Loh-e-Sharf-e-Mareekh::..لوح شرفِ مریخ

لوح شرفِ مریخ

فہرست

اگر کوئی شخص چاہے کہ مجھے دن بدن ترقی ہو ۔ اعلیٰ مرتبہ ملے ، لوگ عزت و تکریم سے پیش آئیں دوسروں پر رعب و دبدبہ قائم ہوجائے اور ترقیوں کے لئے تمام راستے کھلے رہیں کوئی شخص بغض و عناد سے راستے کا پتھر نہ بنے تو اس لوح کو تیار کرکے استعمال میں لائیں ۔ یہ لوح ان لوگوں کے لئے بہت مفید ہے جو کسی بھی قسم کے کھیلوں میں فتحیابی چاہتے ہوں ۔ ظفر و قوت کے کاموں ، بہادرانہ اور جان جوکھوں میں ڈالنے یعنی مہم بازی کے لئے بھی بہت بہتر ہے ۔ لوہے کے کاموں یا تجارت یا مشینوں کی تیاری یا فروخت میں فائدہ دے گی جو لوگ مشینوں کا کام کرتے ہیں خواہ کوئی بھی راہ اختیار کئے ہوئے ہوں اس میں ترقی اور وسعت کے اسباب پیدا کرے گی ۔ نیز جن لوگوں کے زائچہ میں مریخ کمزور ہے یا نحس حالت میں ہے ان کو نحوست سے محفوظ رکھے گی ۔ حادثات سے محفوظ رہنے کے  لئے بھی ایک نعمت ہے ۔ یہ لوح قوت و شجاعت ، دل کو قوی کرنا، جنگ میں فتحیابی ، دشمنوں پر غلبہ پانے اور ان کے شر سے محفوظ رہنے ، تمام ہتھیاروں اور موذی جانوروں سے محفوظ رہنے ، آسیب سے بچنے کے لئے تیار کی جاتی ہے ۔ دوڑ میں حصہ لینے والے افراد اور جانوروں کی کامیابی کے لئے ، امراض لقوہ ، قولنج، رعشہ اور امراض بلغمیہ سے نجات پانے کے لئے بھی بہت مفید ہے ۔ لوح کی تیاری میں آیت مبارکہ نصر من اللہ و فتح قریب کو استعمال کیا گیا ہے۔ کل اعداد بحساب ابجد قمری 1302جبکہ حروف کی تعداد و نقاط 27ہیں ۔ لہذا کل مجموعہ اعداد 1329 ہوئے ۔ اگر فتحمندی مقصود ہے تو صرف آیت کے اعداد کا ہی نقش پُر کرنا ہوگا ، اگر کسی خاص شخص پر فتح پانے کی ضرورت ہے تو اس کا نام بھی شامل کرلیں۔ وقت مقررہ پر غسل کریں ۔ صاف کپڑے پہن کر تنہائی میں بیٹھ جائیں ۔ زعفران و گلاب سے اس نقش کو سفید کاغذ پر لکھیں ۔ اگر لوح بنانا چاہ رہے ہیں تو تانبہ یا چاندی کے پترہ پر کندہ کریں ۔ نقش پُر کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کل اعداد میں سے 360عدد تفریق کردیں ، باقی کو 9پر تقسیم کر دیں جو خارج قسمت کو اس کو خانہ اول میں رکھ کر نقش بمطابق چال پُر کرلیں ۔ اگر تقسیم سے ایک باقی بچے تو خانہ 73، 2 باقی رہنے کی صورت میں 64،۔ ۔۔ 3باقی رہنے کی صورت میں خانہ نمبر 55،۔۔4باقی ہو تو خانہ نمبر 46، ۔۔5 کی صورتمیں خانہ 37،۔۔ 6کے لئے خانہ 28،۔۔۔ 7 کے لئے خانہ نمبر 19، ۔۔۔۔ 8 باقی رہنے کی صورت میں خانہ نمبر 10 میں ایک عدد کا مزید اضافہ کیا جائے گا ۔ نقش پر ہوجائے گا ، پُر کرنے کے بعد چاروں اطراف کی میزان دیکھ لیں کہ درست ہے یا نہیں ۔ حل شدہ نقش بمعہ چال اور طلسم دیا جا رہا ہے ۔
شرف مریخ کے اوقات میں ، ساعت مریخ کا لحاظ رکھتے ہوئے تیار کرلیں ۔
لوح جو تیار کی جائے گی وہ درج ذیل ہے ۔

Loh_e_Mareekh_9_x_9

اس لوح کی پشت پر درج ذیل طلسم معہ عزیمت تحریر کی جائے گی ۔
Tilsim_e_Mareekh_Back_with_Azeemat

لوح درج ذیل چال کو مد نظر رکھ کر تیار کی جائے گی ۔
Naqsh_9_x_9_Chaal

2 Comments

  1. a.o.a sir my name is shahid i am from multan & a n employee of clothing line me boht koshish k bawajood bhi samjh nhi paya k ye sb kesay krna hae aapki nawazish ho gi agr is me rehnumai kr dien aur mujhay fatehyabi k liay (loh ) tajveez kr dien aapka muntazir rhu ga

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*