جلجلوتیہ الکبریٰ ۶

ھَلۡھَلَتۡ (اَلۡبَاسُِط)۔

واضح ہو کہ عبرانی میں یہ اسم ھلھلت ہے جس کا عربی ترجمہ الباسط ُ کیا گیا ہے ۔ اسم متذکرۃ الصدر کو روزانہ بلا ناغہ پچاس مرتبہ تلاوت کرنے سے رزق میں اضافہ اورکاروبار میں خیر و برکت پیدا ہوجاتی ہے بیان کیا گیا ہے کہ اگر کوئی عامل روزانہ نماز فجر کے بعد اکتالیس (۴۱) مرتبہ یا ھلھلت کہے تو وہ جب تک زندہ رہے گا محتاج نہ ہوگا ۔ اور اگر روزانہ نماز عشاء کے بعد ایک سو ایک دفعہ اس اسم مقدس کا ورد کرتا رہے گا تو اسے دولت عظیم اور رزق وسیع حاصل ہوگا اگر چالیس دن تک متواتر چالیس مرتبہ روزانہ ھلھلت کا ورد جاری رکھا جائے تو محتاجی و مفلسی مالداری و تونگری میں بدل جائے گی اگر فقر و فاقہ کا ستایا ہوا شخص سن کی پہلی ساعت میں اسم متذکرۃ الصدر کو تین سو آٹھ بار (۳۰۸) تلاوت کر تو و اس دن رزق کی تنگی کا شکار نہ ہوگ اور یہ عمل کرنااس کے لئے وسعت رزق کا سبب بنے گا اور اگر وہ اس عمل پر مداومت کرتا رہے گا تو اسے کبھی بھی رزق کے لئے محتاج نہ ہونا پڑے گا۔ اسی طرح مغرب و عشاء کے درمیان ساٹھ
مرتبہ اسم متذکرۃ الصدر کا ورد کرنا محتاجی سے بے نیاز کر دیتا ہے ۔ صاحب مدارج البروج کہتے ہیں کہ علمائے علم و فن اور ارباب اجازہ و اہل دعا کے نزدیک اسم متذکرۃ الصدر کو تلاوت کرنے کا طریقہ یوں ہے کہ ایک ہی نشست میں چودہ ہزار مرتبہ پڑھا جائے تو فقر و فاقہ کے لئے مجربات سے ہے ۔ بشرطیکہ دوران عمل کسی سے کسی قسم کی بھی کوئی گفتگو نہ کی جائے ۔ غنا و دولت کے حصول کے لئےاس سے بڑھ کر کوئی عمل نہ ے ۔ بعض ارباب خواص کا فرمانہے کہ زیادتی معاش ، وسعت رزق اور غناء و ثروت کے لئے اسم مقدس ھلھلت کا (۲۳۵۵)دو ہزار تین سو پچپن مرتبہ روزانہ تلاوت کرنا نہایت مفید و موثر ہے ایک اور روایت کے مطابق اس طرح پر ہے کہ جو مفلس و نادار اس اسم مقدس کو جمعہ کے دن سے شروع کرکے اکتالیس دن تک اکتالیس مرتبہ روزانہ متواتر اس کی تلاوت کرتا رہے تو اس پر چلہ کے چالیس دن بھی نہیں گزریں گے کہ خدائے کریم و رحیم اپنی رحمت سے اسے غنی فرما دے گا علمائے علم و فن کے نزدیک کشادگی رزق اور دولت مندی کے لئے اسم مقدس ھلھلت کی ہر ترکیب کبریت احمر کا حکم رکھتی ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*