No Picture
نگینوں کے خواص ، سعد و نحس و پہچان

Diamond::.الماس

پتھروں کے خواص پر ایک علمی تحریر ۔
ہیرا جسے عربی میں الماس ، انگریزی میں ڈائمنڈ سنسکرت میں ہیرک کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔ یہ بلوری رنگ کا صاف و شفاف پتھر ہے اس کا دنیا کے سب سے قیمتی پتھروں (جواہرات) میں شمار ہوتا ہے ۔ اس کی چمک دمگ ، رنگت ، خوبصورتی اور سختی طرہ امتیاز ہے ۔ اسے شاہی پتھر کہا جاتا ہے اور اسی وجہ سے خزانوں میں محفوظ کیا جاتا ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
نگینوں کے خواص ، سعد و نحس و پہچان

Nageenay Aur Aap ::..نگینے اور آپ

چمکتے دمکتے قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں نے زمانہ قدیم سے ہی انسان کو مسحور کیا ہے بلکہ وہ ان پتھروں کی نمائش کے ذریعے اپنے سماجی مرتبے کا اظہار بھی کرتا رہا ۔ آج بھی جب فنون لطیفہ اور فلم سے وابستہ کسی نسوانی شخصیت کا ذکر ہوتا ہے تو اس کے پاس موجود قیمتی پتھر ضرور زیر بحث آتے ہیں ۔ ان جواہرات کی تلاشی ہی سر بمہر اہرام مصر کی انیسویں صدی میں کھدائی کا باعث بنی تھی ۔ محققین نے قدیم کتابوں میں پڑھا تھا کہ فراعنہ مصر اپنی نعش کے ساتھ اپنے جواہرات بھی اپنے اہرام میں دفن کروادیتے تھے اور انہی قدیم نقوش کو سمیٹ کر ان کھوجیوں نے ہر اہرام کا کونہ کونہ چھان مارا اور جواہرات کے بے پناہ خزانوں سے مالا مال ہوئے ۔ قاہرہ کا عجائب گھر ان جواہرات کو محفوظ کئے ہوئے ہے بلکہ لاہور ، بھمبور ، پشاور، ٹیکسلا ، لندر اور پیرس کے عجائب گھروں کی نمایاں زینت یہی جواہرات ہیں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]