No Picture

شرف زہرہ ۲۰۱۲۔ تسخیر خلائق اور تسخیر مطلوب کا مجرب عمل

February 1, 2012 admin 0

بقول صاحب کتاب شمس المعارف الکبریٰ بونی رحمتہ اللہ علیہ سیارہ زہرہ موئنث ہے مزاج سرد تر ہے شادی خوشی کا بادشاہ ہے شہوت و زینت، تالیف قلوب(کسی کے دل کو مسخر کرنا ) اس کی خاصیت ہے ۔
جب یہ سیارہ دورہ فلک کرتا ہوا ۲۷درجہ برج حوت پر آتا ہے تو قوانین قدرت کے مطابق نہایت عمدہ شعاعیں عالم سفلیہ پر ڈالتا ہے اسے ہم حالت شرف کے نام سے پکارتے ہیں ۔ امسال ۵ فروری ۲۰۱۲ صبح ۲ بجکر ۹ منٹ تا ۵ فروری ۲۰۱۲ رات ۱۰ بجکر ۲۴ منٹ تک شرف کا دورانیہ رہے گا ۔
علمائے متقدمین علوم مخفیہ کے بے تاج بادشاہ شیخ بہاؤالدین عاملی جناب سید حسین اخلاطی ، شیخ عبدالمنان ، مولانا عبد الصمد اردبیلی اور شیخ عبدالمجید المغربی نے اس وقت شرف کو نہایت موثر اور مسعود گردانا ہے۔
اس مبارک و مسعود وقت سے وہ تمام افراد مستفید ہو سکتے ہیں جن کا عوام ، پبلک سے زیادہ تعلق ہو ، مثلاً حکیم ، دکاندار، ڈاکٹرز، وکلاء ، اور صحافی حضرات جن کا ذریعہ آمدنی عوام سے متعلق ہو ۔ تسخیر خلق کے عمل سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ تسخیر خلائق سے مراد ہے کہ لوگ کسی نا معلوم کشش کی وجہ سے حامل لوح کی طرف متوجہ ہوں ۔ نیز وہ تمام حضرات بھی اس موقع پر فرد مخالف کی تسخیر خاص کا عمل کر سکتے ہیں ۔ مثلاً شوہر اور بیوی میں ناچاقی ہے اور دونوں میں سے کوئی بھی یہ چاہتا ہے کہ یہ نا اتفاقیاں ختم ہو کر ایک خوش گوار ماحول قائم ہوجائے تو اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ، نیز وہ افراد جو مطلوبہ جگہ نکاح کے خواہشمند ہوں ان کے لئے بھی یہ وقت ایک نعمت غیر مترقبہ ثابت ہو سکتا ہے۔
اس وقت سے استفادہ کے لئے شیخ عبدالمجید المغربی کا ایک عمل لکھ رہا ہوں آپ خواہ کسی ایک شخص کو مسخر کریں یا تسخیر خلائق کے لئے عمل کریں انشاء اللہ عمل ہرگز خطا نہ کرے گا۔ یہی عمل جناب کاش البرنی مرحوم اور صاحب کتاب مفتاح الجفر نے بھی تحریر کیا ہے لیکن درحقیقت یہ عمل شیخ عبدالمجید مغربی صاحب کا ہے ۔

No Picture

لوح زہرہ خاص۔ از قلم سید محمد اجمل ۔ اسلام آباد

January 25, 2012 admin 0

اس سال ۵فروری ۲۰۱۲ صبح ۲ بجکر ۹ منٹ تا ۵فروری ۲۰۱۲ رات ۱۰ بجکر ۲۴ منٹ تک سیارہ زہرہ حالت شرف میں ہوگا ۔
جب سیارہ زہرہ شرف کی حالت میں ہو تو قدرت کاملہ کی جانب سے ایک خاص تاثیر پیدا ہوتی ہے جو کہ رجوع خلق اور تسخیر مستورات کے لئے بہت تیزی سے کام کرتی ہے
لہٰذا اس وقت سے ان تمام افراد کو فائدہ اٹھانا چاہئے جن کا خلقت سے عام تعلق ہے مثلاً ڈاکٹر، وکلاء ، لیڈر، دکاندار، اور دیگر ایسے تمام پیشہ ور لوگ جن کا ذریعہ معاش عوام کی آمد سے تعلق رکھتا ہو ان کے ئے ایک نہایت ہی موثر وقت ہے ۔

No Picture

Auj-e-Zohra::.اوج زہرہ۲۰۱۰

May 1, 2010 admin 0

زہرہ کو برج جوزا کے ۲۲ ویں درجہ پر اوج کی قوت حاصل ہوتی ہے اس سال یہ سعد وقت ۱۲ مئی ۲۰۱۰ بروز بدھ بوقت ۱۸ بجکر ۳۷ منٹ بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم سے شروع ہوکر ۱۳ مئی بروز جمعرات دوپہر ۱۴ بجکر ۳۲ منٹ تک رہے گا۔ اس مرتبہ ہم حصول مال و دولت کا بے نظیر جفری عمل تحریر کر رہے ہیں جو موجودہ دور میں ہر فرد کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ تسخیر محبوب کے سلسلے میں ایک جفری طلسم کا عمل بھی تحریر کیا گیا ہے جو کئی مرتبہ کا آزمودہ و مجرب ہے۔ مزید تفسلات کے لئے اندرونی صفحہ ملاحظہ فرمائیے ۔