علم النقوش سے دلچسپی رکھنے والے حضرات یقینی طور پر اعداد متحابہ کے متعلق جانتے ہوں گے ۔ ان اعداد کا تذکرہ علامہ خلدون نے تاریخ ابن خلدون تک میں کیا ۔ کاش البرنی مرحوم نے ان اعداد پر باقاعدہ ایک علیحدہ کتاب لکھی ۔ دیگر بے شمار صاحبان فن نے ان اعداد کا تذکرہ کسی نہ کسی صورت میں ضرور کیا ۔
لاڑکانہ کی ایک صاحب علم شخصیت نے گزشتہ دنوں اپنی کتاب مکاشفات اسرار و مکاشفات نور میں ایک بات کا اظہار کیا کہ عدد متحابہ کے مرتبہ دوم کے اعداد جو کہ عموماََ کتابوں میں لکھے گئے ہیں وہ غلط ہیں ۔ اتفاقاََ کچھ عرصہ قبل اسی موضوع پر ایک صاحب علم دوست نے بھی محترم عائلی صاحب کی بات کی تائید کی کہ مرتبہ دوئم کے اعداد غلط ہیں ۔ اسی موضوع پر انہوں نے وسیع تحقیق کے بعد کئی اعداد استخراج کئے جو اصول و ضوابط کی رو سے درست ثابت ہوئے ۔ اعداد متحابہ پر یہ قسط وار سلسلہ جہاں مبتدی حضرات کے لئے باعث اضافہ علمی ہوگا وہیں صاحب علم شخصیات کے لئے بھی ایک نئی راہ ہموار کرے گا ۔ ہمارے محترم دوست جناب محمد اجمل صاحب اس عزم کے ساتھ اس تحریر کو شائع کر رہے ہیں کہ اس سے قبل آپ نے یہ معلومات کہیں اور نہ پڑھی ہونگی ۔ انشاء اللہ
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔
محترم قارئین،ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔جزاک اللہ خیراً