No Picture
نگینوں کے خواص ، سعد و نحس و پہچان

Nageenay Aur Aap ::..نگینے اور آپ

چمکتے دمکتے قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں نے زمانہ قدیم سے ہی انسان کو مسحور کیا ہے بلکہ وہ ان پتھروں کی نمائش کے ذریعے اپنے سماجی مرتبے کا اظہار بھی کرتا رہا ۔ آج بھی جب فنون لطیفہ اور فلم سے وابستہ کسی نسوانی شخصیت کا ذکر ہوتا ہے تو اس کے پاس موجود قیمتی پتھر ضرور زیر بحث آتے ہیں ۔ ان جواہرات کی تلاشی ہی سر بمہر اہرام مصر کی انیسویں صدی میں کھدائی کا باعث بنی تھی ۔ محققین نے قدیم کتابوں میں پڑھا تھا کہ فراعنہ مصر اپنی نعش کے ساتھ اپنے جواہرات بھی اپنے اہرام میں دفن کروادیتے تھے اور انہی قدیم نقوش کو سمیٹ کر ان کھوجیوں نے ہر اہرام کا کونہ کونہ چھان مارا اور جواہرات کے بے پناہ خزانوں سے مالا مال ہوئے ۔ قاہرہ کا عجائب گھر ان جواہرات کو محفوظ کئے ہوئے ہے بلکہ لاہور ، بھمبور ، پشاور، ٹیکسلا ، لندر اور پیرس کے عجائب گھروں کی نمایاں زینت یہی جواہرات ہیں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ ۔ ۲۳(اسم برھوت)الرحیم

طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ ۔ اسم مقدس "برھوت”(الرحیم)۔
مزید خواص

طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبری کا تعارف ۔ اس کے خواص ۔ جو حضرات عملیات کے شعبہ سے وابستہ ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ مرحوم نے طلسمات کے باب پر کافی ریسرچ کی اور چند کتابوں کی صورت میں عوام الناس کے سامنے اپنی ریسرچ کو پیش کیا ، مرحوم کی مشہور کتب میں قانون طلسمات، بوستان طلسمات، انوار طلسمات ، طلسمات کی دنیا ، طلسمات رفیق ارباب فن سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔ مرحوم سے میرے تعلقات کافی قریبی رہے اور ایک عرصہ تک ان سے فیض یاب ہوتا رہا ۔ لیکن میرے علم میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ مرحوم نے طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر باقاعدہ کوئی کتاب تحریر کی ہو ، گو کہ طلسم ہٰذا پر چند رسائل میں مرحوم نے مختصراََ تعارف و خواص ضرور پیش کئے تھے ۔ گزشتہ دنوں انڈیا سے ایک علمی شخصیت نے ان کی اس کتاب کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کتاب بھی روانہ کردی ۔ طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر ایک جامع تحریر کہوں تو بے جا نہ ہوگا ۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ ساتھ قارئین کے علم میں بھی اضافہ ہو اور اپنے دینی و دنیاوی کاموں میں اس حیرت انگیز طلسم سے کام لے سکیں ۔ لہٰذا طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ قسط وار سلسلہ کے طور پر پیش خدمت ہے ۔ جو حضرات اس سے مستفید ہوں ان سے درخواست کروں گا کہ مرحوم کی بلندی درجات کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر مرحوم کی روح کو بخش دیں [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
علم الاعداد

علم الاعداد ۶

جن حضرات کے نام کا مفرد چار ہو ان کی خصوصیات
چار عدد والے لوگ اگر تعلیم یافتہ ہوں تو ؟
چار عدد والے لوگ اگر ان پڑھ ہوں؟
جن خواتین کے نام کا مفرد عدد چار ہو ان کی خصوصیات
چار عدد والی عورتیں اگر تعلیم یافتہ ہوں؟
چار عدد والی خواتین اگر ان پڑھ ہوں؟
مرکب اعداد کی کرشمہ سازی
تاریخ پیدائش بمطابق عیسوی۔ ۔ ۔ ۔
چار عدد والے حضرات و خواتین کے لئے خصوصی وظیفہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ [مزید جانئے۔۔۔]