No Picture

Hub Ka Sartaaj Amal | حب کا سرتاج عمل

November 6, 2012 admin 0

Hub ka sartaaj amal | حب کا سرتاج عمل
عمل ہٰذا اس فن کے عاملین کا مانا ہوا عمل ہے ۔ دراصل اس عمل میں وہ تمام آیات استعمال ہوئی ہیں جو محبت کے سلسلے میں قرآن کریم میں آئی ہیں اگر مطلوب کا دل پہاڑ سے بھی زیادہ سخت ہو تو بھی اس عمل کی تسخیر میں آنے سے نہیں بچ سکتا ۔ یقین کیجئے کہ آپ نے اگر اس عمل کو صحیح طریق سے کرلیا تو ضرور کامیاب ہونگے ۔ اور میرے یقین کے ممد و معاون ثابت ہونگے ۔ اس عمل کو کئی طریقوں سے کیا جا سکتا ہے میں چند ایک طریقے تحریر کرتا ہوں

No Picture

شرف زہرہ ۲۰۱۲۔ تسخیر خلائق اور تسخیر مطلوب کا مجرب عمل

February 1, 2012 admin 0

بقول صاحب کتاب شمس المعارف الکبریٰ بونی رحمتہ اللہ علیہ سیارہ زہرہ موئنث ہے مزاج سرد تر ہے شادی خوشی کا بادشاہ ہے شہوت و زینت، تالیف قلوب(کسی کے دل کو مسخر کرنا ) اس کی خاصیت ہے ۔
جب یہ سیارہ دورہ فلک کرتا ہوا ۲۷درجہ برج حوت پر آتا ہے تو قوانین قدرت کے مطابق نہایت عمدہ شعاعیں عالم سفلیہ پر ڈالتا ہے اسے ہم حالت شرف کے نام سے پکارتے ہیں ۔ امسال ۵ فروری ۲۰۱۲ صبح ۲ بجکر ۹ منٹ تا ۵ فروری ۲۰۱۲ رات ۱۰ بجکر ۲۴ منٹ تک شرف کا دورانیہ رہے گا ۔
علمائے متقدمین علوم مخفیہ کے بے تاج بادشاہ شیخ بہاؤالدین عاملی جناب سید حسین اخلاطی ، شیخ عبدالمنان ، مولانا عبد الصمد اردبیلی اور شیخ عبدالمجید المغربی نے اس وقت شرف کو نہایت موثر اور مسعود گردانا ہے۔
اس مبارک و مسعود وقت سے وہ تمام افراد مستفید ہو سکتے ہیں جن کا عوام ، پبلک سے زیادہ تعلق ہو ، مثلاً حکیم ، دکاندار، ڈاکٹرز، وکلاء ، اور صحافی حضرات جن کا ذریعہ آمدنی عوام سے متعلق ہو ۔ تسخیر خلق کے عمل سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ تسخیر خلائق سے مراد ہے کہ لوگ کسی نا معلوم کشش کی وجہ سے حامل لوح کی طرف متوجہ ہوں ۔ نیز وہ تمام حضرات بھی اس موقع پر فرد مخالف کی تسخیر خاص کا عمل کر سکتے ہیں ۔ مثلاً شوہر اور بیوی میں ناچاقی ہے اور دونوں میں سے کوئی بھی یہ چاہتا ہے کہ یہ نا اتفاقیاں ختم ہو کر ایک خوش گوار ماحول قائم ہوجائے تو اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ، نیز وہ افراد جو مطلوبہ جگہ نکاح کے خواہشمند ہوں ان کے لئے بھی یہ وقت ایک نعمت غیر مترقبہ ثابت ہو سکتا ہے۔
اس وقت سے استفادہ کے لئے شیخ عبدالمجید المغربی کا ایک عمل لکھ رہا ہوں آپ خواہ کسی ایک شخص کو مسخر کریں یا تسخیر خلائق کے لئے عمل کریں انشاء اللہ عمل ہرگز خطا نہ کرے گا۔ یہی عمل جناب کاش البرنی مرحوم اور صاحب کتاب مفتاح الجفر نے بھی تحریر کیا ہے لیکن درحقیقت یہ عمل شیخ عبدالمجید مغربی صاحب کا ہے ۔