد و نحس اثرات درجہ کمال کو پہنچتے ہوں ۔ تاکہ ان اوقات میں خیروشر کے عملیات بجالانے سے صد فی صد تاثیر ظاہر ہو ۔
کمال سعادت کو شرف کہا گیا جبکہ کمال نحوست کو ہبوط کا نام دیا گیا ۔ اس بار ہم سیارہ قمر کے شرف کی افادیت پر ایک مختصر مگر زود اثر جفری عمل بیان کر رہے ہیں
آپ کسی بھی شرف قمر کے اوقات میں اپنی حاجت کے مطابق اس عمل سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے فیض حاصل کر سکتے ہیں ۔
شرف قمر مورخہ ۵ فروری ۲۰۱۴ شام چھ بجکر اٹھائیس منٹ بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

فراوانی رزق

اللہ تعالیٰ اس کائنات میں سب سے زیادہ کریم ہے ، تاریخ میں علمائے جفر نے اللہ تعالیٰ کے ایسے اسماء دریافت کئے جن کی برکت کے باعث کوئی بھی انسان اپنی تمام مشکلات کو راحت میں بدل لیتا ہے ۔
آج ہم اس الہی یا رزاق کا ایک انتہائی مجرب عمل پیش کر رہے ہیں یہ عمل بے روزگار افراد، کاروبار یا ملازمت میں ترقی کے لئے بہت تیز اثر رکھتا ہے ۔
اپنے استعمال میں لائیے اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

عملِ خوشحالی

دنیا کی تیز رفتاری نے ایک نئے معاشی نظام کو جنم دیا ہے ۔ اس معاشنی نظام میں عالمی کرنسیوں کی تعداد کو کم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے درمیان فاصلے کم کئے جا رہے ہیں تاکہ ایک ملک دوسرے ملک سے اپنی ضروریات بآسانی پوری کر سکے ۔ اس نظام کا بنیادی اصول یہ تھا کہ ممالک کے درمیان اقتصادی سرحدیں ختم کردی جائیں ۔ اس نظام نے مختلف ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح جوڑ دیا ہے کہ ایک ملک کے معاشی حالات سے دوسرا ملک بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ امریکہ اور یورپ میں موجود حالیہ اقتصادی بحران اس کی واضح مثال ہے ۔ اس اقتصادی بحران کی وجہ سے کروڑوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں لاکھوں کاروبار تباہ ہوگئے ان ممالک میں بسنے والے غیر ملکی جن میں اکثریت پاکستان اور انڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہے وہ بھی بُری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ اکثریت کے پاس ملازمت نہیں ہے اور اس مسئلہ سے باہر نکلنے کا کوئی حل بھی بظاہر نظر نہیں آتا۔
آج اس بزم میں ہم ایسا عمل پیش کرنے جا رہے ہیں جس کی خوبیوں اور عظمت کو قلم بند کرنا نہایت ہی دشوار ہے ۔ اس عمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ ہم اختصار سے کام لیتے ہوئے اپنے قارئین پر صرف یہ واضح کرتے ہیں کہ یہ عمل خوشحالی ، وسعت رزق ۔۔ کاروبار کی ترقی ، حصول ملازمت ، قرض کی ادائیگی ، محتاجی کے خاتمہ غرض ہر دشواری کو دورکرنے اور زندگی کو کامیاب اور خوشحال بنانے کا سرتاج عمل ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

تسخیر اور حکمرانی

آج ہم جو عمل پیش کرنے جا رہے ہیں یہ تسخیر اور حکمرانی کا ایک عظیم اور پُراثر عمل ہے ۔ اس عمل کے ذریعہ کوئی بھی کاروباری شخص یا ادارہ لوگوں کی کثرت کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے جس سے اس کا کاروبار بہت تیزی سے ترقی حاصل کرلیتا ہے اسی طرح ملازمت پیشہ افراد اپنے دفتر میں اپنے ما تحت اور افسران کو اپنے حق میں رکھ سکتے ہیں ۔
اگر کوئی سیاست کو میدان عمل بنانا چاہتا ہے تو اس لوح کے ذریعے وہ عوام یا اپنے حلقہ کے لوگوں کو مکمل طور پر تسخیر کر سکتا ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

تثلیث شمس و مشتری(عمل برائے حصول مال و دولت و زیادتی رزق)۔

تثلیث شمس و مشتری اس ماہ کی ایک انتہائی سعد نظر ہے ۔ اس وقت کی ابتداء ۸ اکتوبر صبح ۱۰ بجکر ۵۲ منٹ پر ہوگی جبکہ تکمیل نظر ۹ اکتوبر ۱۰ بجکر ۴۹ منٹ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

دو اہم ترین نقوش برائے نصرت و فتح اور کاروبار میں ترقی کے لئے

اگر آپ کو یہ محسوس ہوتا ہو کہ کسی نے آپ کی بندش کرادی ہے یا آپ کی تقدیر گردش میں ہے یا آپ حسد یا نظر بد کا شکار ہیں اور آپ کے کام بنتے بنتے بگڑ رہے ہیں تو آپ اس نقش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
جبکہ دوسرا نقش کاروبار کی ترقی کے لئے پیش کیا گیا ہے۔۔ [مزید جانئے۔۔۔]