ادائیگی قرض

ضرورت مند قرض لینے کے لئے بڑے بڑےوعدے کرتے ہیں ، عزیز و اقارب دوست احباب ان کی مجبوری کے باعث قرض دے بھی دیتے ہیں لیکن لینے والوں کو ادائیگی کا مطلق خیال نہیں ہوتا ، دینے والے وقت پر وصولی کے تقاضے کرتے ہیں وعدے یاد دلاتے ہیں تو یہ سن کر مقروض حضرات ناراض ہوجاتے ہیں اور معاملہ لڑائی جھگڑے اور ناراضگی تک جا پہنچتا ہے ۔ طاقتور لوگ یا حکومت یا بینک وغیرہ اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مقروض کو جیل بھی بھجوادیتے ہیں اور اس کی جائداد اور گھر قرقی کرکے اس کوبے گھر کیا جاتا ہے تب مقروض افراد کو یہ فکر لاحق ہوتی ہے کہ کوئی وظیفہ پڑھیں
وہ اگر خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمودات پر عمل کریں تو بفضلہٖ تعالیٰ قرضہ سے سبکدوشی ہوجائے ۔
۱۔قرضہ کی ادائیگی کا نہایت مجرب صدہا بزرگوار اور اولیائے کرام کا آزمودہ و مجرب عمل ہے ۔ مولانا شیخ عبدالحق محدث دہلوی لکھتے ہیں کہ اکتالیس روز تک شروع ماہ سے یہ درود شریف سو بار روزانہ پڑھے

پڑھنے کے بعد سجدہ کرکے ادائیگی قرض کی دعا کریں ۔۲۔دورکعت نماز صلوٰۃ نوچندی جمعرات سے شروع کی جائے  ۔ پہلی رکعت میں الحمد شریف پڑھ لینے کے بعدوَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہ، مَخْرَجًا وَّیَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ  ستر مرتبہ پڑھے اور دوسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد وَمَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ فَھُوَحَسْبُہ،، اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمْرِہٖ، قَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَیْ ءٍ قَدْرًا ستر مرتبہ پڑھے ۔سلام پھیرنے کے بعد سجدہ میں بھی یہ آیت ” ومن یتوکل” ستر مرتبہ پڑھے اور دعا مانگے کے الہی میرا قرض ادا ہوجائے اور فراخ دستی زیادہ ہو ۔ چالیس روز تک مسلسل عمل کرے انشاء اللہ اسی دوران غیب سے ادائیگی قرض کا سامان پیدا ہوجائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*