آئینہ سکندری

فہرست

یورپ کے بعض لوگ غیب سے معلومات حاصل کرنے کے لئے کرسٹل بال استعمال کرتے ہیں یہ تین انچ قطر کا ایک شیشے کا مصفی گولا سا ہوتا ہے یا اس سے بڑے سائز میں بھی مل جاتے ہیں ۔ ان میں حالات دیکھے جاتے ہیں بالکل اس طرح ، جس طرح ہمارے ہاں انگشتری سے بوقت حاضرات کام لیا جاتا ہے لیکن انگشتری کے لئے معمول کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس شیشہ میں عامل خود دیکھتا ہے چونکہ یہ گولا ہمارے ہاں دستیاب نہیں اس لئے حالات معلومات کرنے کا شیشہ مندرجہ ذیل طریقہ سے بنائیں ۔
آئینہ بنانے کے لئے کلاک کا ایک شیشہ خرید لیں یہ خم دار شیشہ کلاک کے اوپر ہوتا ہے اس کا سائز ضروری نہیں ہے لیکن تین اور ساڑھے پانچ انچ ڈایا میٹر کے درمیان ہو تو اچھا ہے ۔ گلاس کی طشتری کی شکل کا ہو اور سیدھا نہ ہو ۔
یہ شیشہ حاصل کرکے اسکو دھولیں چکنائی اور گندگی کو مکمل طور پر صاف کرلیں ۔ صرف کناروں کے ذریعے خشک ہاتھوں سے پکڑیں ۔ اس کے ابھرے حصہ پر سیاہ رنگ کا پینٹ کردیں یہ خیال رکھیں کہ انگلیوں کے نشان اوپر نہ لگنے پائیں اور اسے اس طرح رکھیں کہ وہ سوکھ جائے کنارے پر رنگ نہ لگائٰیں ۔
کوئی کالا رنگ بھی کام کرے گا مارکیٹ میں بلیک کلر کے کئی اسپرے دستیاب ہیں کوئی بھی اچھا سا استعمال کر سکتے ہیں ۔
اب دیکھیں کہ آر پار کوئی روشنی کی چمک تو نظر نہیں آتی ؟ اگر ایسا ہے تو وہاں دوبارہ رنگ لگادیں یا اسپرے کریں غلطی سے کوئی دھبہ رہ گیا ہو تو اس کو بھی نکال دیں ۔
اب ایک ایسا ڈبہ لیں جو شیشہ کے سائز کا ہو اور اس پر شیشہ رکھا جائے تو اسکے اندر نہ گرجائے ۔ اس ڈبہ پر شیشہ اس طرح رکھیں کہ گولائی والی طرف اندر رہے اور ٹیڑھی طرف اوپر رہے اب یہ عمل کے لئے تیار ہے ۔

بیٹھنے سے پہلے آپ کی پہلی کوشش اپنے آئینہ کے ساتھ عامل کی ہوگی اپنے آپ سے کہیں کیا میں اپنی امیدوں میں کامیاب ہوجاؤں گا ؟ آئینہ استعمال کرنے کا بنیادی نظریہ یہ ہے کہ آپ کے ہوشمند بیدار دماغ اور آپ کے معمول شعور کے درمیان خبر رسائی کا ایک واسطہ ہے اور جب یہ واسطہ بند ہوتا ہے تو باقاعدہ طور پر کچھ پوشیدہ اطلاعات آپ کا مخفی دماغ اس جادوئی آئینہ میں تصویر کی طرح خاکہ کھینچ سکتا ہے ۔
کامیاب عامل کے لئے یقین اور اعتماد دو کنجیاں ہیں آپ کو یہ یقین ہونا چاہئے کہ میں اس عمل میں لازماً کامیاب ہوجاؤں گا آئینہ میں ہر بات کو صاف صاف طور پر دیکھ سکوں گا
اب آپ پہلی مشق کریں ہر روز ۲۰ منٹ اطمینان و سکون سے اس طرف لگائیں اور شیشہ میں توجہ سے دیکھیں ۔ باہر کا کوئی خیال یاد نہ آئے ایک آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر سامنے ایک میز رکھیں ۔ ایک سادا گہرے رنگ کا کپڑا صفائی سے میز پر بچھائیں اور اپنا آئینہ اس پر سیٹ کردیں ۱۲ سے ۱۵ انچ دور آپ کی آنکھیں رہنی چاہئے میز کرسی اور آئینہ کی ترتیب کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی گردن اور کندھوں کے پٹھوں پر بغیر کسی دباؤ کے بیٹھ سکیں ۔ تنگ لباس کو ڈھیلا کردیں ۔ اپنے بازؤوں اور ہاتھوں کو میز پر آرام کرنے دو یا اپنی گود میں رکھنے سے آسانی اور آرام معلوم ہو تو وہاں رکھ لیں ۔ کمرہ قدرے گرم ہونا چاہئے لیکن دم نہ گھٹتا ہو ہوا بند نہ ہو روشنی دھندلی ہو کچھ آدمی کچھ اندھیرے کمرے میں جس میں کوئی ہلکی لال یا نیلی روشنی ہو بیٹھ سکتے ہیں ۔
روشنی جو ان کے پیچھے رکھی ہوئی ہو ذرا جائزہ لیں کہ کونسی طرف آپ کے لئے بہتر رہتی ہے یعنی یہ یقین کرلیں کہ اس حصے میں روشنی کمرےمیں نہ ہو جو آپ کی آنکھوں کی توجہ پھیر دے اور رکاوٹ کا باعث بنے ۔
اس کے بعد خالی الذہن ہو کر پرسکون بیٹھیں اپنی آنکھیں بند کرلیں اور ۵ سے ۷ مرتبہ گہرے گہرے سانس لیں ۔ اب آہستہ آہستہ ناد علی (ع) کا ورد کرنا شروع کردیں ۔ (تعداد گیارہ مرتبہ )۔
اب آنکھیں کھول دیں اور آئینہ کی طرف دیکھنا شروع کردیں اگر آنکھیں جھپکنا چاہتی ہیں تو انہیں جھپکنے دیں البتہ حصول مقصد کے لئے آئینہ کی جانب سے توجہ نہ ہٹائیں اور نظر بھر کر اس کی جانب دیکھتے رہیں ۔
سب سے پہلے آپ دیکھیں گے کہ آئینہ کی دھندلی سطح ہے جب آپ کی آنکھیں فوکس پر ہونگی تو اس دھندلے شیشہ میں روشنی کی کرن نظر آئے گی جو پھیلتی جائے گی اور شاید پھر غالب ہوجائے شروع شروع میں ایسا ہوگا جب روشنی قائم رہے گی ۔ تو اس کے بعد جو معلوم کروگے اس کے حالات تصاویر یا الفاظ کے ذریعہ اس آئینہ پر ابھرتے جائیں گے ۔
دوسری چیز جس کا واقع ہونا ممکن ہے ایسا احساس ہے جیسا کہ آپ اپنے ابرو کے پاس دباؤ کی روشنی کی پٹی یا ایک ہلکی خارش آنکھوں کے درمیان محسوس کرو۔
ان رکاوٹوں کو پیش آنے دیں ہر روز اصلی نشست کے وقت تقریباً دس منٹ ثابت قدم سے متوجہ رہیں آہستہ آہستہ ترقی کریں گے اس کے بعد شیشہ کے اوپر شکل نظر آئے گی شروع شروع میں کسی دور کے رشتہ دار کی یا فوت شدہ شخص کی حاضری کرو۔
جب شیشے کا دھندلا پن دور ہوگا تو اس کے بعد شاید چھوٹے چھوٹے اڑتے ہوئے بادلوں کی شکل نظر آئے یا روشنی کے چھوٹے فلیشن آئینہ میں دکھائی دیں گے یہی وقت ہے جب آپ توجہ سے کام لیں گے اپنا دماغ اور جسم قابو میں رکھیں پرسکون اور خاموش حالت میں ۔ آئینہ میں آمد پیدا ہوگی ۔ شاید ایک لمحہ کے لئے کوئی تیزی چمکے۔ممکن ہے کہ ایک قصبہ یا شہر نظر آنا شروع ہوجائے ممکن ہے کہ کوئی محلہ یا کوئی جگہ ہو یا رنگین بادل دکھائی دیں غور سے دیکھتے رہیں ہو سکتا ہے کہ اس حصے کی ایک ہی جھلک آپ کے کام کی ہو یہ بھی ممکن ہے کہ ایک پوری شکل نظر آجائے یہ تصویریں آپ کے مخفی دماغ سے پیغامات دیتی ہیں اور وہ مطلب رکھتی ہیں جو آپ کے سوال سے متعلق ہے ۔نزول سے پہلے جو کچھ کرو ، پہلا مسئلہ رکی ہوئی تصویر کی مکمل بناوٹ کا ہے ۔ لیکن دوبارہ ان کو اپنی رفتار سے آنے دیں ہر نشست پر کوئی کوشش کئے بغیر۔ جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا ہر نشست میں آپ کا مخفی واسطہ زیادہ واضح اور قابل اعتبار ہوتا جائے گا جس وقت اس میں استقلال پیدا ہو نظر آنے والی تصویروں کا مطلب نکالنا شروع کر سکتے ہیں ۔ ممکن ہے کہ اطلاعات آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں ہوں یا دوسرے آدمیوں سے متعلق ہوں ۔ یا ممکن ہے کہ دوسرے دماغوں سے پیغامات آرہے ہوں ۔
تصویروں کی دو قسمیں آپ کے پاس ہوں گی جو حقیقت میں حاصل کرلیں گے ۔ ایک قسم ایک اہم واقعہ کی صاف شبیہ ہے جیسا کہ آپ ایک ٹیلیویژن اسکرین پر دیکھتے ہیں اور آسانی سے سمجھ جاتے ہیں ۔ دوسری قسم پڑھنے میں بہت مشکل ہے کیونکہ یہ نشانات سے ہوتےہ یں جو خفیہ اشاروں کی ایک قسم ہے آپ کے مخفی دماغ کے ذریعے ایسے اشارے ملتے ہیں ۔
جب آپ محض نشانات وصول کرنا شروع کریں جو کہ بظاہر اصلی زندگی کے ساتھ بے تعلق ہوں گے لیکن ایک وقت آئے گا کہ آپ ان کو تسلیم کریں گے کیونکہ ہر نشان کا ایک تعلق ظاہر ہوتا جائے گا جو ایک مخصوص قسم کے واقعہ یا حالت کے ساتھ متعلق ہوگا بس ان اشاروں اور تعلقات کو یاد کرلیں تو جب بھی اشارے اس شیشہ سے ملیں گے آپ ان سے واقعات کی حقیقت جان لیں گے ۔
ایک عامل نے ایک دن دیکھا کہ اس کی بیٹی کو گردے کی تکلیف ہے حالانکہ اسے یہ اشارہ بیتی کی شکل اور اس کے بعد گردی کی شکل کا ملا تھا تو اس نے اس کے خاوند کو خط لکھا جواب میں معلوم ہوا کہ وہ ہسپتال میں ہے اور گردے کا آپریشن ہو رہا ہے ۔
ممکن ہے کہ اپنے مخصوص نشانات یا اشارات کے صحیح مطلب سمجھنے کے لئے آپ کو ایک لمبا عرصہ درکار ہو لیکن اگر آپ نا کا لکھا ہوا ریکارڈ میں رکھ لیں تو نمونے آہستہ آہستہ صاف سمجھ آنا شروع ہوجائیں گے ۔
حقیقت میں ریکارڈ رکھنا شروع سے ہی مفید ہے یہ لکھی ہوئی یا ریکارڈ شدہ تحریر تین مقاصد رکھتی ہیں ۔
پہلا مقصد یہ ہے کہ تصاویر میں کوئی چیز ہے بھی یا نہیں ۔ اس سے آپ اپنی ترقی کی منزل کا جان سکیں گے ۔
دوسرا ، دن بدن واقعات کے مقابلے میں ان کے ایک جیسے ہونے کی وجہ سے آپ کے نشانات کی شناخت ہوگی ۔
تیسرا مقصد منصوبوؓ کا وقت ہے جب آپ کی قوتیں مضبوط ہوتی ہیں

ہماری طاقتیں اور ہمارے روحانی واسطے کسی وقت مضبوط اور صاف ہوتے ہیں اور کبھی غیر واضح ۔۔۔۔ ایک فائل اپنے پاس رکھیں جب کوئی مطلوب نکالنا ہو تو دیکھیں اسی طرح اچھے وقت کا چارٹ رکھیں ۔ آپ کی کامیابی چاند کی ہیئت کے گھنٹنے بڑھنے کے ساتھ خاص طور پر آپ کو حاصل ہوتی رہے گی ۔
ان تاریخوں کو نوٹ کریں جب خیال کی طاقت صحت مندی کے ساتھ ہوتی ہیں ۔
اور ان تاریخوں کو بھی نوٹ کریں جب یہ کمزور ہوتی ہیں ۔

ایک مکمل عامل بننے کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے ۔ آپ مستقل مزاجی سے محنت کریں اور نشست کریں ساتھ ساتھ درج ذیل ہدایات کو ذہن نشین کرلیں ۔

۱۔اس مشق کے بارے میں اپنے کسی جاننے والے ، عزیز اقارب ، دوست احباب کے سامنے ذکر نہ کریں ۔ کیونکہ اگر آپ نے ظاہر کردیا تو لوگ اپنے مقاصد کے لئے آپ کو گھیر لیں گے ۔ وہ لوگ جو اپنا مستقبل جاننا چاہتے ہیں
خاموشی سے پریکٹس جاری رکھیں تاوقتیکہ آپ ایک ماہر نہ بن جائیں ۔

۲۔یہ خاص طور پر بہت اہم ہے آپ اپنے دماغ کا مخفی واسطہ کھلا رکھیں اور اس قدر مشق کو ترقی دیں کہ اپنی مرضی سے کھولنے اور بند کرنے کے قابل ہوجائیں ۔

۳۔ غیب دانی کی واقفیت کے لئے صرف اپنے آئینہ کی نشستوں کو اپنے لئے مخصوص رکھیں اور اپنی روزانہ زندگی کے معمولات کو معمول کے مطابق رکھیں ۔ نشست کے اختتام پر خاموشی سے اپنے آپ سے کہیں کہ میں تھورے عرصہ کے لئے اس عمل بند کرتا ہوں اس کے بعد معمول کے مطابق اپنا کام کریں اور ہلکی سی غذا کا استعمال کرلیں ۔

غیب دانی ورزش کرنے یا چہل قدمی کرنے کی مانند ہے ایک قوت ہے بالکل ایسے ہی جیسے ایک پہلوان رفتہ رفتہ اپنی جسمانی قابلیت ٹریننگ کے ذریعہ بڑھاتا ہے اور اپنے آپ کو بلاناغہ ورزش کے ذریعے موزوں رکھتا ہے عین اسی طرح غیب دانی کی قوتوں کی تربیت کے لئے آپ اپن آئینہ استعمال کریں اور باقاعدگی سے اس کی مشق کرتے رہیں حتی کہ پختہ عامل بن جائیں ۔ اور فوراً حالات معلوم کرنے کے قابل بن جائیں ۔

پیانو آپریٹنگ کی طرح غیب دانی کا سیکھنا بلکہ روز پریکٹس کرنا ضروری ہے بلاناغہ پریکٹس کے ذریعہ ہم سب ایک آسان ٹیون کے ذریعے اس حیرت انگیز فن کو سیکھ سکتے ہیں بہرحال ہمارے لئے یہ ایک خاص قابلیت و لیاقت مانی جائے گی وہ یہ کہ جس قدر غیبی قوتیں ہمارے دماغ کی گہرائیوں میں پوشیدہ ہیں آپ کا یہ جادوئی آئینہ ان کے عکس کو آپ پر واضح کرتا چلا جائے گا۔ حاضرات کے چارٹ کی طرح یہ بھی ایک خاص طریقہ ہے اور آسان بھی ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*