RoohaniDoctor | Roohani Ilaj | روحانی ڈاکٹر

فہرست

روحانی ڈاکٹر

آج دنیا میں ہزاروں طریقہ علاج رائج ہیں ۔ ڈاکٹر ، طبیب ، حکیم اور عاملین کے اشتہارات پڑھو تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امراض تو کوئی بات ہی نہیں ہے قضا بھی ان کی ادویات اور اعمال سے ٹل سکتی ہے ۔ حالانکہ روزمرہ کا مشاہدہ یہ بتاتا ہے کہ جہاں ان ہسپتالوں سے لوگ شفاء پا کر نکلتے ہیں وہاں انہی ہسپتالوں سے ہزاروں لاشیں بھی نکلتی ہیں بات فقط اتنی ہے کہ جب قضا آن پہنچتی ہے تو تمام مجربات ، آلات و ادویات ، عملیات ، نقوش و تعویذات ڈاکٹری نسخہ جات سب دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں ہر چیز کا علاج موجود ہے لیکن خدا نے قضاء کا علاج پیدا نہیں کیا ۔ اس کے لئے نہ کوئی جڑی بوٹی ہے نہ ہی کوئی میڈیسن ۔ یہ ایک اٹل قانون ہے ۔ادویات کے اثرات سے انکار ہرگز نہیں لیکن ادویات سے سریع الاثر یورپ اور ایشیا کے مجربات سے زیادہ نافع خدا کا کلام ہے جس جگہ دوائی کام نہ کرتی ہو وہاں خدا کا کلام حیران کن اثرات دکھاتا ہے ۔
یہاں میں ایک نسخہ پیش کرنے جا رہا ہوں بیشتر عاملین نے اسے اپنے مجربات سے لکھا ہے ، علامہ شاد گیلانی مرحوم و مغفور و حضرت کاش البرنی نے بھی کئی مرتبہ اسے اپنے رسالہ میں تحریر فرمایا ۔ احقر نے ذاتی طور پر اس کی زکات اکبر ادا کی اور بے حد نافع پایا
یہ نسخہ تمام امراض کا تیر بہدف اور کبھی نہ خطا ہونے والا ( سوائے قضا کے ) علاج ہے ۔ جو صاحب اس کی زکات ادا کریں گے وہ خود دیکھ لیں گے کہ امریکہ ، جرمنی ، پیرس ۔ لندن کے سند یافتہ ڈاکٹر کہاں تک شفائے امراض میں کامیاب ہوتے ہیں اور اس نسخہ کا سند یافتہ سلب امراض میں کہاں تک کامیابی حاصل کرتا ہے ۔
سب سے پہلے آیہ مبارکہ کو قرآن سے دیکھ کر زیر زبر اعراب کے ہمراہ خوب اچھی طرح ازبر کرلیں
وننزل من القرآن ما ھو شفاء ورحمتہ للمومنین
سورۃ الاسراء۱۷۔آیت۸۲طریقہ عمل کے مطابق چاند کی پہلی تاریخ سے (جب چاند نظر آئے قمری ماہ کا ، اسی شب میں ) رات کے کسی حصہ میں اس آیہ مبارکہ کو روزانہ ۳۱۲۵ مرتبہ ورد کرنا ہے وقت اور جگہ اول روز سے آخر روز تک ایک ہی ہو ، چالیس یوم مسلسل عمل کرنا ہے ۔
کسی قسم کا کوئی پرہیز نہیں ہے جو شریعت نے حلال کیا ہے وہ کھا پی سکتے ہیں بس ناغہ نہیں ہونا چاہئے ۔ وقت مقرر ہو البتہ چند منٹ کی کمی بیشی سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ عمل کے اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔کسی قسم کا درد کسی جگہ ہو تو صاف زمین پر تین لکیریں مشرق سے مغرب کی جانب کسی لوہے کی نوکدار چیز سے کھینچیں (مثلاََ چاقو چھری وغیرہ) پھر اسی لوہے والی چیز سے درد والی جگہ کو جھاڑئیے اور سات مرتبہ یہ آیت مبارکہ پڑھتے جائیے (معہ بسم اللہ ، اول و آخر سات مرتبہ درود کے ہمراہ ) سات مرتبہ پڑھ کر ایک لکیر ان تین پر کاٹیں جنوب سے شمال کی جانب یعنی ان تین لکیروں کو منقطع کرنا ہے ۔ مثلاََ
Azla

یہ ایک مرتبہ ہوا ۔اب پھر درد والی جگہ کو اس لوہے کی چیز سے جھاڑتے ہوئے حسب سابق سات مرتبہ آیت پڑھیں اور دوسری لکیر کھینچیں

Azla2

حسب سابق تیسری مرتبہ بھی ایسا ہی کریں اور تیسری لکیر بنائیں ۔

انشاء اللہ تعالیٰ کیسا ہی سخت درد ہو فوراََ آرام آئے گا ۔
طحال کا درد۔ دانت کا درد۔ بخار ۔ لرزہ ۔ اور تمام دیگر بیماریوں کے لئے پڑھتے جائیں اور ہاتھ سے جھاڑتے جائیں ۔
عورتوں کا تھنیلا(ورم پستان)۔
کنور(کان کے غدود کا پھول جانا)۔ وغیرہ وغیرہ

آپ کو آپ کے عزیز کا امریکہ سے فون آتا ہے کہ فلاں شخص یا رشتہ دار بیمار ہے ۔ بیمار کا تصور کرکے تصور میں کاٹیں ۔ ہزاروں کوس دور سے انشاء اللہ آرام آئے گا۔خلاصہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ درود شریف پڑھ کر ایک مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں پھر سات مرتبہ آیت پڑھیں پھر ایک مرتبہ درود پڑھیں ، یہ ایک مرتبہ ہوا۔
اس طرح تین مرتبہ پڑھ کر جس بیما ر پر دم کریں گے صحت ہوگی ۔اچانک درد اور امراض مثلاََ بخار ۔ سردرد ۔ پیٹ کا درد ۔ کان کا درد وغیرہ تو ایک ہی مرتبہ کے عمل سے کافور ہوجاتے ہیں ۔اگر کوئی بیماری طویل ہے مثلاََ تپ دق وغیرہ تو مریض پر اس عمل کو چند روز باقاعدگی سے کیا جائے ۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی ۔عورتوں کی جملہ بیماریوں میں پانی پر دم کر کے پلایا جائے ۔غرض یہ کہ تین طرح سے یہ عمل کیا جا سکتا ہے ۔
۱۔درد وغیرہ کا کاٹنا ۔
۲۔بخار وغیرہ کے لئے جھاڑنا
۳۔اندرونی بیماریوں کے واسطے پانی پر دم کر کے پلانا

عامل جس طرح سے چاہے اپنی دانست کے مطابق مناسب طریقہ سے عمل کرتا رہے عامل کے لئے لازم ہے کہ زکات ادا کرنے کے بعد بطور مداومت آیت کو روزانہ سات مرتبہ پڑھتا رہے تاکہ عمل قابو میں رہے اور ہمیشہ کام کرتا رہے ۔ باقی عمل کرنے والے اس کی قوت اور نفع سے خود آگاہ ہوجائیں گے ۔

وہ تمام خواہشمند حضرات جو خلق کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اگر وہ ہمت کر کے ۴ مرتبہ اس عمل کی زکات ادا کرلیں تو ایک عالم آپ کے علاج کو ماننے پر مجبور ہوگا۔

کسی اجازت کی ضرورت نہیں ۔ ہر شخص جو شریعت کا پابند ہے اس عمل کی زکات ادا کر سکتا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*