No Picture

شرف زہرہ ۲۰۱۲۔ تسخیر خلائق اور تسخیر مطلوب کا مجرب عمل

February 1, 2012 admin 0

بقول صاحب کتاب شمس المعارف الکبریٰ بونی رحمتہ اللہ علیہ سیارہ زہرہ موئنث ہے مزاج سرد تر ہے شادی خوشی کا بادشاہ ہے شہوت و زینت، تالیف قلوب(کسی کے دل کو مسخر کرنا ) اس کی خاصیت ہے ۔
جب یہ سیارہ دورہ فلک کرتا ہوا ۲۷درجہ برج حوت پر آتا ہے تو قوانین قدرت کے مطابق نہایت عمدہ شعاعیں عالم سفلیہ پر ڈالتا ہے اسے ہم حالت شرف کے نام سے پکارتے ہیں ۔ امسال ۵ فروری ۲۰۱۲ صبح ۲ بجکر ۹ منٹ تا ۵ فروری ۲۰۱۲ رات ۱۰ بجکر ۲۴ منٹ تک شرف کا دورانیہ رہے گا ۔
علمائے متقدمین علوم مخفیہ کے بے تاج بادشاہ شیخ بہاؤالدین عاملی جناب سید حسین اخلاطی ، شیخ عبدالمنان ، مولانا عبد الصمد اردبیلی اور شیخ عبدالمجید المغربی نے اس وقت شرف کو نہایت موثر اور مسعود گردانا ہے۔
اس مبارک و مسعود وقت سے وہ تمام افراد مستفید ہو سکتے ہیں جن کا عوام ، پبلک سے زیادہ تعلق ہو ، مثلاً حکیم ، دکاندار، ڈاکٹرز، وکلاء ، اور صحافی حضرات جن کا ذریعہ آمدنی عوام سے متعلق ہو ۔ تسخیر خلق کے عمل سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ تسخیر خلائق سے مراد ہے کہ لوگ کسی نا معلوم کشش کی وجہ سے حامل لوح کی طرف متوجہ ہوں ۔ نیز وہ تمام حضرات بھی اس موقع پر فرد مخالف کی تسخیر خاص کا عمل کر سکتے ہیں ۔ مثلاً شوہر اور بیوی میں ناچاقی ہے اور دونوں میں سے کوئی بھی یہ چاہتا ہے کہ یہ نا اتفاقیاں ختم ہو کر ایک خوش گوار ماحول قائم ہوجائے تو اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ، نیز وہ افراد جو مطلوبہ جگہ نکاح کے خواہشمند ہوں ان کے لئے بھی یہ وقت ایک نعمت غیر مترقبہ ثابت ہو سکتا ہے۔
اس وقت سے استفادہ کے لئے شیخ عبدالمجید المغربی کا ایک عمل لکھ رہا ہوں آپ خواہ کسی ایک شخص کو مسخر کریں یا تسخیر خلائق کے لئے عمل کریں انشاء اللہ عمل ہرگز خطا نہ کرے گا۔ یہی عمل جناب کاش البرنی مرحوم اور صاحب کتاب مفتاح الجفر نے بھی تحریر کیا ہے لیکن درحقیقت یہ عمل شیخ عبدالمجید مغربی صاحب کا ہے ۔

No Picture

الواح و طلسمات سیارگان از غائت الحکیم

May 15, 2010 admin 0

غائت الحکیم آسٹرالوجی میجک پر لکھی جانے والی ایک مشہور و معروف کتاب ہے جو کہ علامہ مجریطی کی تصنیف ہے ۔ یہ کتاب سنہ ۱۰۰۰ھجری میں اندلس میں عربی زبان میں شائع کی گئی تھی ۔ جس کا لاطینی ترجمہ سنہ ۱۲۵۶ ھجری میںبادشاہ انفسونو نے کروایا ۔اس کتاب میں درج الواح و طلاسم کو تیار کرنے کے لئے علم نجوم کے بہت سے اصولوں کو مد نظر رکھا جاتا ہے ۔ سیارگان کی سعادت و نحوست ، ان کی طاقت ، اور خصوصاََ پیدائشی طالع میں قمر کی طاقت کو دیکھا جاتا ہے اس کے بعد لوح یا طلسم کا انتخاب کیا جاتا ہے جن سے فوری اثرات کا ظہور ہوتا ہے ۔ ایک ہی لوح یا طلسم پوری زندگی کے لئے کافی ہوتا ہے ۔
ان الواح و طلاسم کی تیاری میں جیسا کہ بتایا گیا کہ علم نجوم کے بہت سے اصولوں کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے ۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم گاہے بگاہے ان اصولوں کے ہمراہ الواح و طلاسم تیار کرنے کے طریقہ کار کو پیش کرتے رہیں گے ۔ امید ہے کہ قارئین کے علم میں باعث اضافہ علمی ہوگا۔

No Picture

اوج زہرہ ۲۰۰۹ اور تسخیر خلائق کا خاص جفری عمل

July 3, 2009 admin 0

اوج زہرہ بروز جمعہ ۲۴جولائی ۲۰۰۹ ۔ ایک خاص جفری عمل ۔ وہ تمام افراد مستیفید ہو سکتے ہیں جن کا عوام سے زیادہ تعلق ہو مثلاََ حکیم دکاندار، ڈاکٹرز ، وکلاء ، اور صحافی حضرات جن کا ذریعہ امدنی عوام سے متعلق ہو ۔ اس جفری تسخیر خلائق کے عمل سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔