بذریعہ علم النفس سگریٹ نوشی سے نجات

علم النفس

اس سے قبل علم النفس پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے ، قمری سُر و شمسی سُر کے متعلق کافی کچھ بتایا جا چکا ہے تاہم یہاں پھردُہرا دیتا ہوں کہ مبتدی حضرات کے لئے بھی یہ تحریر باعث فائدہ ثابت ہو۔
آپ نے یقیناً غور کیا ہوگا کہ ناک کے دائیں اور بائیں نتھنے سے ہر روز سانس جاری رہتا ہے ، نتھنے سے تین طریقوں سے سانس جاری رہتا ہے اگر سیدھے نتھنے سے سانس آرہا ہو تو اسے شمسی سر اور اگر بائیں نتھنے سے سانس آرہا ہو تو اسے قمری سُر کہا جاتا اس کے علاوہ اگر سانس دونوں نتھنوں سے جاری ہو تو اسے نفس متساویہ کہتے ہیں۔
سانس ایک نتھنے میں تقریباً دو گھنٹے جاری رہتا ہے ، اگر آپ سانس کو بدلنا چاہیں تو مثلاً دایاں سر چل رہا ہو اور آپ چاہتے ہیں کہ بایاں سر چلے تو دائیں کروٹ لیٹ کر دائیں نتھننے کو ہاتھ سے بند کر دیں تین ، چار منٹ میں بایاں سر چلنے لگے گا ۔
علم النفس کے بے شمار فائدے ہیں لیکن یہاں میں سگریٹ نوشی کو ترک کرنے کے حوالے سے ایک طریقہ درج کر رہا ہوں ۔
سگریٹ نوشی کرنے والے افراد یہ بات نوٹ کرلیں کہ جب آپ کا سگریٹ پینے کا دل چاہے  اس وقت نوٹ کریں کہ اس وقت آپ کا کونسا نتھنا چل رہا ہے ۔
دایاں
بایاں
یا دونوں
اگر دائیں نتھنے سے سر جاری ہے تو آپ داہنی کروٹ لیٹ کر دائیں نتھنے کو ہاتھ سے بند کردیں اور بائیں نتھنے سے سانس لینا شروع کر دیں
تین یا اندازاً چار منٹ بعد آپ کا بایاں سُر چلنے لگے گا ۔ اگر بایاں سُر چل رہا ہو تو اسی طریقے سے دایاں سُر چلانے کی کوشش کریں ۔
اس چھوٹے سے فارمولے پر مسلسل عمل کرنے سے سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے میں بہت مدد ملے گی ۔
یاد رکھیں کہ جب طلب محسوس ہو اس طریقے کار سے فائدہ اٹھائیں۔ مشق کے ابتدائی دنوں میں جب طلب محسوس ہو تو مشق کے بعد سگریٹ پی لیں لیکن مشق ہمیشہ متواتر کریں ۔ چند دنوں کے بعد آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی سگریٹ نوشی کی خواہش کم ہوگئی ہے ۔ اس فارمولے پر ہمیشہ عمل کرتے رہنے سے انشاء اللہ آپ کی یہ عادت ہمیشہ کے لئے چھوٹ جائے گی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*