چمکتے دمکتے قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں نے زمانہ قدیم سے ہی انسان کو مسحور کیا ہے بلکہ وہ ان پتھروں کی نمائش کے ذریعے اپنے سماجی مرتبے کا اظہار بھی کرتا رہا ۔ آج بھی جب فنون لطیفہ اور فلم سے وابستہ کسی نسوانی شخصیت کا ذکر ہوتا ہے تو اس کے پاس موجود قیمتی پتھر ضرور زیر بحث آتے ہیں ۔ ان جواہرات کی تلاشی ہی سر بمہر اہرام مصر کی انیسویں صدی میں کھدائی کا باعث بنی تھی ۔ محققین نے قدیم کتابوں میں پڑھا تھا کہ فراعنہ مصر اپنی نعش کے ساتھ اپنے جواہرات بھی اپنے اہرام میں دفن کروادیتے تھے اور انہی قدیم نقوش کو سمیٹ کر ان کھوجیوں نے ہر اہرام کا کونہ کونہ چھان مارا اور جواہرات کے بے پناہ خزانوں سے مالا مال ہوئے ۔ قاہرہ کا عجائب گھر ان جواہرات کو محفوظ کئے ہوئے ہے بلکہ لاہور ، بھمبور ، پشاور، ٹیکسلا ، لندر اور پیرس کے عجائب گھروں کی نمایاں زینت یہی جواہرات ہیں ۔
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔
محترم قارئین،ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔جزاک اللہ خیراً