آسٹرو میجک :قران زہرہ و مریخ

اسٹرومیجک : قران زہرہ و مریخ

فہرست

اس سعد وقت کی ابتداء ۱۸ جون ۲۰۰۹ عیسوی ۱۱ بجکر ۴۵ منٹ پر ہوگی تکمیل نظر کا وقت ۲۱ جون ۱۸ بجکر ۷ منٹ اور خاتمہ نظر ۲۴ جون ۲۰ بجکر ۲۸ منٹ پر ہوگا ۔
مختصراً اگر بیان کریں تو زہرہ عورت سے جبکہ مریخ کو مرد سے منسوب کیا جاتا ہے ان دو سیاروں کا قران (سعد نظر) واقع ہو رہا ہے لہٰذا مرد و زن میں اتفاق ، محبت و صلح ، تسخیر قلب کے لئے ایک موثر وقت تسلیم کیا جاتا ہے ۔ہمارے ہاں عموماً فقط نظرات سیارگان کو مد نظر رکھ کر اعمال سر انجام دئیے جاتے ہیں اور دیگر زائچہ کی حالتوں کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے اگر ہم فقط اس قران پر تجزیہ کریں تو مریخ اپنے سے ساتویں گھر میں ہے  (مریخ کا اپنا برج حمل اور عقرب ہے مریخ اس وقت برج ثور میں مقیم ہے ، ثور عقرب سے ساتواں برج ہے ) علمائے نجوم کہتے ہیں کہ کوئی بھی سیارہ اپنے سے ساتویں میں کمزور ہوتا ہے لہٰذا اصولی لحاظ سے مریخ یہاں پر کمزور واقع ہوا ہے لہٰذا وہ حضرات جو فقط اس نظر کو مد نظر رکھ کر طلسم و الواح بنانا چاہیں گے انہیں بہتر نتائج حاصل نہ ہو سکیں گے ۔ اب ہمیں ابتدائی وقت سے تکمیل نظر کے وقت تک (کہ یہ پرتاثیر وقت مانا جاتا ہے جب نظر مکمل ہو کر ختم ہونے جا رہی ہو تو اثرات کمزور پڑجاتے ہیں) کوئی ایسا وقت تلاش کرنا ہے جو سعد بھی ہو اور قمر مسعود الحال بھی ۔ کیوں کہ قمر کی سعادت اعمال میں بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ۔ لہٰذا اب ہمیں ۱۸ جون تا ۲۱ جون کے درمیان کوئی ایسا وقت تلاش کرنا ہے جس میں زہرہ و مریخ نحس نظرات سے پاک ہوں اور قمر بھی سعد ہو ۱۸ جون تا ۲۱ جون کی نظرات کو مد نظر رکھ کر اگر آپ غور کریں تو ۱۹ جون کو قمر مریخ سے اور زہرہ سے قران بھی کرے گا اس روز قمر برج ثور میں ہے (جو کہ زہرہ کا برج ہے ) اور جمعہ کا روز ہے ، جمعہ کا حاکم بھی زہرہ ہے ۔ اس سے پہلے کہ ہم مزید اس وقت پر روشنی ڈالیں زائچہ ۱۹ جون ۲۰۰۹ عیسوی بوقت ۶ بجکر ۴۰ منٹ صبح بمقام کراچی پیش خدمت ہے

زائچہ آسٹرومیجک ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کیجئے

اس زائچہ پرغور کریں تو حاکم یوم زہرہ ہے ، ساعت بھی زہرہ کی ہے ۔ برج سرطان ۹ درجہ ۵۸ دقیقہ طلوع کر رہا ہے سرطان کا حاکم قمر اپنے شرفی گھر برج ثور میں مقیم ہے جہاں وہ زہرہ و مریخ سے قران بنانے جا رہا ہے گیارہواں گھر خواہشات و امیدوں کا ہے دوستوں سے پوری ہونے والی توقعات کا ہے ۔

زائچہ کا ساتواں گھر برج جدی ہے جس کے مالک زحل سے بھی قمر کی نظر تثلیث واقع ہونے والی ہے اسی طرح زحل کی نظر تثلیث زہرہ و مریخ سے بھی بننے جا رہی ہےوہ احباب جن کے ماضی کے دوست اب دشمنی پر آمادہ ہوچکے ہیں ان کی تسخیر کے لئے بھی ایک انتہائی سعد وقت ہے ۔
کراچی کے لحاظ سے یہ وقت ۱۹ جون ۲۰۰۹ عیسوی بوقت ۶ بجکر ۴۰ منٹ تا ۶ بجکر ۵۴ منٹ تک رہے گا یعنی کہ آپ کے پاس فقط ۱۴ منٹ کا وقت ہوگا اسی دوران آپ نے عمل مکمل کرنا ہے لہٰذا مشورہ یہ ہے کہ تمام ضروریات عمل وقت سے قبل مکمل کرکے رکھیں تاکہ عین وقت پر پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ دیگر شہروں و ممالک میں مقیم حضرات کسی قریبی صاحب علم سے مدد لیتے ہوئے اس وقت کو تلاش کریں بصورت دیگر وقت مخصوص سے قبل ہمیں ای میل کردیں انشاء اللہ مکمل رہنمائی کی جائے گی۔
اس وقت کی مناسبت سے جو عمل دیا جا رہا ہے اسے بیشتر مقامات پر آزمانے کے بعد پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جا رہی ہے ۔ اسے لوح تسخیر خاص کا نام دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا
بس آپ نے اپنی فہم و  فراست سے کام لیتے ہوئے عمل تیارکرنا ہے ۔
عمل ہٰذا کاش البرنی مرحوم نے اپنی کتاب رموز الجفر میں عمل نادرہ کے نام سے دیا ہے ۔ مرحوم نے جس آیت کا استعمال کیا ہے میرے تجربات کے مطابق اتفاق بین الزوجین میں تو موثر ہے دیگر جگہوں پر مطلب کے موافق نہیں ۔ لہٰذا میں نے آیہ مبارکہ لقد جاء کم تا رؤف رحیم(سورہ توبہ آیت نمبر ۱۲۸) کو ہر معاملہ میں موثر پایا ہے خواہ معاملات عشق و محبت ہوں یا تسخیر قلب یا جلب قلب ۔ بفضل خدا ہر جگہ کامیابی نصیب ہوئی ہے ۔لہٰذا ہم اپنے اس عمل میں سورہ توبہ کی آیت ۱۲۸ کو ہی استعمال کریں گے ۔
ترکیب عمل کے مطابق نام طالب بمعہ نام والدہ کے اعداد ابجد قمری سے معلوم کریں
نام مطلوب مع نام والدہ کے اعداد ابجد قمری سے معلوم کریں (خیال رہے کہ بن یا بنت کے اعداد شامل نہیں کئے جائیں گے )۔
لفظ محبت یا جلب قلب (جو بھی مقصد ہو) کے اعداد ابجد قمری سے معلوم کریں ۔ محبت کے اعداد ۴۵۰ جبکہ جلب قلب کے ۱۶۷ ہیں۔
اب نقش کی چال کو مد نظر رکھتے ہوئے خانہ نمبر ایک تا خانہ نمبر چار تک نام مطلوب مع والدہ کے اعداد پر کئے جائیں گے جس کا طریقہ یہ ہے کہ خانہ اول میں مطلوب مع والدہ کے نام کے جو اعداد ہیں انہیں درج کرلیں ۔ اب ان اعداد میں ۲۲ عدد کا اضافہ کریں حاصل رقم کو خانہ نمبر ۲ میں درج کریں ۔ پھر ۲۲ عدد کا اضافہ کر کے حاصل رقم کو خانہ نمبر ۳ اور حسب سابق ۲۲ کا اضافہ کرتے ہوئے خانہ نمبر چار میں پر کرلیں ۔ نقش کا ایک دور مکمل ہوا
نام طالب مع والدہ کے اعداد ابجد قمری کو خانہ نمبر ۵ میں تحریر کریں ۲۲   ۲۲ کے اضافہ سے خانہ نمبر ۸ تک پر کریں ۔ نقش کا دوسرا دور مکمل ہوا
اب مقصد محبت یا جلب قلب (جو بھی آپ نے لیا ہو) کے اعداد خانہ نمبر ۹ میں تحریر کریں۔ اگر مقصد محبت ہے تو خانہ نمبر ۹ میں ۴۵۰ عدد درج کریں گے اگر جلب قلب ہے تو ۱۶۷
اب ۲۲    ۲۲ کے اضافہ سے خانہ نمبر ۱۲ تک پر کریں گے ۔ نقش کا تیسرا دور مکمل ہوا ۔
نقش کا چوتھا دور یعنی خانہ نمبر ۱۳ تا ۱۶ تک پر کرنے کے لئے نقش کے خانہ نمبر ۴ ، ۷ اور ۱۰ میں درج اعداد کو جمع کرلیں اور  ۲۸۹۸ سے نفی کر کے حاصلہ رقم کو خانہ نمبر ۱۳ میں درج کریں پھر ۲۲     ۲۲ کے اضافہ سے خانہ نمبر ۱۶ تک نقش پرکرلیں ۔ لیجئے نقش مکمل ہوگیا ہے ۔
آیہ مبارکہ لقد جاء کم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔   کے اعداد ۲۸۹۸ ہیں موکل حاصل کرنے کے لئے ۴۱ عدد نفی کئےتو باقی بچیں   ۲۸۵۷
ان اعداد کے حروف بنائے ۔ ز ن ض غ غ ۔ لفظ آئیل کا اضافہ کیا تو کلمہ بنا زنضغغائیل ۔
سر لوح اس موکل کو درج کردیں ۔ لوح کے نیچے جو عبارت تحریر کی جائے گی وہ درج ذیل ہے
اللھم اجمع بینی (نام طالب مع والدہ ) و بین (نام مطلوب مع والدہ ) یا جامع المنفردین بحق آیہ پاک لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیہ ما عنتم حریص علیکم بالمومنین رؤف رحیم
نقش کی پشت پر اسم بدوح کا نقش حرفی تحریر کیا جائے گا۔
نقش چاندی کے پترہ پر کندہ کیا جائے گا پشت پر اسم بدوح کا حرفی نقش تحریر کیا جائے گا

naqshebadooh1

اب تفہیم و افہام کے لئے مثال پیش خدمت ہے ۔

نام طالب مع والدہ کے اعداد ابجد قمری :۴۶۱
نام مطلوب مع والدہ کے اعداد ابجد قمری:۶۹۶
مقصد:جلب قلب ۔ اعداد ۱۶۷
سب سے پہلے نقش کی چال ملاحظہ فرمائیے

chaalenaqsh1

مندرجہ بالا قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے جو نقش وضع کیا گیا وہ درج ذیل ہے

wuzakardanaqsh1

خانہ نمبر ۱۳ سے ۱۶ کس طرح پر کئے گئے ؟ نقش کی چال میں دیکھئے خانہ نمبر ۱۰،۷،۴
ہمارے وضع کردہ نقش میں ان خانوں میں اعداد یہ آئے ہیں ۷۶۲،۵۰۵،۱۸۹
ان کو باہم جمع کیا تو ۱۴۵۶ ہوئے ۔ ۲۸۹۸ سے نفی کیا باقی رہے ۱۴۴۲ لہٰذا اس عدد کو خانہ نمبر ۱۳ میں درج کرکے ۲۲ ۔   ۲۲ کے اضافہ سے خانہ نمبر ۱۶ تک نقش پر کرتے ہوئے نقش کا چوتھا دور مکمل کرلیا گیااس لوح کی پشت پر نقش بدوح کندہ کیا جائے گا لیجئے لوح تسخیر تیار ہے ۔
اب طالب کسی ایک وقت مقررہ پر ایک کورے برتن میں کوئی میٹھا تیل ، قدرے شہد و مصری ڈال کر برتن کو دھیمی آنچ پر رکھ دے اور خود پاس کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر  نام مطلوب مع والدہ کے اعداد ابجد قمری کے مطابق اس عبار ت کو ورد کرے
اللھم اجمع بینی (نام طالب مع والدہ ) و بین ( نام مطلوب مع والدہ ) یا جامع المنفردین بحق آیہ پاک لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیہ ما عنتم حریص علیکم بالمومنین رؤف رحیم
اگر تعداد پڑھائی زیادہ ہو تو چار یا آٹھ دنوں میں تقسیم کرلے ۔ تقسیم سے جو باقی بچے اسے آخری دن میں شمار کرلیں ۔ جیسے نام مطلوب مع والدہ کے اعداد ابجد قمری مذکورہ بالا مثال میں ۶۹۶ ہے اور طالب چاہتا ہے کہ یہ تعداد میں ۸ دنوں میں مکمل کروں تو ۶۹۶ کو ۸ پر تقسیم کردیں۔حاصل تقسیم ۸۷ ہے ۔ لہٰذا طالب کو ۸ دن تک وقت مقررہ پر ۸۷ مرتبہ روزانہ یہ عبارت عمل مذکورہ بالا قوانین کے مطابق پڑھنا ہوگی ۔

عمل مکمل شرح سے پیش کر دیا گیا ہے اور کوئی رمز باقی نہیں رکھا گیا ہے تاہم وہ افراد جو کسی بھی وجہ سے خود لوح تیار کرنے سے قاصر ہوں وہ  رابطہ فرما سکتے ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*