No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

Sharf e zohra 2013::..شرف زہرہ ۲۰۱۳

سیارہ زہرہ جو کہ ایک سعد اصغر سیارہ ہے بقول صاحب کتاب شمس المعارف الکبریٰ بونی رحمتہ اللہ علیہ ، سیارہ زہرہ مونث ہے ۔ شادی اور خوشی کا بادشاہ ہے ، شہوت ، زینت و تالیف قلوب(کسی کے دل کو مسخر کرنا) اس کی خاصیت ہے ۔
جب یہ سیارہ برج حوت کے ۲۷ درجہ پر پہنچتا ہے تو قوانین قدرت کے مطابق نہایت ہی عمدہ شعاعیں عالم سفلیہ پر ڈالتا ہے اسے ہم حالت "شرف”کے نام سے پکارتے ہیں۔
علمائے متقدمین نے اس وقت کو نہایت موثر جانا ہے اسی سبب عاملین پورا سال اس وقت کا انتظار کرتے ہیں
امسال یہ وقت ۱۹ مارچ ۲۰۱۳ ۳ بجکر ۲۰ منٹ قبل از سحر سے رات ۱۹ مارچ ۲۰۱۳ ۱۰ بجکر ۲۵ منٹ تک رہے گا ۔ اس دوران ساعت زہرہ کا خیال رکھتے ہوئے عمل تیار کیا جائے گا۔
ہمارا کام وقت کی نشاندہی کرنا ہے مستفید ہونا آپ کا کام ہے ۔
تسخیر حکام ، تسخیر خلق ، قوم یا خلقت پر بزرگی حاصل کرنا ہو تو بھی مناسب ہے ۔ دکانداروں ، وکلاء ، ڈاکٹر حضرات، سیلزمین وغیرہ جن کی آمدن خلقت کی آمد سے متعلق ہو ان کو اس موقع سے لازمی فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ زیادہ خلقت آئے اور زیادہ آمدن ہو۔ [مزید جانئے۔۔۔]