علم نجوم کی افادیت

1 2 3 4 5 6

فہرست

دو اہم باتوں کی آپ کو ضرورت پڑے گی ، ایک ساعت کا استخراج دوسرا طالع وقت کا استخراج ۔
استخراج ساعت و طالع کا طریقہ اس سے قبل میں اپنے مضامین میں بیان کر چکا ہوں ۔ لیکن موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے
لہٰذا اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ چند سوفٹوئیرز جو ماضی میں ذاتی استعمال کئے لئے بنائے گئے جب ویب سائٹ جمال جفر کے نام سے پیش کی گئی تھی وہی سوفٹوئیرز کے لنک یہاں پیش کئے جا رہے ہیں آپ ڈاؤن لوڈ کرلیں ۔ استخراج ساعت و طالع کا مسئلہ آپ کا حل ہوجائے گا۔
آپ کے سسٹم میں مائیکروسوفٹ آفس انسٹال ہونا ضروری ہے اس کے بعد آپ جمال جفر سوفٹوئیر انجن انسٹال کریں پھر دونوں سوفٹوئیر سے آپ مستفید ہوسکتے ہیں ۔ یہاں تینوں اپلیکیشنز کا لنک دیا جا رہا ہے ۔
روحانی علوم سوفٹوئیرز

جاننا چاہئے کہ دن اور رات کو بارہ بارہ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ یعنی دن کی ۱۲ ساعتیں اور رات کی ۱۲ ساعتیں ۔
اب ایک جدول پیش کر رہا ہوں جس سے یہ علم ہوگا کہ فلاں دن اگر فلاں سیارہ کی ساعت ہے تو آیا وہ ساعت سعد ہے یا نحس اور ہم کس کام کے لئے اس ساعت کو استعمال کر سکتے ہیں ۔

نقشہ ساعت دن (طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک )۔

7

نقشہ ساعت رات (غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک )۔

8

اس نقشہ میں آپ دیکھ رہے ہوں گے چند حروف استعمال ہوئے ہیں جیسے نقشہ ساعت رات میں ہفتہ کے سامنے د ر ل ی خ س ھ د ر ل ی خ۔
وہ افراد جو علم نجوم کا فہم رکھتے ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے لیکن مبتدی حضرات کے لئے اسے سمجھنا مشکل ہے
میں اس کی وضاحت کردیتا ہوں ۔
نظام ساعت ایک مخصوص ترتیب سے چلا آرہا ہے ۔ جو کہ یہ ہے ۔
زحل ۔ مشتری ۔ مریخ ۔ شمس ۔ زہرہ ۔ عطارد ۔ قمر
آسانی کے لئے ہر سیارہ کا آخری حرف لے لیا گیا ہے جیسے زحل سے آخری حرف لیا گیا تو ” ل ” ، جس کے معنی ہے زحل ۔
آپ ان تین کلمات کو یاد کرلیں تو کبھی بھی اس ترتیب کو نہیں بھولیں گے ۔ کلمات یہ ہیں ۔
لی ۔ خس ۔ ھدر

اس کے ہمراہ اگر آپ ہر دن کا حاکم سیارہ ذہن نشین کرلیں تو آپ بآسانی خود جدول ترتیب دے سکتے ہیں ۔ زحل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ
مشتری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جمعرات
مریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔منگل
شمس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اتوار
زہرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جمعہ
عطارد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بدھ
قمر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیر
قوانین کے مطابق ہر سیارہ ایک دن سے منسوب کیا گیا ہے جیسے ہفتہ کا حاکم زحل ، جمعرات کا مشتری ، منگل کا مریخ۔

اب ہم نے اگر منگل کی دن کی بارہ ساعتیں استخراج کرنی ہیں کہ کس کے بعد کونسی ساعت ہوگی
تو آپ کو اگر یاد ہوگا کہ منگل کا حاکم سیارہ مریخ تو آپ بآسانی یہ ترتیب دے سکیں گے
یاد رکھیں کہ جو سیارہ جس دن کا حاکم سیارہ ہے بوقت طلوع آفتاب اس سیارہ کی ساعت ہوتی ہے ۔
مثلاً منگل کا مریخ
خ س ھ د ر ل ی خ س ھ د ر ۔۔۔۔۔ کلمہ لی۔ خس۔ ھدر ، آپ کو یاد ہے ۔ اسی کلمہ کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ترتیب دی گئی ہے ۔
گو کہ سوفٹوئیرز کی موجودگی میں اتنی گہرائی میں جانے کی ضرورت نہیں تھی لیکن علمی طور پر ایک نکتہ ذہن میں آگیا سو بیان کر دیا
کہ کبھی ایسا وقت بھی آن پڑتا ہے جہاں سوفٹوئیرز موجود نہ ہوں تو آپ کو یہ علم ہونا چاہئے کہ یہ سسٹم کس طرح کام کر رہا ہے ۔
مزید تفصیلات جاننا چاہیں تو گزشتہ مضامین میں استخراج ساعت کا کالم پڑھ لیں ۔
اب آپ آجائیں گزشتہ دو جدول پر ۔ اس میں آپ کہیں پر دیکھیں گے کہ سعد لکھا ہے کہیں دیکھیں گے کہ منحوس لکھا ہے ۔
یاد رکھیں کہ کبھی بھی کوئی سیارہ ہمیشہ سعد اثرات نہیں دیتا لہٰذا اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ جس ساعت کا انتخاب عمل کے لئے کیا گیا ہے وہ سعد ہو مثلاً آپ زہرہ کی ساعت میں عمل محبت کرنا چاہ رہے ہیں ، ساعت تو زہرہ کی ہے لیکن منحوس ہے تو مطلب یہ ہے کہ اس وقت سیارہ زہرہ سے زمین پر آنے والی جو کاسمک ریز ہیں وہ سعد نہیں ان میں حب و محبت کی تاثیر نہیں بلکہ عداوت کی تاثیر ہے ایسی صورت میں عمل اپنی تاثیر ظاہر نہیں کرے گا۔
میں تفصیل میں جائے بغیر سیارہ مشتری اور زہرہ سے متعلق چند وظائف درج کر رہا ہوں
جب آپ ان دو سیاروں سے متعلق کوئی عمل کر رہے ہوں یا نقش لکھ رہے ہوں تو ایک مرتبہ اپنے عمل سے پہلے اور ایک مرتبہ عمل مکمل ہونے کے بعد سیارہ سے متعلق اسماء الحسنی اور منسوبہ موکل سے منسوب عمل کی عبارت پڑھیں یوں سمجھ لیں کہ یہ طریقہ لازمی شرائط سے ہے جان بوجھ کر اسے ترک کرنا ایسا ہے جیسے گویا خود عمل کو ناکام بنانا ۔

9 10 11 12

13 14 15 16

ذوجسدین بروج کا بیان

زہرہ و مشتری کے موکلات کی غذائیں اور طریقہ استعمال :۔

مشتری :۔ شہد، زردہ ، مصری شکر اور گلاب ۔
ان اشیاء کو تقریباً ایک پاؤ لیا جائے ۔
یہ ضروری نہیں کہ تمام اشیاء ہوں بلکہ جس قدر مل سکیں حاصل کریں ۔
عمل کے وقت پاس رکھیں ۔
بعد عمل، جاری پانی جہاں مچھلیاں ہوں بہادیں ۔
اسی طرح زہرہ کی ساعت میں اگر عمل کیا جا رہا ہو تو جو اشیاء استعمال کی جائیں گی ان کی تفصیلات درج ذیل ہے ۔
بادام ، اخروٹ، چنے کی دال ، چاول اور عطر۔
ان اشیاء کا وزن بھی پاؤ ہو اس سے کم نہ ہوں ۔
دوران عمل پاس رکھی جائیں ، اور بعد عمل جاری پانی میں بہا دی جائیں ۔
عمل اپنا پورا اثر ظاہر کرے گا۔

saadwanehestawareekh

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*