Ilm e Haroof | حروف اور ان کی تاثیر اور عملیات: قسط 1

اگر انسانی زندگی سے حروف اور اعداد کو نکال دیا جائے تو موجودہ دنیا کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ انسان کی زندگی کا ہر لمحہ حروف و اعداد کا محتاج ہے۔ دن بھر ہونے والے گفتگو سے لے کر کاروباری معاہدے ہوں یا حکومتوں کے معاملات ہر جگہ حروف اور اعداد ہی حقیقی حکمران نظر آتے ہیں۔


حروف کی انسانی زندگی میں اسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم مضامین کا ایک سلسلہ شروع کر رہے ہیں جس میں ہر حرف کے تعارف کے ساتھ اس سے منسوبہ آسان عملیات پیش کئے جائیں گے۔ یہ عملیات بظاہر بہت آسان نظر آتے ہیں لیکن یہ تاثیر عظیم کے حامل ہیں اور مقصد کے حصول کے لیے اپنا ثانی نہیں رکھتے۔


عربی ابجد میں کل اٹھائیس حروف ہیں انہی حروف پر ہر ماہ ایک مضمون شائع کیا جائے گا جس میں پیش کئے گئے اعمال سے ہر انسان فائدہ اٹھا کر اپنی خواہشات کو حقیقت کا روپ دے سکتا ہے۔


عملیات کی دنیا میں ہر دور میں ایسے عظیم لوگ گذرے ہیں جو حروف کی تاثیر کو پوری طرح تسلیم کرنے کے ساتھ ان سے مختلف نقوش اور الواح بھی تیار کرتے تھے ان میں احمد علی بونی،امام فلاطیس،حکیم ابو عبداللہ طیب،امام محمد بن یزدان رازی،حکیم سلارلوس،امحوطب،حکیم عرسوس ابو العمان،ابن عراقی اور حکیم ارسطو وہ نمایاں ہستیاں ہیں جو حروف کے تاثیر کے نہ صرف قائل تھے بلکہ ان سے مختلف امراض اور مقاصد کے حصول کے لیے طلسمات اور نقوش تیار کرتے تھے۔ لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ ہر دور میں اس فن کے جاننے والے نہ ہونے کے برابر ہیں.


آج ہم ابجد کے پہلے حرف ”الف” سے مضامین کے اس سلسلہ کا آغاز کر رہے ہیں۔


علمائے دین اور علوم مخفیہ کے علماء حرف ”الف” کو حرف کامل تسلیم کرتے ہیں اور اسے خالق کائنات کے اسم ذاتی ”اللہ” سے منسوب کرتے ہیں۔ اسم اللہ کا پہلا حرف الف ہے۔ اسی طرح اللہ تعالی نے جب اپنی عظمت کا تعارف کروایا تو قرآن کریم کی پہلی سورہ الحمد کی دوسری آیت میں لفظ الف سے کروایا کہ ”الحمد للہ رب العلمین”۔ اسی طرح بشر اول کو جو نام دیا گیا اس کا تعلق بھی الف سے ہے یعنی آدم علیہ السلام۔


عملیات کی دنیا میں حرف الف کو صحت و شفاء، تسخیر خاص، تسخیر عوام،
کسی کے دل میں محبت پیدا کرنے کے لیے،حصول روزگار،ترقی،معاشرہ میں عزت و اعلی مقام اور ہر طرح کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جب کہ اعمال غضب میں تفقرقہ و بغض و عداوت کے لئے بھی اس کا استعمال نہایت سریع التاثیر ثابت ہوا ہے.

 


حرف الف خود اسم اعظم ہے اور باقی تمام حروف اپنی بقا کے لیے اسی کے محتاج ہیں۔ اس کے عدد 111 ہیں۔ زبر و بینات کے اصولوں کے مطابق حرف الف کے جز زبر یعنی ”ا” کا عدد 1 ہے اور اس کا بینات یعنی ”ل ف” ہے جس کے عدد 110 ہیں جو اسم علی کے عدد ہیں۔


عناصر اربعہ کے مطابق حرف الف آتشی عنصر سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا برج حمل ہے اور سیارہ مریخ ہے اسی سبب سے حصول مقاصد کے لیے تیز ترین اثر رکھتا ہے۔ الف کو اتوار کے دن سے نسبت دی جاتی ہے۔


ابجد کے اٹھائیس حروف کا رشتہ قمر کی اٹھائیس منازل سے ہے۔ اگر کوئی حرف الف کی روحانی قوتوں کو اپنے تسلط میں لانا چاہتا ہے تو وہ حرف الف کی زکات قمر کی منزل شرطین میں ادا کرے۔ اگر اس دن اتوار ہو اور اس کی زکات کا آغاز کیا جائے تو نہایت سریع الاثر ثابت ہو گی۔


اب ہم یہاں پر حرف الف کے کچھ اعمال پیش کر رہے ہیں۔ ان تمام اعمال کو علمائے روحانیت سے سند حاصل ہے۔


عداوت و بغض:

قدیم زمانوں سے عمل دو افراد کے درمیان عداوت اور بغض پیدا کرنے کے لیے بہت شہرت رکھتا ہے۔ اس عمل کا طریقہ یہ ہے کہ جب قمر ناقص النور ہو یعنی تاریک راتیں ہوں ان میں مٹی کا برتن خریدیں۔ اس برتن کو کسی اور کام لیے ہرگز استعمال نہ کریں۔ رات کے وقت حرف الف کو جن دو افراد کے درمیان عداوت پیدا کرنی ہو کے ناموں سے لکھ دیں۔ پھر اس برتن کو ایسی جگہ رکھ دیں کہ اسے حرارت پہنچتی رہے۔ چند گھنٹوں یا دنوں میں دونوں میں شدید نفرت پیدا ہو جائے گی۔


دشمنوں سے تحفظ اور فتح:

کسی بھی نو چندی اتوار کو جب قمر منزل شرطین میں تو حرف الف چاندی پر گیارہ بار کندہ کر کے گلے یا بازو میں پہن لیں۔ حامل لوح دشمنوں کے شر سے محفوظ رہنے کے ساتھ اس پر غلبہ بھی حاصل کر لے گا۔


محبت کے اعمال:

اگر آپ کسی کے دل میں اپنی شدید محبت پیدا کرنے چاہتے ہیں تو جب برج حمل کے درجہ اول کا آغاز ہو جو 11 مارچ کو ہوتا اس وقت حرف الف کو ایک ہزار بار سیسہ کی لوح پر کندہ کریں۔ لوح کی پشت پر طالب و مطلوب کے نام کے ساتھ محبت کی عزیمت تحریر کریں۔ لوح مکمل ہونے کے بعد اسے بخورات کی خوشبو دیں اور ایسی جگہ رکھ دیں جہاں اسے کچھ حرارت ملتی رہے۔ اس لوح کی روحانی قوت کی وجہ سے آپ کے مطلوب کے دل میں شدید محبت پیدا ہو جائے گی۔ اگر آپ سے شدید محبت کرتے ہیں اور اس کی جدائی آپ سے برداشت نہیں ہوتی اور آپ چاہتے ہیں آپ کا محبوب ہر وقت آپ کے ساتھ رہے تو پھر اتوار کے دن شمس کی ساعت میں جب شمس برج اسد میں تو اپنا اور اپنے محبوب کے نام کو بسط حرفی کر کے لکھیں پھر حرف الف کو ان دونوں ناموں کے حروف میں گیارہ بار امتراج دے کر ایک سطر بنائیں۔ یہ سطر ریشمی کپڑا پر تحریر کریں۔ اس کے بعد اس کپڑا کو بخورات دیں اور اس کپڑا کو اپنے پاس رکھ لیں۔ آپ کا محبوب ایک لمحہ کے لیے بھی آپ سے جدا نہیں ہو گا۔


تسخیر خاص و عوام:

کسی مخصوص فرد کو تسخیر کرنا مقصود ہو تو اتوار کے دن دو مثقال سونے کی ایک انگوٹھی بنوائیں۔ اگر وقت ہو تو اسی دن یا اگلی اتوار کو شمس کی ساعت میں اپنے نام اور جس کو تسخیر کرنا ہے اس کے نام کے اعداد میں حرف الف اعداد شامل کر کے ایک مربع آتشی اس انگوٹھی پر بنوائیں۔ اس نقش کے ارد گرد خاتم اور موکل کے نام تحریر کریں اور اس کے ساتھ حرف الف کو بھی ایک سو گیارہ بار اس نقش کے چاروں طرف لکھ دیں۔ اس انگوٹھی بخورات دے کر پہن لیں۔ آپ کا مطلوبہ شخص آپ کی مرضی کے بنا کوئی قدم بھی نہیں اٹھائے گا۔ تسخیر عوام مقصود ہو تو سونے کی ایک لوح تیار کریں پھر اس لوح پر زعفرانی رنگ کا کاغذ لگا دیں اور اس پر ایک سو گیارہ مرتبہ حرف الف تحریر کر دیں۔ اس لوح کو اپنے پاس رکھ لیں۔ اس لوح کی برکت لوگ آپ کے رعب سے خوف زدہ ہوں گے اور آپ کی مرضی کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گے۔

 


تحفظ جان و مال:

جان و مال کے تحفظ کے لیے حرف الف کی مسدس اپنی مثال آپ ہے۔ یہ لوح شرف آفتاب کے وقت مریخ کی ساعت میں تیار کی جائے گی۔ اس سے پہلے حرف الف کی تکسیر جفری کر لیں۔ اس کے بعد تکسیر کے اعداد زمام تک لیں اور ایک کاغذ پر سرخ روشنائی سے مسدس تیار کریں۔ اس لوح کی وجہ سے دشمنوں سے ہر طرح کا تحفظ حاصل ہو گا اور اس کے ساتھ کوئی بھی ہتھیار آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ اس مسدس کی چال یہاں پیش کی جا رہی ہے:

musadaschaal


امراض سے شفاء:

ہر قسم کے مرض سے شفاء حاصل کرنے کے لیے اتوار کے دن شمس کی ساعت میں یا جب قمر منزل شرطین پر ہو چینی کے ایک برتن پر زعفران اور عرق گلاب کی روشنائی سے حرف الف کو 250 بار تحریر کریں۔ تحریر کرتے وقت اسمائے الہی یا رحمن یا رحیم کا ورد کرتے رہیں۔ پھر اس تحریر کو پانی سے دھو کر یہ پانی مریض کو پلا دیں۔ مرض کیسا ہی ہو انشاء اللہ شفاء کامل حاصل ہو گی۔


نظر بد کا علاج:

ہم جس دنیا میں رہتے وہاں دیگر دیکھی ان دیکھی مخلوقات بھی آباد ہیں۔ انسانوں کے ساتھ ان مخلوقات کی نظر بھی لگ جاتی ہے۔ حرف الف کا یہ نقش ہر طرح کے نظر بد کو ختم کرنے میں بہت موثر ہے۔ اس طرح کے سات نقوش تیار کریں۔ ہر ورز بعد نماز عصر ایک نقش کو کوئلوں پر جلا کر یا کسی اور چیز پر جلا کر نظر کے مریض کو اس کا دھواں دیں۔ نظر بد ختم ہونے ساتھ یہ مریض مستقبل میں بھی نظر بد محفوظ رہے گا۔ نقش یہ ہے:

nazarebaddnaqsh


نوٹ:


حروف کے اعمال کی بجاآوری سے قبل زکات حروف تہجی ضرور ادا کریں ۔ اگر اللہ نے ہمت عطا کی ہے تو زکات کبیر کی جانب متوجہ ہوں ورنہ کم از کم زکات صغیر ضرور مکمل کریں

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*