چوری

اس مرتبہ چوری کے سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک معتبر عمل بیان کرتا ہوں واضح رہے کہ عمل ہٰذا میرا ذاتی طور پر آزمودہ نہیں ہے تاہم برنی مرحوم کے مطابق یہ عمل مجرب اعمال میں شمار ہوتا ہے وہ حضرات جو عمل کے شائق ہیں وہ اس کی ریاضت کرکے اس کی روحانیت سے فیض حاصل کر سکتے ہیں ۔
اس عمل پر کاربند ہونے کے لئے لازم ہے کہ انسان جھوٹ اور غیبت سے بچتا رہے ، نہ کسی پر الزام لگائے نہ ہی کسی قسم کا تکبر کرے ۔ جو نقش اس عمل کے ساتھ منسوب ہے اس کے متعلق کہا گیا ہے کہ اس کی طاقت یہ ہے کہ چلنا شروع ہوجاتا ہے اور اس مقام پر پہنچ جاتا ہے جس جگہ پر چوری کا مال ہو یا چور ہو ۔ چونکہ یہ طاقت مافوق الفطرت اور حیرت انگیز ہے اس لئے صاحب نقش کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے
طریقہ اس کا یہ ہے کہ با پرہیز جلالی و جمالی، نوچندی ہفتہ سے اس عزیمت کو پینتالیس(۴۵) مرتبہ روز پڑھنا ہے ۔ اور پھر درج ذیل نقش کو ایک ہزار مرتبہ روزانہ لکھنا ہے
کل پینتالیس (۴۵) دن کا عمل ہے ۔ نقوش کی تعداد کل پینتالیس ہزار ہوجائے گی ۔ نقوش کم و بیش بھی لکھے جا سکتے ہیں لیکن پینتالیس یوم میں پینتالیس ہزار کی تعداد مکمل ہوجانی چاہئے ۔ چلہ کے اختتام پر ان تمام نقوش کو گولیاں بنا کر دریا کے کنارے ہو کر اس میں ڈال دو ، غور کرنے پر آپ کو علم ہوگا کہ ان میں سے ایک نقش دریا کے مخالف بہاؤ پر تیر رہا ہوگا بس اس کو اٹھا لو ۔
اب چھ سیر شیرینی لا کر تقسیم کر دو ۔ جب ضرورت ہو کسی آدمی کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر نقش اس کے گلے میں ڈال دو آدمی اس جگہ پر پہنچیگا جس جگہ پر چور ہوگا یہ نقش کسی جانور کے گلے میں بھی ڈال کر یہی کام لیا جا سکتا ہے ۔ عزیمت جو پڑھی جائے گی وہ درج ذیل ہے ۔

جو نقش لکھنے سے تعلق رکھتا ہے وہ درج ذیل ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*