No Picture

Ilm e Haroof | حروف اور ان کی تاثیر اور عملیات: قسط 1

March 3, 2017 admin 0

حروف کی انسانی زندگی میں اسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم مضامین کا ایک سلسلہ شروع کر رہے ہیں جس میں ہر حرف کے تعارف کے ساتھ اس سے منسوبہ آسان عملیات پیش کئے جائیں گے۔ یہ عملیات بظاہر بہت آسان نظر آتے ہیں لیکن یہ تاثیر عظیم کے حامل ہیں اور مقصد کے حصول کے لیے اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

No Picture

اثرات حروف

October 1, 2010 admin 0

علم الحروف اپنے اندر ایک وسیع کائنات رکھتا ہے اس کے جاننے والے اب خال خال ہی نظر آتے ہیں ۔ بعض اصحاب عملیات کا مضحکہ اڑاتے نظر آتے ہیں کوئی اسے بے اثر بتلارہا ہوتا ہے تو کوئی ڈھکوسلہ کہہ رہا ہوتا ہے ۔ یہ وہی اصحاب ہیں جو عملیات اور علم الحروف سے ناآشناہوتے ہیں حالانکہ یہ افراد یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ حکیم کی دی ہوئی ادویات میں اثر ہے ، لیکن اس بات کو تسلیم کرنے میں پس و پیش سے کام لیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کسی حرف میں کوئی خاص تاثیر پیدا کر سکتا ہے ۔ یاد رکھیں کہ دھات ایک ہی ہے مثلاََ چاند ی ، سونا ، لوہا ، تانبہ وغیرہ مگر ایک دھات سے ہزاروں قسم کے زیورات اور برتن او دیگر کارآمد اشیاء بنائی جاتی ہیں ، یہی ہمارا روزمرہ کا مشاہدہ ہے لیکن اگر یہی دھاتیں ہمیں خام حالت میں دیدی جائیں تو ہم ایک چاندی کاپترہ تک نہیں بنا سکتے ۔ اسی طرح حرف تو ایک ہے مثلاََ الف مگر اس میں قسم قسم کے اثرات پنہاں ہیں ۔ ضرورت ہے صناع اور کاریگری کی ۔ آپ کے اگر ایک لوہے کا ٹکڑا دے دیا جائے تو آپ کے لئے بے کار ثابت ہوگا مگر یہی لوہے کا ٹکڑا اگر ایک کاریگر کو دے دیا جائے تو وہ اس سے ایک کارآمد پرزہ بنا سکتا ہے ۔ اسی طرح حروف آپ کے لئے بے کار ہیں مگر ہمارے متقدمین ان سے کافی کام لیتے رہے ہیں ۔ یہ بھی علم ہونا چاہئے کہ ہر پرزہ اپنی جگہ پر کام دیتا ہے اور اس کی طاقت اسی جگہ کارآمد ہوتی ہے مثلاََ اگر آپ کو کوئی خوبصورت سا زیور کسی عورت کے لئے بنانا ہے تو لازم ہے کہ دھات نرم ہو یہ نہ ہو کہ لوہے سے آپ وہ زیور تیار کروالیں بجائے زینت کے بدصورتی کی علامت ثابت ہوگا۔ اسی طرح حروف سے کام لیتے وقت یہ علم ہونا چاہئے کہ کونسا حرف کس جگہ کارآمد ہو سکتا ہے