No Picture
مضامین

اعداد متحابہ

اخلاق جلالی میں علامہ ملا جلال الدین محقق دوانی نے تحریر فرمایا ہے کہ عشق نفسانی کا مبداء تناسب روحانی سے ہوتا ہے اور یہ عشق جنس زائل سے نہیں۔ اسی طرح اعداد کی مخفی قوتوں کے متعلق علامہ ابن خلدون نے اپنی مشہور کتاب مقدمہ میں سحر و طلسمات کے باب میں اس کا تفصیل سے تذکرہ کیا ہے لکھتے ہیں کہ میں نے خود ان اعداد میں عجیب وغریب تاثیر دیکھی ہے ۔ چنانچہ انہوں نے چند اعمال کا تذکرہ بھی کیا ہے ۔ جو اس وقت کے عاملین کام میں لاتے تھے ۔ صاحب کتاب غائت الحکیم نے بھی جو اس فن کے امام مانے جاتے تھے ان اعداد کے اثرات کا دعویٰ کیا ہے ۔ ۔ آئیے آپ کو ان اعداد سے کام لینے کا طریق بیان کریں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

شمس در برج اسد

سیارہ شمس جو کہ ۲۳ جولائی صبح ۳ بجکر ۲۲ منٹ پر برج اسد میں داخل ہوگا۔ اور ایک ماہ تک یعنی اگست کی ۲۳ تاریخ تک رہے گا ۔ افسران و حکام سے کام لینے ، خلقت میں یا ما تحت لوگوں کے دلوں میں خوف رکھنے کے لئے ، ایک خاص طلسم بمعہ نقش دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ لوگ جو برج اسد سے تعلق رکھتے ہیں یعنی وہ افراد ۲۳ جولائی تا ۲۲ اگست کے درمیان پیدا ہوئے ہیں وہ حضرات اس طلسم کو ضرور بنائیں ۔ یا وہ افراد جن کے نام کا پہلا حرف م ہے ۔ ان کے لئے بھی ایک خاص طلسم ثابت ہوگا۔ عورت ہو یا مرد سرفرازی لاتا ہے ، جاہ طلبی ، مرتبہ ، لیڈر شپ اور دولتمندی لاتا ہے ۔ نیز دشمنوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جن لوگوں کو دلی امراض ہوں دل بہت دھڑکتا ہو ، کمزور ہوں یا جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوں اس طلسم کو پہنیں خواہ وہ کسی بھی سیارے سے تعلق رکھتے ہوں ۔ انشاء اللہ مرض سے شفاء کاملہ ملے گی ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
ہماری پیشکش

الواح و طلسمات سیارگان از غائت الحکیم

غائت الحکیم آسٹرالوجی میجک پر لکھی جانے والی ایک مشہور و معروف کتاب ہے جو کہ علامہ مجریطی کی تصنیف ہے ۔ یہ کتاب سنہ ۱۰۰۰ھجری میں اندلس میں عربی زبان میں شائع کی گئی تھی ۔ جس کا لاطینی ترجمہ سنہ ۱۲۵۶ ھجری میںبادشاہ انفسونو نے کروایا ۔اس کتاب میں درج الواح و طلاسم کو تیار کرنے کے لئے علم نجوم کے بہت سے اصولوں کو مد نظر رکھا جاتا ہے ۔ سیارگان کی سعادت و نحوست ، ان کی طاقت ، اور خصوصاََ پیدائشی طالع میں قمر کی طاقت کو دیکھا جاتا ہے اس کے بعد لوح یا طلسم کا انتخاب کیا جاتا ہے جن سے فوری اثرات کا ظہور ہوتا ہے ۔ ایک ہی لوح یا طلسم پوری زندگی کے لئے کافی ہوتا ہے ۔
ان الواح و طلاسم کی تیاری میں جیسا کہ بتایا گیا کہ علم نجوم کے بہت سے اصولوں کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے ۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم گاہے بگاہے ان اصولوں کے ہمراہ الواح و طلاسم تیار کرنے کے طریقہ کار کو پیش کرتے رہیں گے ۔ امید ہے کہ قارئین کے علم میں باعث اضافہ علمی ہوگا۔
[مزید جانئے۔۔۔]