Wazifa for baby boy | اگر صرف بیٹیاں پیدا ہوتی ہوں

ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس  کی زندگی میں قدرت کے بےشمار خزانے ہوں۔ اولاد یقیناً ایک انمول خزانہ ہے جس کے آنے سے زندگی کا مقصد اور سلیقہ بدل جاتا ہے۔  بیٹی ہو یا بیٹا دونوں کے مقام اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ بیٹی اللہ کی رحمت تو بیٹا اللہ کی نعمت ہے۔ ہر انسان انہی دو خزانوں کے ساتھ زندگی گذارنا چاہتا ہے۔ کچھ خاندانوں میں بیٹوں کو ترجیح دی جاتی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ انسان کی نسل بیٹے سے چلتی ہے حالانکہ یہ لوگ بھول جاتےہیں کہ اللہ تعالی نے نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نسل ان کی بیٹی سے چلائی۔  دوسری وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ بیٹی تو ایک دن شادی کر کے دوسرے گھر چلی جائے گی تو بیٹا ہمیشہ والدین کے ساتھ رہے گا اور بڑھاپے میں ان کا خیال رکھے گا۔ ہم یہاں ایک عمل پیش کر رہے ہیں کہ اگر کسی کےہاں صرف لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں اور لڑکا پیدا نہ ہوتا ہو تو ان کلمات کو اکیس 21 بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے عورت اور مرد دونوں پئیں اور اسی دن اکٹھے ہوں ۔ بفضل خدا چند بار کے عمل سے عورت حاملہ ہوگی ۔ اور لڑکا پیدا ہوگا ۔

 آسان اور سہل عمل ہے لیکن شرط یہ ہے کہ یہ عمل اسی عورت پر کیا جائےجو ابھی حاملہ نہیں ہے ۔ جو حاملہ ہوچکی ہے اس کے لئے یہ عمل کام نہیں دے گا ۔ جب عورت پاک حالت میں یعنی بعداز فراغت حیض ہوتو یہ عمل کیا جائے ۔ چاہیں تو یہ عمل روزانہ کریں یا وقفہ وقفہ سے یہ عمل کریں ۔ یا ہفتہ ہفتہ یہ عمل کیا جائے گا یہ تعین آپ خود کریں ۔ اور جب اس عمل کے نتیجہ میں عورت حاملہ ہو جائے تو پھر اس عمل کو روک دیں ۔ بفضل خدا چند بار کے عمل سے عورت حاملہ ہوگی اور لڑکا پیدا ہوگا ۔ یہ اللہ کا کلام ہے ۔ اس کو اللہ نے اپنے نبی صل اللہ علیہ و آلہ  وسلم پر نازل کیا تھا  جو قرآن کی صورت میں آج ہمارے اور آپکے دلوں میں آنکھوں میں سینوں میں غرض یہ کہ ہمارے خون میں شامل ہے ۔ اس کی تاثیر کے تو کافر اور مشرک بھی قائل ہیں ۔

جبکہ میں اور آپ اس پر ایمان رکھتے ہیں ۔ اور ایمان اس چیز پر رکھا جاتا ہے جو برحق ہیں۔ اللہ کا کلام قرآن مجید بر حق ہے ۔ اس حق کے آگے کبھی باطل نہیں ٹھہر سکتا ۔ شیطان نہیں ٹھہر سکتا کوئی مرض نہیں ٹھہر سکتا ہے ۔ اس کے اثر سے ہواؤں کے رخ بدل جاتے ہیں دریائے نیل بہنے لگتا ہے  موسیٰؑ نبی اللہ کو پانی میں راستہ مل جاتا ہے ۔ یعقوب ؑ کو بینائی مل جاتی ہے ۔ گم شدہ یوسفؑ مل جاتے ہیں ۔

یہ وہ کلام ہے جس کو پڑھ کر کوئی عبدالقادر جیلانی بن گیا ۔کوئی معین الدین چشتی بن گیا ، علاؤالدین علی احمد صابر کلیری  بن گیا کوئی نظام الدین اولیا ء بن گیا تو کوئی حضرر بختیارکاکی بن گیا کوئی بہاؤالدین زکریا بن گیا تو کوئی لعل شہباز قلند ر بن گیا تو کو ئی رابعہ بصری بن گیا ۔ پھر کیوں نہ میں اورآپ بھی اس کو پڑھیں ۔ اس کو سمجھیں ۔ اس کو سنیں ۔ شاید اسی طرح ہماری بھی کایا پلٹ جائے ۔ ہماری بھی مرادیں پوری ہوجائے ۔

قارئین جو عمل آپ کو پڑھنا ہے ۔ وہ ذیل میں لکھا جارہا ہے ۔ اس کو تصیح کسی حافظ قرآن یا کسی عالم سے کروالیں تا کہ زیر زبر کی غلطی کا احتمال نہ رہے ۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔الم  اللہ لاالہ الاھوا لحئ القیوم الہیٰ بحرمتہ اسمک الا عظم نسالک ان ترزقنا ابنا صالحا طویل العمر

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*