No Picture
مضامین

حروف صوامت ۶۔۔۔۔

عمل ہٰذا سابقہ چیف ایڈیٹر شاہد الیاس سلیمی مرحوم کی یاد گارکے طور پر پیش کیا جا رہا ہے ۔ اس طریقہ کار کو استعمال میں لاتے ہوئے ہیروئن،سگریٹ نوشی،شراب وغیرہ کی عادات بد کا خاتمہ ممکن ہے ۔ موجودہ صدی کے اس آخری چند سالوں میں جہاں حضرت انسان نے خلاء میں کمندیں ڈالی ہیں وہاں معاشرہ میں وہ وہ الگ تھلگ ہو کر رہتا جا رہا ہے یہ صدی تحقیق و ترقی کی صدی کہلاتی ہے مگر انسان اخلاقی پستی کی جانب گرتا جارہا ہے ۔ مذہب سے بیگانہ ہے اس حالت میں وہ ذہنی سکون کی خاطر طرح طرح کی چیزوں سے اپنا دل بہلا رہا ہے ۔ گذشتہ عشرہ کا حضرت انسان کو تحفہ نشہ کی صورت میں وافر مقدار میں ہاتھ آیا ہے یہ نشہ جسے عرف عام میں ہیروئن کے قبیح نام سے موسوم کیا جاتا ہے ہزاروں گھرانوں کی عزت و آبرو خاک میں ملا چکا ہے اس نشہ کا عادی چند مہینوں میں انتہائی اخلاقی گراوٹ کا شکار ہو کر خاندان و معاشرہ کیلئے ننگ کا باعث بن جاتا ہے ۔ جہاں جدید تحقیق دیگر شعبہ ہائے حیات میں کی ہیں وہاں میڈیکل سائنس نے بھی اپنا سکہ منوایا ہے مگر اس لعنت سے چھٹکارا اس کے بس میں بھی نہیں ہے کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ چند مہینے کے علاج معالجہ پر ہزاروں روپے خرچ کرنے کے باوجود وہی مریض دوبارہ ایک ، دو ہفتہ بعد پھر سے اسی نشہ میں بری طرح مبتلا ہوجاتا ہے اس صورت میں ہم نے علم الحروف کے اس حصہ سے مرض کے ازالہ کے لئے انتہائی موثر و سادہ طریق وضع کیا ہے یہ عمل ایک طرح کا چلتا ہوا چادو ہے ۔ میں ارباب بست و کشاء کے ساتھ ساتھ ان والدین سے بھی اپیل کروں گا جن کے لخت جگر اس موذی نشہ میں مبتلا ہیں۔میرا یہ یقین ہے کہ آپ خود سارا عمل تیار کرکے استعمال کریں گے تو زندگی بھر کے لئے اس نشہ سے نفرت ہوجائے گی ۔ [مزید جانئے۔۔۔]