No Picture
متفرقات

جشن عید میلاد النبی ﷺاز قلم سید نعمت علی نقوی ، اسپین۔

نبی کریم ﷺکا دنیا میں ظہور کا جشن جب بھی منا لیا جائے وہ اللہ کی خوشنودی کا باعث ہے ۔
اس لئے اس مضمون کے شائع ہونے میں تاخیر کا سبب یہی ہے کہ ہمارے محترم قارئین کے ساتھ ہم بھی ایک بار پھر نبی کریم ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کرلیں۔

جس طرح اللہ تعالیٰ کی ذات بے عیب ہے اسی طرح اس کا سب سے محبوب نبی حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی بے عیب اور بے مثل ہے لہذا جس طرح اللہ تعالیٰ کی عظمت اور شان میں کچھ کہنا کسی کے بس میں نہیں اسی طرح نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں بھی کچھ نہیں بیان کیا جا سکتا۔ یہ نبی اعظم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی محبت اور مودۃ کا جذبہ ہے جو ذہن میں کچھ الفاظ ڈال دیتا ہے جسے انسان تحریر میں لا پاتا ہے

1.
اللہ واحد ہے اس لیے اس نے اپنے آخری نبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بھی واحد ہونا پسند کیا۔

2.
انجیل میں نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ذکر کبھی فارقلیط کہہ کر کروایا گیا
3.
یوں لگتا ہے کہ اللہ اپنے نبی کی محبت میں قسمیں کھانا پسند کرتا ہے۔
کبھی اللہ نے نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قسمیں کھائیں اور کبھی نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خاطر قسمیں کھائیں

4
اللہ کو کتنا یقین کہ جو الفاظ زبان سے نکلے آیات بنیں اور رسول بھی اتنا صادق اور اتنا امین کہ اللہ کے کلام کو قرآن کہے اور اپنے کلام کو حدیث۔ [مزید جانئے۔۔۔]