No Picture

Huroof-e-Shifa::.حروف شفا

April 3, 2010 admin 0

حروف کی بے شمار اقسام ہیں ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہت ہی کم لوگوں کو اس بارے میں مکمل آگاہی ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ اکثر حضرات زیادہ تر مشکل عملیات پسند کرتے ہیں یعنی پیچیدہ قوانین ہوں لمبے چوڑے حساب کتاب ہوں ان کی طرف زیادہ توجہ دی جاتی ہے اور اگر اس کے اثرات میں بہت بری بڑی بڑی خاصیتیں یا تعریفیں بیان کی گئی ہوں تو بھی اس طرف زیادہ توجہ دی جاتی ہے ۔ لیکن حروف کے علم میں یہ سب باتیں نہیں ہوا کرتیں اگر اسے بیان کیا جائے تو چند عام فہم الفاظ میں اس کو سمجھایا جا سکتا ہے ۔ شاید اسی سبب اس طرف توجہ نہیں دی جاتی ۔
اس بار ہم حروف کی بے شمار اقسام میں سے حروف شفا کا انتخاب کرکے اس سے متعلقہ اعمال قارئین کے لئے تحریر کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی ایک حقیقت بیان کرنا چاہتے ہیں کہ جس قدر تاثر اس علم میں ہے بڑے بڑے عملیات میں وہ بات نہیں پائی جاتی ہے ۔ اگر آپ بھی چاہیں تو علم الحروف کو سیکھ سکتے ہیں نتائج یقیناً حوصولہ افزا ہونگے

No Picture

سعادت مشتری

January 10, 2010 admin 0

مورخہ ۱۸ جنوری ۲۰۱۰ ۔ بوقت صبح ۸ بجکر ۵۸ منٹ تا ۹ بجکر ۳۰ منٹ بمطابق اسلام آباد پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم ۔ ایک اہم وقت۔
وہ حضرات جو گزشتہ شرف میں اس کی روحانیت سے فائدہ نہ اٹھا سکے ہوں انہیں شرف کا انتظار کرنا ہوگا یہ تو خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ کس کی زندگی میں یہ وقت آئے گا اور کس کی زندگی میں نہیں آئے گا ۔البتہ ہم یہاں ایک خاص وقت کی نشاندہی کر رہے ہیں جو کہ مطلوبہ نتائج کے حصول میں معاون ہے
وہ لوگ جو مالی مشکلات میں گرفتار ہیں وہ لوگ جو ہمیشہ مقروض رہتے ہیں ۔ وہ لوگ جو ذرائع زائد آمدن سے آج تک انعام حاصل نہیں کرسکے ۔ وہ لوگ جو متعلقہ کسی بھی شخص یا ذریعہ سے مال امداد حاصل کرنے سے عاجز رہے ہوں ۔ وہ لوگ جو متعلقہ پیشہ سے کثیر دولت حاصل کرنا چاہیں ۔ وہ لوگ جو یہ چاہتے ہیں کہ جو ذریعہ اختیار کریں اس سے روپیہ کا حصول ممکن ہو ۔ وہ لوگ جو یہ چاہتے ہوں کہ ترقی کرکے اعلیٰ پوزیشن حاصل ہوجائے انہیں چاہئے کہ اس وقت کو ہرگز نظر انداز مت کریں ۔

No Picture

AstroMagic:آسٹرومیجک جفری فتحنامہ

July 3, 2009 admin 0

۲۶جولائ ۲۰۰۹۔ ایک پرتاثیر وقت۔ جس میں انتہائی زود اثر تاثیر کا حامل عمل جفری فتحنامہ تیار کیا جا سکتا ہے ۔ فتح و جمعیت کے لئے ایک خاص وقت ۔

No Picture

Auj-e-Zohra::.اوج زہرہ کا خاص عمل

July 3, 2009 admin 0

اوج زہرہ کی مناسبت سے ایک خاص عمل جس کا تذکرہ کتاب ہیاکل و تماثیل اور شمس المعارف میں بھی کیا گیا۔ عجائبات و غرائبات کی حامل لوح جس کی تیاری میں کلمہ “کھیعص” کی مخفی قوتوں سے مدد لی گئی ہے۔قضائے حاجت ، وسعت رزق ،مقبول القول ، محبوب القلوب و خیروبرکت کے حصول کے لئے ایک خاص طریق۔

No Picture

Ilmuljaffer::.علم الجفر(استخراج اسم کا جفری مستحصلہ)۔

April 3, 2009 admin 0

علم جفر میں کسی نام کا استخراج ایک اہم مسئلہ ہے ۔ زوجہ یا شوہر کا نام۔ ڈاکو یا قاتل کا نام۔ چور یا ساحر کا نام وغیرہ ۔۔۔ علم جفر کے عمومی قواعد سے یہ استخراج خاصا مشکل ہے اکثر احباب خواہش کرتے ہیں کہ استخراج اسم کا کوئی قاعدہ بتایا جائے ۔ تشنگان علم جفر کی تشفی کے لئے ایک نادرو نایاب قاعدہ استخراج اسم کا درج کر رہا ہوں ۔ قاعدہ ہٰذا ملک غلام عباس اعوان نے اپنی کتاب انکشاف جفر میں درج کیا ہے ۔ کئی بار تجربہ کی میزان پر پورا اتر چکا ہے

No Picture

Institute Of Occult Sciences::.انسٹیٹیوٹ آف آکلٹ سائنس

March 1, 2009 admin 0

ادارہ نے انسٹیٹیوٹ آف آکلٹ سائنس کا اجراء کیا ہے ۔جس کے تحت آپ ان روحانی علوم “علم الجفر،علم الرمل، علم النجوم، علم الاعداد،علم النفس، علم النقوش،احضار ارواح ،مراقبہ ،ٹیلی پیتھی ،ہپناٹزم” کی تعلیم بذریعہ ای میل گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں ۔ کامیاب طالب علم کو سند بھی دی جائے گی