Numerology::.علم الاعداد

بذریعہ علم الاعداد خواب کی تعبیر معلوم کرنے کا بہترین طریقہ

فہرست

علم الاعداد دیگر تمام علوم کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے ۔ ایک کم پڑھا لکھا فرد بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے کسی شخص کے کیرکٹر کو معلوم کرنے کے لئے جہاں علم الاعداد میں علمائے علم الاعداد نے قواعد بیان کئے وہیں خواب کی تعبیر جاننے کے لئے بھی مختلف قواعد پیش کئے۔ زیر نظر قاعدہ کئی مرتبہ تجربہ کی میزان پر پورا اترا ہے قارئین روحانی علوم ڈاٹ کے لئے تفصیل سے شائع کیا جاتا ہے ۔

خواب دیکھنے والے کے نام کے عد د مندرجہ ذیل جدول سے نکال کر اس دن کے عدد بھی جمع کریں جس دن خواب دیکھا گیا۔ان سب کا مفرد کرلیں اور تفصیل ذیل سے معلوم کریں ۔

(۱)

خواب نیک ہے عنقریب اس کی تعبیر کسی نفع کی صورت میں ظاہر ہوگی

(۲)

آپ کو عنقریب کاروباری حوالہ سے معقول فائدہ حاصل ہوگا

(۳)

کسی دلی مقصد کے ہاتھ آنے یا مرتبہ و بلندی پانے کی طرف اشارہ ہے

(۴)

عزت و مرتبہ بڑھنے کی جانب اشارہ ہے ساتھ ہی اپنے اردگرد کے افراد پر نظر رکھیں احتیاط کی ضرورت ہے

(۵)

سفر پیش آئے

(۶)

آپ کا خواب بد ہے صدقہ خیرات دیں

(۷)

کسی سے لڑائی جھگڑے کی نوبت پیش آئے

(۸)

نیک تعبیر ہے کوئی خوشی حاصل ہو

(۹)

امیدوں میں ناکامی کی جانب اشارہ ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ عزیزوں سے تعلقات خراب ہوں ۔لیکن بالآخر فتح آپ کی ہوگی

مثال

حسن نے ہفتہ کے روز خواب دیکھا۱۱ بجے اس نے مجھ سے کہا کہ آپ تعبیر بتائیں اس سے غرض نہیں کہ اسے خواب یاد رہا یا نہیں تعبیر ہر حالت میں درست برآمد ہوگی ۔ اب جدول کے مطابق حسن کے اعداد ح،س،ن ۱۹۔  ہفتہ کے اعداد۷۔  کل ۲۶۔ استنطاق ۲+۶=۸
یہی عدد جواب کے لئے مطلوبہ عدد ہے ۔ یاد رہے کہ استنطاق میں عدد ۹ سے زیادہ نہیں ہوگا

دنوں کے اعداد

اتوار   کا   1
پیر     کا    7
منگل  کا    9
بدھ کا       5
جمعرات کا 3
جمعہ کا    6
ہفتہ کا     8

اگر سائل نے تعبیر جاننے کی خواہش دوپہر بارہ بجے کے بعد کی ہے تو مندرجہ ذیل اعداد لئے جائیں گے
اتوار   کے   ۴
پیر     کے    ۳
منگل   کے   ۵
بدھ    کے    ۹
جمعرات کے  ۶
جمعہ کے     ۷
ہفتہ کے     ۱

نام کے اعداد درج ذیل جدول سے لئے جائیں

iqaq_ilmuladad

یہاں ایک ضروری ہدایت کی جا رہی ہے کہ ہمیشہ ایک ہی بار جواب حاصل کیا جائے یہ نہ ہو کہ تعبیر من پسند نہ آنے کی صورت میں دوبارہ جواب حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔ بار بار جواب دیکھنے سے جواب میں تاخیر اور خرابی کا اندیشہ ہے ۔ اور بات ذہن نشین رکھیں کہ جس کے متعلق تعبیر جاننا چاہ رہے ہیں اس فرد کا نام اور نام والدہ لیا جائے گا ہم نے مثال میں صرف نام لیا ہے لیکن آپ ہمیشہ نام والدہ بھی شامل کریں گے ۔ یہاں عملیات کے قواعد سے ہٹ کر وہ نام لیا جائے گا جس نام سے اسے پکارتے ہیں خواہ پیدائشی طور پر نام کچھ بھی رکھا گیا ہو ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*