No Picture
عملیات و تعویذات کی زکات

طریقہ زکات بہ سلسلہ عملیات ۔۔۔ شاہد الیاس سلیمی مرحوم

ستمبر ۲۰۰۴ عیسوی میں جب باقاعدہ ماہنامہ جمال جفر پاکستان کو آن لائن صورت میں پیش کیا تو اس وقت سوچا بھی نہ تھا کہ یہ سلسلہ اس حد تک آگے بڑھے گا۔میرے نہایت محترم دوست وبھائی جناب شاہد الیاس سلیمی مرحوم نے میری توجہ اس جانب مبذول کروائی تھی حالانکہ میں ۱۹۹۸ سے سوچ رہا تھا کہ انٹرنیٹ پر کوئی ایسا سلسلہ ہونا چاہئے جس سے ان علوم کو پذیرائی ملے ۔ جب آپ کسی شے کی بنیاد ڈالنے کی کوشش کریں تو ابتداء میں بے شمار تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے کچھ ایسا میرے ساتھ بھی ہوا لیکن ہمت نہ ہاری اور نتیجہ یہ نکلا کہ دیکھا دیکھی میں دیگر صاحبان علوم و فنون بھی میدان میں اتر آئے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ بعض حضرات نے ان علوم کے ساتھ وہی سلوک کیا جو ماضی میں جعل ساز کرتے رہے ۔
آج فیس بک پر سائیلین کم اور عاملین زیادہ ملتے ہیں ہر شخص افلاطون زماں نظر آتا ہے ، انداز گفتگو ایسا کہ گویا ابھی ابھی جبرائیل امین سے علمی فیض حاصل کرکے آرہے ہوں ۔ اسی لئے آج اس مضمون کو پیش کیا جا رہا ہے تاکہ وہ حضرات جو عملیات میں شوق رکھتے ہیں وہ خود محنت کریں نہ کہ کسی عامل کی اجازت کو غنیمت جان کر اپنا قیمتی وقت برباد کریں ۔ تحریر ہٰذا شاہد الیاس سلیمی مرحوم کی لکھی ہوئی ہے جو حضرات فیض حاصل کریں وہ مرحوم کے بلندی درجات کے لئے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]