Naqsh e Tajalli e Quran | نقشِ تجلی قرآن

December 1, 2017 admin 0

علمائے علم الاوفاق نے جہاں مشکل ترین قواعد کا ذکر کیا ہے وہیں کچھ ایسے سادہ طریق بھی ہیں جو کسی بھی طرح اپنے اثرات کے اعتبار سے کم نہیں ۔ اس مرتبہ ایک ایسے نقش قرآنی کا طریقہ پیش کیا جا رہا ہے جو کئی مرتبہ ہماری میزان کی کسوٹی پر پورا اترا ہے ۔ ہمہ قسم کے مسائل میں اس نقش معظم کو استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

No Picture

Ilmuljaffer::..علم جفر

October 11, 2011 admin 0

اس ماہ ہم ایک عمدہ اور بہترین قسم کا مستحصلہ بیان کر رہے ہیں جسے مستحصلہ صغریٰ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے یہ ایک نہایت ہی علمی قسم کا قاعدہ ہے اور علم جفر کی قسم اسود سے تعلق رکھتا ہے اس کی سطر مستحصلہ نہایت جامع اور علمی طرز کی آتی ہے اگر آپ کی مشق میں مسلسل یہ قاعدہ رہے تو اس کے اسرار باطنی آپ پر عیاں ہوتے جائیں گے ۔

No Picture

مستحصلہ بدوح یلن سری

October 1, 2010 admin 0

پاک و ہند میں علم جفر سے شوق رکھنے والے حضرات کے لئے بابر سلطان قادری کوئی نیا نام نہیں ۔بہت ہی کم عمری میں مختلف علوم پر مہارت تامہ حاصل کرکے اپنے علم کا لوہا منوایا ۔ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی علم کے کئی ایسے پودے لگائے جواب ایک تناور درخت بن چکے ہیں نامی گرامی جفارین حضرات نے کسی نہ کسی طور پر ان سے علمی فیض حاصل کیا اللہ تعالیٰ نے انہیں جفر میں ایک اعلیٰ مقام بخشا ۔ علم کا یہ پرروشن ستارہ ۳۰ مارچ ۲۰۱۰ کو دنیائے فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنی یادیں چھوڑ گیا ۔ مرحوم نے علم جفر پر کافی کام کیا ۔
مرحوم نے ایک قاعدہ بنام مستحصلہ بدوح یلن سری غالباََ اپنے ابتدائی دور میں شائع کروایا تھا جسے بعد کے تقریباََ ہر جفار نے اپنی کتاب میں نقل کیا آج اسی قاعدہ کو مرحوم کی یاد میں پیش کرتا ہوں ۔ قارئین سے گزارش ہے کہ مرحوم کےایصال ثواب کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر بخش دیں

No Picture

مستحصلہ نقاط الجفر

May 1, 2010 admin 0

علم ، علم ہے اور جو علم مجہول کو معلوم کر سکے اس علم کے سامنے باقی تمام علوم عاجز ہیں میں آج ایک عجیب و غریب مستحصلہ جفر پیش کر رہا ہوں جس پر مد ت با مدت اخفاء کے پردے پڑے رہے ہیں اسے کسی صاحب دل نے بیان کرنا گوارا نہ سمجھا بھلا ہو علامہ شاد گیلانی مرحوم و مغفور کا جنوں نے جفر کے سمندر بہادئیے ۔ یہ قاعدہ بھی انہی سے منسوب ہے یقینا آپ احباب کو پسند آئے گا۔

No Picture

Huroof-e-Shifa::.حروف شفا

April 3, 2010 admin 0

حروف کی بے شمار اقسام ہیں ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہت ہی کم لوگوں کو اس بارے میں مکمل آگاہی ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ اکثر حضرات زیادہ تر مشکل عملیات پسند کرتے ہیں یعنی پیچیدہ قوانین ہوں لمبے چوڑے حساب کتاب ہوں ان کی طرف زیادہ توجہ دی جاتی ہے اور اگر اس کے اثرات میں بہت بری بڑی بڑی خاصیتیں یا تعریفیں بیان کی گئی ہوں تو بھی اس طرف زیادہ توجہ دی جاتی ہے ۔ لیکن حروف کے علم میں یہ سب باتیں نہیں ہوا کرتیں اگر اسے بیان کیا جائے تو چند عام فہم الفاظ میں اس کو سمجھایا جا سکتا ہے ۔ شاید اسی سبب اس طرف توجہ نہیں دی جاتی ۔
اس بار ہم حروف کی بے شمار اقسام میں سے حروف شفا کا انتخاب کرکے اس سے متعلقہ اعمال قارئین کے لئے تحریر کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی ایک حقیقت بیان کرنا چاہتے ہیں کہ جس قدر تاثر اس علم میں ہے بڑے بڑے عملیات میں وہ بات نہیں پائی جاتی ہے ۔ اگر آپ بھی چاہیں تو علم الحروف کو سیکھ سکتے ہیں نتائج یقیناً حوصولہ افزا ہونگے

No Picture

نوادرات طلسمات

February 10, 2010 admin 0

علم جفر میں قانون ترفع ابجدی سے ترقی درجات، علو مناصب ، زیادتی زر و مال و ترقی ، عزت و دولت میں افزونی کے لئے بے نظیر طلسم تیار کرنے کا علمائے روحانیت اور میرا ذاتی آزمودہ و مجرب طریقہ بیان کر رہاہوں ۔جو احباب طلسم تیار کریںگے بحکم خدا اس کا اثر روز روشن کی طرح دیکھیں گے مگر شرط یہ ہے کہ طلسم کی تیاری میں کوئی غلطی سر زد نہ ہو جو لوگ عملیات کی بے اثری کا رونا روتے ہیں وہ ایک بار یہ طلسم تیار کرکے اپنے استعمال میں ضرور لائیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ فن طلسمات کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں گے ۔