No Picture

قران زہرہ و عطارد

October 2, 2010 admin 0

اس سعد وقت کی ابتداء ۲۵اکتوبر ۷ بجکر ۲۰ منٹ پر ہوگی جبکہ مکمل نظر ۲۵ اکتوبر ۱۸بجکر ۱۷منٹ اور خاتمہ نظر ۲۶اکتوبر ۵بجکر ۱۳منٹ پر ہوگا۔
اس دوران دو شخصوں کو ملانا ، معاملات محبت زن و شوہر ۔ حصول علم و کامیابی امتحان۔ شادی میں رکاوٹ کا خاتمہ ۔ ترقی کا نہ ہونا یا رک جانا۔ ملازمت کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کا بارآور ثابت نہ ہونا (بشریطکہ ملازمت کا تعلق عطارد کی منسوبات یعنی حساب کتاب وغیرہ سے ہو)۔
ان تمام امور کے لئے یہ وقت انتہائی سعد اثرات کا حامل ہے اس وقت سے فیض یاب ہوتے ہوئے مطلوبہ امور میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ اس وقت سے فیضیاب ہوتے ہوئے مطلوبہ امور میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

No Picture

لوح مبارکہ الفاتحہ

October 1, 2010 admin 0

مورخہ ۵نومبر ۲۰۱۰ عیسوی بوقت صبح ۲ بجکر ۴۵ منٹ پر یہ وقت آرہا ہے ۔ جفری عملیات تیار کرنے والے اس وقت کے منتظر ہوتے ہیں
یہ نظر کبریت احمر کا حکم رکھتی ہے ۔ اگر امر ربی ہی مانع ہو تو علیحدہ بات ہے کہ اثرات زائل ہوجائیں بصورت دیگر اس کی تاثیر مسلمہ ہےوہ تمام افراد جو روزگار کی تلاش میں ہیں ، باوجود سعی و بسیار کے روزگار نہیں مل پا رہا ہے یا وہ افراد جنہیں روز بروز کاروبار میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا خدانخواستہ کاروبار میں کسی قسم کی بندش واقع ہو چکی ہو ، یا وہ افراد جن کا تبادلہ کسی سبب نہ ہوتا ہو اور اپنے تبادلہ کے خواہاں ہوں یا وہ افراد جن کی ترقی رکی ہوئی ہو یا علمی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو ۔ یہ لوح آپ کو خوش قسمتی سے ہمکنار کردے گی انشاء اللہ ۔