Naqsh e Tajalli e Quran | نقشِ تجلی قرآن

فہرست

علمائے علم الاوفاق نے جہاں مشکل ترین قواعد کا ذکر کیا ہے وہیں کچھ ایسے سادہ طریق بھی ہیں جو کسی بھی طرح اپنے اثرات کے اعتبار سے کم نہیں ۔ اس مرتبہ ایک ایسے نقش قرآنی کا طریقہ پیش کیا جا رہا ہے جو کئی مرتبہ ہماری میزان کی کسوٹی پر پورا اترا ہے ۔ ہر ضرورت مند مرد و خواتین اس سے مستفید ہو سکتے ہیں البتہ اپنے ذہن کو قلب کو آلودگی سے پاک رکھتے ہوئے ذات مطلق پر یقین و توکل کے ہمراہ بتائے گئے طریق پر اس کا استعمال کریں ۔ بے شمار مقامات پر اس نقش معظم کو استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم مشہور و معروف خواص جو ہم تک بزرگوں سے پہنچے ہیں وہ درج ذیل ہیں ۔

ترقی دولت ، سحر و جادو سے حفاظت ، ترقی کاروبار ، ادائیگی قرض ، ناچاقی کے خاتمہ کے لئے ، حفاظت از نظر بد یا آسیب ، دی ہوئی رقم کی واپسی ، حفاظت از حادثات و ہتھیار ، حصول اولاد ، غلبہ بر اعداء ، کامیابی امتحان ، شادی میں رکاوٹ کا خاتمہ ، گھریلو جھگڑوں سے نجات کے لئے ، بیماری سے نجات کے لئے ، افسران کی نظروں میں عزت و مرتبہ پانے کے لئے ۔ غرضیکہ کہ تقریباً تمام دنیاوی مقاصد کے لئے اسے استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔ 

 

اب اس نقش کو لکھنے کا مفصل طریقہ غور سے پڑھیں ۔ کسی بھی سیارہ کے شرف یا نوروز عالم افروز میں اسے تیار کیا جا سکتا ہے ۔ شرف قمر ہر ماہ آتا ہے لہٰذا ہر ماہ اس کی تیاری ممکن ہے ۔ جس بھی جگہ نقش لکھا جا رہا ہے وہ جگہ پاک و صاف و معطر ہو رجال الغیب و دیگر عملیاتی لوازمات کا خیال رکھتے ہوئے دئیے گئے نقش کو سفید کاغذ کی ایک جانب زعفران و عرق گلاب کے محلول سے لکھیں ۔ جب نقش تیار ہوجائے تو بخورات کی دھونی دیکر تعویذ کو موم جامہ کرکے بند کرلیں اس کے بعد چاندی کے خول میں بند کرلیں ، اب اس خول کو قرآن کریم کھول کر سورہ یس کے بیچ میں سات یوم کے لئے رکھ دیں ۔ سات یوم کے بعد نقش کو قرآن کریم سے نکالیں حسب توفیق نیاز دلوائیں اور تعویذ کو گلے میں پہن لیں ۔ اب جو بھی آپ کی حاجت ہو اس حاجت کو ذہن میں رکھتے ہوئے 11 مرتبہ سورہ یس شریف کی تلاوت کریں اول و آخر 11 مرتبہ درود کے ہمراہ ۔ انشاء اللہ روز اول ہی اس کے اثرات ظہور میں آئیں گے ۔ سورہ یس 11 یوم تک وردمیں رکھنا ہوگی ، وقت و جگہ کی پابندی کریں تو فبیہا ورنہ کسی بھی وقت و جگہ باوضو ہو کر مقصد ذہن میں رکھ کر پڑھ سکتے ہیں ۔ نقش گلے میں رہے گا ، نجات کے عالم میں نقش کو علیحدہ کرلیا کریں بعد از پاکیزگی دوبارہ پہن لیں ۔ نقش کے نیچے جو بھی آپ کا مقصد ہو مختصراً مگر جامع الفاظ میں تحریر کریں مثلاً فلاں بن فلاں کو ملازمت میں ترقی ہو یا فلاں بن فلاں کا قرض ادا ہو وغیرہ ۔

نقش یہ ہے 

 

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*