Loh e Sharf e Qamar | شرف قمر فروری ۲۰۱۴

شرف قمر

فہرست

کُل اَمۡرِ مَرۡھُوۡنِ باوقَاتِھَا کو مدنظر رکھتے ہوئے علمائے جفر و نجوم نے اپنے مشاہدات و تجربات سے ایسے اوقات کی جستجو کی جن میں کسی سیارہ کے سعد و نحس اثرات درجہ کمال کو پہنچتے ہوں ۔ تاکہ ان اوقات میں خیروشر کے عملیات بجالانے سے صد فی صد تاثیر ظاہر ہو ۔
کمال سعادت کو شرف کہا گیا جبکہ کمال نحوست کو ہبوط کا نام دیا گیا ۔ اس بار ہم سیارہ قمر کے شرف کی افادیت پر ایک مختصر مگر زود اثر جفری عمل بیان کر رہے ہیں
آپ کسی بھی شرف قمر کے اوقات میں اپنی حاجت کے مطابق اس عمل سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے فیض حاصل کر سکتے ہیں ۔
سیارہ قمر جو کہ دائرۃ البروج میں برج سرطان کا حاکم سیارہ ہے ۔ یہ سیارہ جب دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے برج ثور کے ۳ درجہ پر پہنچتا ہے تو انتہائی سعد شعاعیں زمین پر ڈالتا ہے ۔ یہ وقت اس کے شرف کا ہے یہ وقت اندازاً دو گھنٹے کا ہوتا ہے اس سعد وقت میں حصول علم ، حصول اولاد، سحر جادو سے نجات ، ترقی کاروبار ، فتح و عظمت کے لئے عمل کیا جاتا ہے ۔ ہم مفصل طریق بیان کر رہے ہیں ضرورت مند بصد شوق ضرور تجربہ کریں ۔
جو حضرات و خواتین گردش ایام ، بے روزگاری یا سحر و جادو کی بندش کے ہاتھوں پریشان ہیں انہیں دعوت عمل ہے ۔
طریقہ یہ ہے کہ اپنا نام معہ نام والدہ لکھیں ۔
اپنا مقصد لکھیں ۔
آیت مجیدہ نصر من اللہ و فتح قریب لکھ کر ، تینوں کے اعداد بذریعہ ابجد قمری اسخراج کریں ۔
حاصل مجموعہ کو مثلث میں چال کے مطابق پُر کریں ۔
مثلث پُر کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کل اعداد سے ۱۲ عدد قانون کے نفی کردیں ۔
پھر ۳ پر تقسیم کردیں ۔
حاصل تقسیم کو مثلث کے خانہ اول میں رکھ کر ایک ایک کے اضافہ سے نقش پُرکرلیں
اگر تقسیم سے ایک باقی بچے تو خانہ نمبر ۷ اور دو باقی بچے رہنے کی صورت میں خانہ نمبر ۴ میں ایک کا اضافہ کریں ۔
نقش کے چاروں طرف آیت مجید لکھی جائے ۔
یہ عمل وقت سے پہلے رف اپنے پاس تیار کرلیں ۔
اب ۵ فروری ۲۰۱۴ کو شام چھ بجکر ۲۸ منٹ تا ۸ بجکر ۲۸ منٹ کے دوران اس نقش کو چاندی کی تختی پر کسی نوکدار چیز سے کندہ کرلیں
کمرہ علیحدہ ہو ۔
بخور لوبان ، کافور، صندلین اور عود کا روشن کریں ۔ خود کو کیوڑہ اور گلاب کی خوشبو سے معطر کریں ۔
جب نقش تیار ہوجائے تو بخورات کی دھونی دے کر معطر کرکے سفید کپڑے میں سی لیں اور پاس رکھیں حسب توفیق سفید رنگ کی مٹھائی بچوں میں ضرور بانٹ دیں انشاء اللہ جلد ہی غیب سے اسباب پیدا ہوں گے ۔
ماہ فروری کے اوقات تو یہاں درج کر دئیے گئے ہیں ، دیگر مہینوں کے اوقات جاننے کے لئے کسی معتبر تقویم سے مدد لے سکتے ہیں یا اگر نجوم میں فہم رکھتے ہیں تو مختلف سوفٹوئیرز اس وقت مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔ تاہم پھر بھی دقت ہو تو رابطہ فرما سکتے ہیں ۔

اب یہاں نقش کی چال بمعہ ایک عدد مثال پیش کی جا رہی ہے ۔
نام طالب معہ والدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اعداد ۴۶۱
مقصد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ترقی کاروبار ۔۔ اعداد   ۱۱۴۰
۱۳۰۲آیت۔ ۔ ۔ نصر من اللہ و فتح قریب ۔۔۔۔ اعداد
۲۹۰۳مجموعہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر سہ امورات۔۔۔۔۔۔
نقش مثلث میں پُر کرنے کے لئے ۲۹۰۳ سے قانون کے ۱۲ عدد نفی کئے
حاصل رقم ۲۸۹۱ ۔
اب اس مجموعہ کو ۳ پر تقسیم کیا ۔
حاصل تقسیم ۹۶۳ اور تقسیم سے ۲ عدد باقی رہے ۔ لہٰذا خانہ نمبر ۴ میں ایک عدد کا مزید اضافہ بوجہ کسر کیا جائے گا۔
نقش کی چال اور مثالی نقژ ملاحظہ ہو۔

Chaal e Musallas Or Naqsh e Misaali Bara-e-Sharf-e-Qamar

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*