No Picture

Loh e Zohol ka Jafri Amal | جفری عمل برائے اوج زحل::۔۔۔ 5جون تا 18 جون 2016

September 9, 2011 admin 0

ایک خاص جفری لوح برائے اوج زحل ۔
سیارہ زحل جو کہ نحس اکبر سیارہ مانا گیا ہے اگر زائچہ میں نحس ہو تو اصولوں سے لاپرواہی ، غفلت، سستی، مایوسی ، مراق کی حالت ، ہرکام میں رکاوٹ ، بے اتفاقی ، دشمنی ، مفلسی ، بد قسمتی ، اندیشے ، پریشانیاں ، تنگ و تاریک جگہ میں رکھنا ، علیحدگی خوف اور عدم اعتماد ،متذبذب، اور منتشر الخیال رکھتا ہے احساس کمتری رونا رلانا۔ اور خود کشی تک کے اقدام کروادیتا ہے ۔
جب اس کا نحس دور چھایا ہو تو دوست دشمن بن جاتے ہیں ۔ ماں باپ ، بہن بھائی ، بیوی بچے سب متنفر ہوجاتے ہیں ۔ آپ جس قدر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے کوئی داد تحسین نہ دے گا۔ کسی بھی سیارہ کے شرف کی قوت کے بعد اس کی اوج کی قوت مانی جاتی ہے اگر کسی سبب آپ شرف زحل کے اوقات میں استفادہ نہ اٹھا سکے ہوں تو اس وقت سے مستفید ہوں ۔

No Picture

Sharf e Zohol Ki Ring | انگشتری زحل

September 9, 2011 admin 0

شرف زحل سے منسوب ایک خاص انگشتری ۔
اگر آپ کے نام کا پہلا حرف ا ۔ ب ۔ ج ۔ د سے ہے تو یہ انگوٹھی آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی ۔
چند فوائد۔ حامل انگوٹھی کا ہاتھ کبھی تنگ دست نہیں رہتا۔
اللہ تعالیٰ غیب سے اس کی مشکلیں آسان کرتا ہے۔
جو صاحب تنگی ، افلاس ، قرض ، مقدمہ وغیرہ میں گرفتار ہوں وہ اسے ضرور تیار کریں ۔ انشاء اللہ آپ ضرور کامیاب ہوں گے ۔

No Picture

لوح نصرت

September 9, 2011 admin 0

زحل کے ان اوقات میں جہاں دیگر مقاصد کے لئے کام کیا جا سکتا ہے وہیں جن میاں بیوی میں تفرقہ ہے یا کسی بڑی جماعت میں عرصہ سے دشمنی وخصومت چلی آرہی ہے یا کسی کو کسی دشمن کا خوف واندیشہ ہے یا کسی میدان جنگ یا خطرناک مقام پر جان جانے کا خوف ہے یا کسی بڑی جماعت پر فتح پانا مقصود ہے اور اس سے حفاظت بھی درکار ہے یا مقدمہ میں فتح پانا مقصود ھے تو ان تمام مقاصد کے لئے بھی اس وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوح نصرت تیار کی جا سکتی ہے۔

No Picture

شرف زحل ۲۰۱۱؟

November 11, 2010 admin 0

ان دنوں فلکیاتی جرائد میں شرف زحل۲۰۱۱ کے موثر یا غیر موثر ہونے کے حوالے سے مختلف رائے پیش کی جا رہی ہے ، افسوس کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے کہ صاحب علم حضرات بجائے اس کے کہ اصول نجوم کو بیان کرتے ہوئے اپنے علم سے مستفید فرماتے ، انہوں نے ایک دوسرے پر تنقید کرنا اپنا معیار بنالیا ۔
اسلام آباد سے سید محمد اجمل صاحب جنہوں نے گزشتہ وقتوں میں بھی زحل کی خاص ساعتوں کی جانب نشاندہی فرمائی تھی لیکن عوام تو عوام خواص نے بھی کبھی ان زائچوں پر غور نہیں فرمایا ۔ اس مرتبہ شرف زحل ۲۰۱۱ کے متعلق اپنی رائے اور علمائے نجوم کے اہم نکات کو بیان کرتے ہوئے ایک خاص ساعت زحل جو کہ بیس نومبر دو ھزار دس کو آرہی ہے کہ متعلق بھی وضاحت فرماتے ہوئے اپنے علم کا نذرانہ پیش کرتے ہیں