شرف شمس 2016: حکیم افلاطون عمل

sunhdr

حکیم افلاطون سے منسوب عمل جو ان کی کتاب "جواہر الالواح” میں مختصراً درج ہے ۔

فہرست

سیارہ شمس جسے اصلطلاح نجوم میں شہنشاہ فلک کے نام سے پکارا جاتا ہے کیونکہ نظام شمسی کے تمام سیارے اسی سیارہ کے گرد چکر لگا رہے ہیں یہ سیارہ سعد ہے برج اسد کا حاکم ہے اور اس کا ثانوی برج نہیں ہے مزاج کے لحاظ سے آتشی ہے یہ سیارہ جب برج حمل کے ۱۹ درجہ پر آتا ہے تو نہایت ہی سعد قسم کی شعاعیں زمین پر ڈالتا ہے یہ وقت اس کے شرف کا ہوتا ہے اس کے بعد جب یہ سیارہ برج سرطان کے ۲۰ درجہ پر آتا ہے تو اسے اوج کی قوت حاصل ہوتی ہے شرف کے بعد کسی بھی سیارے کی اوج کی طاقت اہمیت کی حامل گنی جاتی ہے ۔

علمائے جفر و نجوم اس وقت خاص عملیات اور تکسیری لوحیں اور نقوش تیار کرتے ہیں ہم نے بھی کئی طریق اس سے قبل شمسی قوتوں سے فائدہ اٹھانے کے سلسلے میں تحریر کئے ہیں اس مرتبہ ہم جو طریق آپ کی خدمت میں پیش کرنے جا رہے ہیں یہ قاعدہ حکیم افلاطون سے منسوب کیا جاتا ہے جو کہ انہوں نے اپنی کتاب “جواہر الالواح ” میں مختصراََ تحریر فرمایا ہے ۔ ہم یہاں بالشرح بمعہ مثال آپ کے لئے درج کر رہےہیں ۔ طریقہ یہ ہے کہ اول اپنا نام بمعہ نام والدہ لکھیں پھر اپنے مقصد کے مطابق اسم الہی یا آیت مجیدہ لیں ہم مقاصد کے مطابق اسماء الھیہ لکھ رہے ہیں ۔

یا فتاح ۔ کاروباری بندش کے خاتمہ کے لئے ۔
یا غالب : اعداء اور دشمنوں پر غلبہ کے لئے یا مقدمات میں فتحیابی کے لئے ۔
یا کبیر: بلندی مرتبہ و جاہ و حشمت کے لئے ۔یا حفیظ : سحر جادو اور نحوست سیارگان سے نجات کیلئے ۔مثلاََ محمد حسن بن فلاں کسی شخس پر غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسم یا غالب لیا جائے گا۔

اب اپنا مقصد یا مطلوبہ شخص کا نام بمعہ والدہ لکھ لیں اس تمام سطر کو بسط حرفی کرلیں جس قدر حروف ہوں اسی تعداد کے خانوں کی ایک جدول بنا کر حروف اس میں رکھ کر بطریق موخر صدر تکسیر کریں کہ زمام برآمد ہوجائے ۔ موخر صدر کے معانی یہ ہیں کہ اپنی مطلوبہ سطر کا پہلے آخر سے حرف لیں ، پھر شروع سے ۔ سطر زمام سے مراد ہے کہ تکسیر کرتے کرتے شروع والی سطر پھر سے ظاہر ہوجائے ۔ دراصل یہ سطر سطر میزان کہلاتی ہے اس سے پہلے والی سطر کو سطر زمام کہتے ہیں ۔ اب آپ جدول کے چاروں کونوں کے حروف لیں پھر جدول کے قلب سے حروف اٹھائیں ان حاصلہ حروف کو جدول ذیل سے تبادلہ کریں طریقہ ہم جدول کے بعد بیان کریں گے جدول یہ ہے ۔

نقشہ مراتب الحروف از جواہر الالواح (حکیم افلاطون)۔
نقشہ مراتب الحروف از جواہر الالواح حکیم افلاطون

 

مثلاََ حروف ہیں م ح م د ح س ن ۔ انہیں ان کے دوست مزاج عناصر سے بدل دیں یعنی آتش اور باد میں دوستی ہے ۔
اسی طرح خاک اور آپ دوست ہیں ۔
مندرجہ حروف میں سے حرف اول م ۔ آتشی ہے ۔ (اس جدول کی رو سے )۔
اس کا دوست عنصر بادی ہے ۔ تو حرف س اس کا متبادل حرف ٹھہرا ۔اسی طرح ہمارا دوسرا حرف “ح” آبی ہے ۔ اس کا دوست عنصر خاکی ہے ۔ جدول میں دیکھیں تو ح کا متبادل حرف و ٹھہرا ۔ تبادلہ کرتے وقت خیال رکھیں کہ درجہ کو درجہ سے دقیقہ کو دقیقہ سے تبدیل کریں گے تو درست ہوگا۔ ان حروف کو اعداد کا مجموعہ ابجد قمری سے لیں اس مجموعہ کو مندرجہ مندرجہ ذیل چال سے شرف شمس کے اوقات کے دوران ساعت شمس میں سونے کی تختی پر لکھیں ۔

بخورات صندل سرخ ۔ عود ۔ زعفران ۔ گلنار وغیرہ خوب روشن کریں ۔
لوح لکھتے وقت منہ میں سچا موتی رکھیں پیلے رنگ کی روشنی کمرہ میں ہو کپڑے بھی پیلے رنگ کے پہن رکھیں ۔ جاء نماز کے مقام پر بھی پیلے رنگ کا کپڑا بچھالیں ۔ رجال الغیب کو پشت کی طرف رکھیں ۔ اور پیلے ہی رنگ کی مٹھائی بھی پاس رکھیں دوران عمل اس کمرہ سے کسی دوسرے شخص کا گزر نہ ہو ۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اوج شمس میں عمل کے لئے ساعت صرف سیارہ شمس کی ہی استعمال کی جائے گی ۔ نقش مربع اس چال سے پر ہوگا ۔ آتشی چال کا مربع ہے ۔

چال نقشِ مربع آتشی
چال نقشِ مربع آتشی

جب نقش مکمل ہوجائے تو اس نقش کی پشت پر اگر طالب مطلوب دو اشخاص ہوں تو دونوں کی تصاویر بنائیں اگر کوئی اور مقصد ہو تو پہلے طالب اپنا نام لکھے پھر مقصد لکھے اب قلب تکسیر سے جو حروف ملتے تھے ان کا موکل بنا کر لکھیں مثلاََ قلب کے حروف ی ن ملے ہیں ان سے موکل یوں بنائیں کہ حروف کے آخر میں آئیل لگا دیں یہ موکل طالب کے نام یا تصویر کے اوپر لکھ دیں اور مطلوب یا مقصد پر اعداد موکل لکھ دیں ۔ اس نقش کو متعلقہ بخورات کی دھونی دے کر پاس رکھ لیں اور پاس موجود زرد مٹھائی پر نیاز و فاتحہ دلا کر بچوں میں بانٹ دیں ۔ لوح کو آپ گلے میں پہن سکتے ہیں یا پیلے کپڑے میں سی کر پاس رکھ لیں انشاء اللہ جوں جوں وقت گزرتا جائے گا آپ اپنی منزل اور مقصد کے قریب ہوتے جائیں گے ۔ شمس کی سی شان و شوکت آپ کی ہوگی لوگوں میں رعب اور دبدبہ ہوگا کسی حاص کا سحری عمل کار گر نہ ہوگا اگر ترقی کاروبار کے لئے لکھا ہے تو دن دگنی رات چوگنی ترقی ہوگی آپ ایک بار آئمہ معصومین علیہم السلام کے اس مقدس علم کو آزما کر ضرور دیکھیں ۔

=======================================================

 سیارہ شمس کی سعادت مین تیار ہونے والی ایک انگشتری
جو ایک ایرانی صاحب علم دوست کا عطیہ ہے ۔

بہت سے احباب خواہش ظاہر کرتے ہیں کہ آسان سا عمل ہو جس میں جفری حساب کتاب نہ ہو اور عمل اثرات کے اعتبار سے قوی بھی ہو  ایسے تمام سہل پسند حضرات کے لئے یہ عمل نہایت موزوں ہے ۔
شرف شمس کے اوقات میں بخورات سیارہ شمس اور ساعت شمس کا خیال رکھتے ہوئے درج ذیل طلسم کو عقیق زرد پر کندہ کرلیں یا کسی سے کروا لیں ۔
اس نگینہ کو چاندی کی انگشتری میں جڑوا لیں ، خواتین سونے کی انگشتری میں بھی جڑوا سکتی ہیں ۔ اب اس پر بروز اتوار ساعت شمس میں ۵۰ مرتبہ سورہ والشمس اول و آخر ۱۱ مرتبہ درود شریف پڑھ کر دم کریں
اور اپنے سیدھے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی کے برابر والی انگلی میں زیب تن کرلیں ۔
کاروبار و ملازمت میں ترقی کے علاوہ لوگوں میں عزت و مرتبہ حاصل ہوگا ۔ دشمن مغلوب ہونگے انشاء اللہ ۔ طلسم درج ذیل ہے ۔

طلسم  شمش

 

زرد عقیق
<strong><span style=font size large>زرد عقیق<span><strong>
انگشتری شمس (طلا)۔
<span style=font size large>انگشتری شمس طلا<span>
انگشتری شمس (نقرہ)۔
<span style=font size large>انگشتری شمس نقرہ<span>

 

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*