صلوٰۃ الحاجات

صلوٰۃ القلب

فہرست

ہر مطلب اور ہر مقصد کے لئے دو رکعت نماز صلوٰ ۃ القلب مجرب اور تیر بہدف ہے ۔نیت یوں باندھیں کہ نیت کرتا ہوں دو رکعت نماز صلوٰۃ القلب واسطے اللہ کے منہ میرا طرف کعبہ شریف کے ۔
پھر اللہ اکبر۔ بعدہ ہر رکعت میں بعد از سورہ فاتحہ کے سورہ اخلاص ایک بار پڑھیں مگر دل سے پڑھیں زبان سے کوئی حرف نہ نکالے۔ تشہد وغیرہ جملہ ارکان متعلقہ ، دل سے ادا کریں ۔ بعد از سلام سجدہ میں جا کر جو حاجت ہو دل سے طلب کریں (زبان سے نہ کہیں )۔
بعدہ ستر مرتبہ استغفار پڑھیں انشاء اللہ تعالیٰ مطلب دلی حاصل ہوگا۔

نماز حاجت

حاجات دینی و دنیوی کے لئے چار رکعت نماز حاجت اس طرح ادا کریں کہ نیت دو رکعت کی باندھ کر اول رکعت بعد از سورہ فاتحہ سورہ اخلاص انیس بار دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص بیس مرتبہ پڑھ کر نماز تمام کریں پھر نیت دو رکعت نماز حاجت کی باندھ کر اول رکعت میں بعد از سورہ فاتحہ لا الہ الا اللہ ۱۰۰۰ مرتبہ اور رکعت دوم میں محمد رسول اللہ ۱۰۰۰ بار پڑھ کر تمام کریں پھر پہلوئے راست لیٹ کر اس رباعی کو پانچ سو مرتبہ پڑھیں ۔
پھر بائیں کروٹ لیٹ کر پانچ سو بار پڑھیں ۔
بعدہ اٹھ بیٹھیں ، یہ عمل برابر آٹھ دن تک کریں تو حاجت لازمی برآئے گی
رباعی یہ ہے ۔

رفتم بہ ھوا ۔ گرفتم روضہ مصطفیٰ
نہ کنم دا منت رازھا ۔ تانکنی حاجت روا

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*