No Picture

اوج زحل 5 تا 18 جون 2016

May 27, 2016 admin 0

علمائے روحانیت کے نزدیک جب سیارہ زحل حالت شرف یا اوج میں ہوتا ہے تو یہ اپنی انتہائی مثبت قوت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مقام زحل کو 29 سال بعد حاصل ہوتا ہے۔ جس طرح اس سیارہ کی نحوست بہت خوفناک ہے اسی طرح اس کی مثبت قوت بہت عظمت کی حامل ہے۔ ہم نے اس موضوع پر کئی مضامین شائع کیے ہیں۔ قارئین کی سہولت کے لیے ان میں منتخب شدہ مضامین کو ایک تحریر کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہر صاحب ضرورت اپنے مقصد کے مطابق عمل تیار کر لے۔

No Picture

Loh e Zohol ka Jafri Amal | جفری عمل برائے اوج زحل::۔۔۔ 5جون تا 18 جون 2016

September 9, 2011 admin 0

ایک خاص جفری لوح برائے اوج زحل ۔
سیارہ زحل جو کہ نحس اکبر سیارہ مانا گیا ہے اگر زائچہ میں نحس ہو تو اصولوں سے لاپرواہی ، غفلت، سستی، مایوسی ، مراق کی حالت ، ہرکام میں رکاوٹ ، بے اتفاقی ، دشمنی ، مفلسی ، بد قسمتی ، اندیشے ، پریشانیاں ، تنگ و تاریک جگہ میں رکھنا ، علیحدگی خوف اور عدم اعتماد ،متذبذب، اور منتشر الخیال رکھتا ہے احساس کمتری رونا رلانا۔ اور خود کشی تک کے اقدام کروادیتا ہے ۔
جب اس کا نحس دور چھایا ہو تو دوست دشمن بن جاتے ہیں ۔ ماں باپ ، بہن بھائی ، بیوی بچے سب متنفر ہوجاتے ہیں ۔ آپ جس قدر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے کوئی داد تحسین نہ دے گا۔ کسی بھی سیارہ کے شرف کی قوت کے بعد اس کی اوج کی قوت مانی جاتی ہے اگر کسی سبب آپ شرف زحل کے اوقات میں استفادہ نہ اٹھا سکے ہوں تو اس وقت سے مستفید ہوں ۔