نظر بد کی علامات – سبب – اورنظر بد کا علاج ۔

نظر بد کی علامات - سبب - اورنظر بد کا علاج ۔

قدیم روایات سے پتہ چلتا ہے کہ ہزاروں سالوں سے انسانی آنکھ کو جسم کا سب سے طاقتور اور اثرانداز ہونے والا جزو مانا جاتا رہاہے۔ دینا کے ہر معاشرہ میں ہمیں آنکھوں پر لکھی گئی شاعری کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ملتا ہے۔ کہیں آنکھوں کی خوبصورتی کا ذکر ہے تو کہیں کسی کی مست اور قاتل نگاہوں کے فسانے درج ملتے ہیں۔ اسی طرح جب ہم فن مصوری اور تصاویر کو لیتے ہیں تو یہاں بھی انسانی آنکھ مرکزی مقام رکھتی ہے۔ موجودہ ترقی یافتہ دور میں ایسےحفاظتی نظام بنائے گئے ہیں جن کا انحصار انسانی آنکھ پر ہے۔

اسی طرح تقریبا دنیا کے ہر مذہب میں انسانی آنکھ کے دوسرے افراد پر پڑنے والے اثرات کا ذکر ملتا ہے۔ دنیا میں جس آنکھ کو سب سے زیادہ شہرت ملی اس کا تعلق مصر سے ہے اور اس آنکھ کو دنیا بھر میں ‘ آئی آف ھورس ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مصری روایات کی مطابق ھورس کی آنکھ انسانی قوت اور ترقی کی علامت ہے اور انسان کے علاوہ دنیا میں کوئی اور ایسی مخلوق نہیں جس کی آنکھ میں یہ اثر ہو۔ یہودیت سےعیسائیت اور اسلام تک اور پھر ہندو مذہب سے افریقی قبائل تک، قدیم تہذیبوں سے جدید دنیا تک ہمیں ہر جگہ انسانی آنکھ کے اثرات کی ان گنت داستانیں ملتی ہیں۔ انسانی آنکھ طاقتور ترین قوت کا مرکز ہے۔ قوت دو طرح سے استعمال کی جا سکتی ہے۔ تعمیری اور تخریبی دونوں کاموں میں قوت کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی سب سے واضح مثال ایٹم ہے جس سےہم بجلی پیدا کر کے اندھیروں میں روشنی بکھیر سکتے ہیں اور دوسری طرف اسی ایٹم سے بم بنا کر نسل انسانی کو مٹا سکتے ہیں۔

انسانی تاریخ میں ایسے ہزاروں واقعات ملتے ہیں جن میں انسان آنکھ کی تخریبی یا منفی اثرات کا ذکر ملتا ہے۔ یہ واقعات کچھ داستانوں اور کچھ حقائق پر مبنی ہیں۔ انسانی آنکھ سے خارج ہونے والی منفی قوت یا منفی شعاعوں میں یہ اثر ہے کہ وہ کسی کی زندگی میں بہت مشکلات لانے کا سبب بنتی ہیں۔ انسانی آنکھ سے جب منفی قوت خارج ہوتی ہے تو اسے عام اصطلاح میں ‘ نظر بد ‘ کہا جاتا ہے۔ نظر بد کی وجہ سے کوئی بھی انسان بیمار پڑ سکتا ہے اور ایک خوش قمست ترین انسان دنیا کے بدقسمت انسانوں میں شامل ہو جاتا ہے۔

نظر بد کی عمومی وجہ حسد ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عربی زبان میں نظر بد کو عین الحسود بھی کہا جاتا ہے۔ حسد ایک ایسی منفی قوت ہے کہ جو دوسرے کی زندگی تک کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ نظر بد ایسی منفی شعاعیں خارج کرتی ہے جس سے متاثر ہونے والے انسان کے ارد گرد ہر وقت ایک منفی قوت کا دائرہ بن جاتا ہے۔ نظر بد لگانے والا دوسروں کے متعلق بری سوچ رکھتا ہے۔ ایسے شخص کی آنکھ دوسرے کو روحانی اور جسمانی نقصان پہچانے کا باعث بنتی ہے۔ نظر بد کی وجہ سے ایک خوش حال اور کامیاب انسان کی زندگی بدقسمتی، صحت کے مسائل اور شدید بیماری کا شکار ہو جاتی ہے۔ کامیابی سے چلتا کاروبار یک دم خسارہ میں چلا جاتا ہے اور آخر اسے بند کرنے کی نوبت آ جاتی ہے۔ ایک امیر آدمی مختصر عرصہ میں غربت کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ لاتعداد ایسے افراد بھی ہیں کہ لاکھ کوشش کے باوجود وہ اولاد کی نعمت سے محروم رہتے ہیں جبکہ طبی طور پر وہ اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ اولاد سے محرومی کی ایک بڑی وجہ ایسے جوڑے کا نظر بد کا شکار ہونا بھی ہے۔ اسی طرح وہ افراد جن کی مناسب عمر میں شادی نہیں ہوپاتی اور رشتوں کے انتظار میں عمر گذرتی جاتی ہے اس کی ایک اہم وجہ اس لڑکی یا لڑکے پر نظر بد کا اثر بھی ہوتا ہے۔

اسلامی میں قرآن کریم کے بعد سب سے اہم کتاب صحیح بخاری میں ہمیں نظر بد سے متعلق بہت ساری احادیث ملتی ہیں ہم یہاں اختصار سے کام لیتے ہوئے چند احادیث آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔ صحیح بخاری کی جلد 7 میں ام المومنین بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نظر بد کے اثرات کے خاتمہ کے لیے بنی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معوذتین پڑھنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح صحیح بخاری میں ہمیں ام المومینن بی بی ام سلمی رضی اللہ عنہا سے بھی روایت ملتی ہے کہ ایک لڑکی کے چہرے پر کالے نشان تھے جب بنی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے دیکھا تو ارشاد فرمایا کہ یہ نظر بد کا شکار ہے اس پر دم کروا دو تاکہ اس سے نظر بد کے اثرات ختم ہو جائیں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے صحیح بخاری میں روایت ہے کہ نظر بد حقیقت ہے۔

حافظ ابن کثیر سورہ یوسف کی آیات 67-68 کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو کہا تھا کے شہر میں اس کے مختلف دروازوں سے داخل ہونا۔ ابن کثیر نے مختلف صحابہ کرام(رض) سے روایت کی ہے کہ حضرت یعقوب نے ایسا اس لیے کیا کہ ان کو خدشہ تھا کہ ان کے بیٹوں کو نظر بد نہ لگے۔ ابن کثیر اپنی کتاب تفسیر ابن کثیر کی جلد 6 میں لکھتے ہیں کہ سورہ القمر کی آیت 51 نظر بد سے متعلق ہے۔

نظر بد کا شکار انسان منفی شعاعوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ اس کی زندگی میں تاریکی کا دور شروع ہو جاتا ہے۔ اس کا آغاز چھوٹے چھوٹے مسائل سے ہوتا ہے جن میں چابیوں، پرس، سردرد نظام ہاضمہ کی خرابی، اہم کاغذات کا گم ہو جانا سے ہوتا ہے اور پھر اس میں سختی پیدا ہو جاتی ہے زندگی میں ہر کام میں رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے جس سے انسان خود کو بدقسمت انسان سمجھنا شروع کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شدید بیماری میں مبتلا ہونا، ملازمت کا ختم ہونا، کاروبار کا بند ہونا اور حادثات نظر بد کی شدت کی علامات ہیں۔

ہر مذہب اور معاشرہ میں نظر بد سے بچاؤ کے لیے بہت سارے اعمال اور دعائیں بیان کی گئی ہیں۔ اسلام میں بہت ساری احادیث جن میں نظر بد کے اثرات سے خاتمہ کے لیے مختلف دعاؤں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ہم اپنے قارئین کے لیے چند احادیث پیش کر رہے ہیں۔

۱

معوذتین کا پڑھنا

قل اعوذب الناس اور قل اعوذ برب الناس 11 مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کرنا۔

۲

ابن عساکر بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ دعا پڑھ کر خود کو، اپنی اولاد کو اور بیویوں کو اس کی پناہ میں دو اور اس جیسی کوئی اور پناہ کی دعا نہیں

 اللھم ذا السطان العظیم والمن القدیم ذا الوجہ الکریم ولی الکلمات التامات والدعوات المستجابات عاف الحسن والحسین من انفس الجن واعین الانس

لفظ عاف کے الحسن والحسینؑ درج ہے ، یہاں مریض کا نام لیں جو نظر بد کا شکار ہے اور پھر اس پر دم کر دیں۔

۳
یہ دعا صحیح بخاری کی جلد 4 میں درج ہے کہ نظر بد سے تحفظ عطا کرتی ہے

اعوذ بکلمات اللہ التامة من کل شیطان و ھامة و من کل عین لامة

اسی طرح علمائے روحانیت نے بھی نظر بد سے بچاؤ کے بہت تیز اثر اور بہترین اعمال پیش کیے ہیں۔ ہم آج ایک بہت ہی نایاب طلسم اور انگشتری پیش کر رہے ہیں۔ اس طلسم اور انگشتری سے بہتر شاید ہی کوئی اور روحانی عمل ہو جو نظر بد کو دور کرنے میں اتنا کامیاب اور پراثر ہو۔ یہ طلسم اور انگشتری نظر بد کے تمام اثرات کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے۔ ان کو پاس رکھنے سے انسان مستقل طور پر نظر بد سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس طلسم اور انگشتری کی بدولت انسان خود کو اپنے مقاصد اور خوابوں کی تکمیل پاتے دیکھتا ہے۔ انسان کی زندگی سے ہر طرح کی منفی اثرات کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور پھر اس انسان اور کامیابی کے درمیان کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوتی۔ یہ طلسم اور انگشتری نظر بد کی وجہ سے پیدا ہونے والی تمام بندشوں کو توڑ دیتی ہے۔ یہ طلسم اور انگشتری انسان کو اپنے حصار میں لے لیتی ہے جس سے کوئی بھی آپ کو نظر بد نہیں لگا سکتا اور آپ اپنی زندگی میں کامیابی اور مقاصد کی تکمیل کر پاتے ہیں۔

نظر بد سے حفاظت کا طلسم

tilsim

نظر بد سے حفاظت کی انگشتری

ring nazrbd

 

یہ طلسم یا انگشتری آپ شرف قمر کے دوران چاندی پر کندہ کرکے تیار کر سکتے ہیں بخورات قمر اور دیگر لوازمات عملیات کا خیال رکھتے ہوئے۔

3 Comments

  1. جناب
    اس طلسم کے حرف کچھ خقص واظع نہیں ہو رہے خاص طور پر جو پہلی سطر میں ھو لکھا ہے دوسری سطر میں ط کے بعد کون سے صروف ہیں برائے مہربانی رہنمائی ضرور کریں

  2. جناب
    اس طلسم کے حرف کچھ خاص واظع نہیں ہو رہے خاص طور پر جو پہلی سطر میں ھو لکھا ہے اس کے بعد دوسری سطر میں ط کے بعد کون سے صروف ہیں برائے مہربانی رہنمائی ضرور کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*