No Picture
مضامین

مقابلہ شمس و زحل

شمس اور زحل ایک دوسرے کے دشمن ہیں اس دن یعنی ۲۲ مارچ ۵ بجکر ۳۷ منٹ بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم ان دونوں میں جو نظر بن رہی ہے وہ نحس اکبر ہے لہٰذا اس وقت کی تاثیر بمنزلہ دشمنی کے سخت ترین ہے ۔ ۔ جب ان میں مقابلہ کی نظر ہو یعنی ایک دوسرے سے عین ۱۸۰ درجہ کے فاصلے پر آجائیں تو ان دونوں سیارگان کی نحوست اپنے درجہ کمال کو پہنچ جاتی ہے اس وقت تخریبی اعمال موثر ثابت ہوتے ہیں ماہرین عملیا ت و طلسمات اس وقت ایسے اعمال یا نقوش وغیرہ وضع کرتے ہیں جن سے دو شخصوں میں جدائی ، مفسد و دشمن کو تباہ و برباد کرنا یا کسی کے شہر بدر کرنے یا ناجائز ملاپ کے خاتمہ کے آثار پیدا ہوں ۔ اسی طرح اس وقت سے وہ حضرات بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو کسی بُرے کام میں مبتلا ہوں مثلاً شراب ۔ چوری ۔ جوا وغیرہ تو انشاء اللہ تعالیٰ اس شخص کی بری عادت بھی ترک ہوجائے گی ۔
[مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

ماہ مارچ اور سعادت مشتری

مورخہ ۱۴مارچ ۲۰۱۰ ۔ بوقت صبح ۱۱ بجکر ۳۸ منٹ تا ۱۲ بجکر ۸ منٹ (اندازاًً) بمطابق اسلام آباد پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم ۔ ایک اہم وقت۔ وہ حضرات جو گزشتہ شرف میں اس کی روحانیت سے فائدہ نہ اٹھا سکے ہوں انہیں شرف کا انتظار کرنا ہوگا یہ تو خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ کس کی زندگی میں یہ وقت آئے گا اور کس کی زندگی میں نہیں آئے گا ۔البتہ ہم یہاں ایک خاص وقت کی نشاندہی کر رہے ہیں جو کہ مطلوبہ نتائج کے حصول میں معاون ہے وہ لوگ جو مالی مشکلات میں گرفتار ہیں وہ لوگ جو ہمیشہ مقروض رہتے ہیں ۔ وہ لوگ جو ذرائع زائد آمدن سے آج تک انعام حاصل نہیں کرسکے ۔ وہ لوگ جو متعلقہ کسی بھی شخص یا ذریعہ سے مال امداد حاصل کرنے سے عاجز رہے ہوں ۔ وہ لوگ جو متعلقہ پیشہ سے کثیر دولت حاصل کرنا چاہیں ۔ وہ لوگ جو یہ چاہتے ہیں کہ جو ذریعہ اختیار کریں اس سے روپیہ کا حصول ممکن ہو ۔ وہ لوگ جو یہ چاہتے ہوں کہ ترقی کرکے اعلیٰ پوزیشن حاصل ہوجائے انہیں چاہئے کہ اس وقت کو ہرگز نظر انداز مت کریں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]