شرف زہرہ ۲۰۱۰۔ کیا شرف زہرہ طاقتور ہے ؟

جب سیارہ زہرہ دورہ فلک طے کرتے ہوئے برج حوت کے ۲۷ درجہ پر پہنچتا ہے تو اس میں ایک خاص تاثیر پیدا ہوتی ہے پروردگار عالم نے وقت کے ہر موقع میں خاص اثر رکھا ہے حکمائے فلاسفہ کا قاعدہ یہ ہے کہ وہ حصول ٓثر کے لئے فاعل کو مہیا کرتے ہیں تاکہ عالم فلکی کی تاثیر کو عالم سفلی میں اتارا جا سکے ۔ سیارہ قمر جو کہ ہماری زمین سے دیگر سیارگان کی نسبت بہت قریب ہے یہ اپنے اثرات کے علاوہ دیگر سیارگان سے پیدا ہونے والے اثرات بھی ہماری زمین کی جانب منتقل کرتا رہتا ہے ۔ اسی سبب علمائے نقوش کا کہنا ہے کہ سعد اعمال کے وقت قمر نحوست سے پاک ہونا ضروری ہے ۔ برصغیر پاک و ہند میں اکثر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ عاملین فقط شرف کو مد نظر رکھتے ہوئے اعمال تیار کرتے ہیں خواہ دیگر سیارگان کی حالت کتنی ہی ناقص کیوں نہ ہو۔ اسے ایک مثال سے سمجھئے ۔ آپ بارش کا پانی جمع کرنا چاہتے ہیں ، آپ ایک برتن کو اگر اپنے مکان کی چھت پر رکھ دیں اور براہ راست پانی آسمان سے برستے ہوئے اس برتن میں جمع ہوتا رہے تو یقیناً وہ پانی صاف و شفاف ہونے کے ہمراہ قابل استعمال بھی ہوگا لیکن اگر یہی برتن آپ بوقت برسات کسی ایسے مقام پر رکھ دیں جہاں برسات کا پانی مختلف عمارتوں سے ٹکرانے کے بعد اس برتن میں جمع ہو پھر اس کے ساتھ ہی یہ بھی تصدیق نہ ہوسکے کہ آنے والا پانی برسات کا خالص پانی ہے یا کسی چھت سے پانی بہہ کر اس برتن میں جمع ہوا ہے ، ایسی صورت میں یہ پانی برسات کا تو کہلائے گا لیکن قابل استعمال نہ رہے گا نہ اس کے وہ اثرات رہیں گے جو خالص صاف و شفاف برسات کے پانی کے ہوتے ہیں ۔
کسی بھی سیارہ کی لوح بناتے وقت علم نجوم کی رو سے جن قوانین کا خیال رکھنا چاہئے وہ مندرجہ ذیل ہیں ۔
۱۔ جس سیارہ کی لوح بنائی جا رہی ہو وہ یا تو اپنے ہی گھر میں مقیم ہو یا اپنے شرفی گھر میں ہو
۲۔ بوقت عمل مطلوبہ سیارہ طالع کے ہمراہ حالت قران میں ہو یا دسویں گھر میں حالت قران میں ہو ۔
۳۔ مطلوبہ سیارہ کی ساعت ہو اگر ممکن ہو سکے تو مطلوبہ سیارہ حاکم یوم بھی ہو ۔
۴۔ قمر اور مطلوبہ سیارہ نحوست سے پاک ہوں ۔
جس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں سیارگان تحت الشعاع نہ ہوں ۔
۵۔مطلوبہ سیارہ بحالت رجعت واقع نہ ہو
۶۔دونوں سیارگان اپنی اوسط رفتار سے کم نہ ہوں ۔
۷۔ دونوں سیارگان نہ حالت ہبوط میں ہو نہ حالت وبال میں ۔
۸۔ دونوں سیارگان کی آپس میں نحس نظر نہ ہوں بلکہ دیگر سیارگان کے ہمراہ بھی نحس نظر واقع نہ ہوں یعنی نظرات نحس سے پاک ہوں۔
۹۔ دونوں سیارگان زحل یا مریخ کے ہمراہ نہ تو حالت قران میں ہوں نہ حالت مقابلہ یا تربیع میں۔شرف زہرہ کے دوران ہمیں سیارہ زہرہ کی تین ساعتیں میسر آئیں گی ہم ان تینوں اوقات کے زائچہ نجوم پیش کر رہے ہیں اگر زائچہ پر غور کریں تو تینوں اوقات سیارہ قمر اپنے ہبوطی گھر میں واقع ہے ۔
سیارہ زہرہ ، زحل کے ہمراہ مقابلہ کی نظر بنانے جا رہا ہے

مندرجہ بالا قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئےفیصلہ آپ خود کریں کہ کیا ایسے اوقات میں بنائی گئی لوح موثر ثابت ہوگی؟

ہماری نظر میں ان اوقات میں تیار ہونے والی الواح مثبت اثرات کی بجائے منفی اثرات کی حامل ہوگی ۔ آزمائش شرط ہے !!!۔

شرف زہرہ کے تحت میسر آنے والی تینوں ساعتوں کے زائچہ نجوم علی الترتیب پیش خدمت ہیں ۔ زائچہ کو ملاحظہ کرنے کے لئے تصویر پر کلک کیجئے!!۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*