نقش معظم بسم اللہ الرحمن الرحیم

نقش معظم بسم اللہ الرحمن الرحیم

فہرست

بسم شریف کے نقوش کے فوائد تحریر کرنا انسانی قدرت سے باہر ہے البتہ چند مشہور خواص تحریر کئے جاتے ہیں ۔
۱۔ اس کا عامل اگر کسی گڑھے میں گر جائے تو اللہ تعالیٰ بہت سی بلاؤں سے اس کو محفوظ رکھے گا۔
۲۔ ہر شیطان رجیم سے ، جلنے ، مسخ ہونے اور غرق ہونے سے اللہ محفوظ رکھے گا۔
۳۔ جب کسی کو انواع و اقسام کے امراض کی شکایت ہو تو اس نقش کو پاس رکھے ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے شفا پائے گا۔
۴۔ غیر لوگوں کے دلوں میں رعب اور ہیبت رہے گی ۔ اور دوستوں کے نزدیگ محبوب ہوگا۔
۵۔ چھوٹا بچہ جو نیند میں ڈرتا ہو اس کے گلے میں ڈال دیں تو اس سے آفات دور رہیں گی ۔
۶۔ جس شخص کے گلے میں یہ لوح ہوگی اس کے مال اور کسب میں برکت ہوگی ۔
۷۔ اگر اس لوح کو دوکان پر لٹکائے تو خدائے تعالیٰ ظالموں اور حاسدوں کی آنکھوں کو اندھا کر دے گا۔ اور اسے از حد نفع ہوگا۔
۸۔ اگر اس کو چاندی کی لوح پر لکھ کر پانی میں ڈال دیں اور وہ پانی کسی مریض کو پلائیں تو شفاء ہوگی ۔
۹۔ درد سر کی صورت میں درد والے مقام پر رکھ دیں تو درد جاتا رہے گا۔

مخصوص وقتوں میں لکھنے کے فوائد:۔
۱۔ جو شخص محرم کی پہلی کو ایک سو تیرہ مرتبہ لکھ کر پاس رکھے اسے کوئی برائی اور تکلیف نہ پہنچے گی ۔آنے والی آفات اور مصائب ٹل جائیں گے ۔
۲۔ جو شخص جمعرات کے دن ساعت اول میں نقش لکھ کر پاس رکھے تو سلاطین و امراء کے نزدیک معزز و مکرم ہوگا ۔
۳۔ جو شخص جمعہ پڑھنے کے بعد کاغذ پر لکھ کر شیشے میں جڑوا کر دوکان میں لٹکائے تو اس کی آمدنی میں بہت برکت ہوگی اور اللہ تعالیٰ حاسدوں کی آنکھوں کو اندھا کر دے گا۔

خاص ہدایات:۔
۱۔ اگر کسی کے نام کے اعداد جفت ہیں تو نقش مربع سے کام لے ۔ اور طاق ہیں تو نقش مثلث لکھے ۔ جیسے اگر کسی کے نام کے اعداد ۲۱۰ ہیں چونکہ جفت ہیں اس لئے نقش مربع کام دے گا ۔
۲۔ ان نقوش کے اندر جو اعداد لکھے گئے ہیں وہ نہیں لکھے جائیں گے اعداد محض رفتار نقش کو ظاہر کرتے ہیں ۔
۳۔ پاس رکھنا ہو تو چاندی کی تختی پر لکھے دوکان میں لٹکانے کے لئے سفید کاغذ پر لکھے ۔
۴۔ یہ نقوش ہر روز لکھے جا سکتے ہیں مگر صرف ساعت اول میں یعنی طلوع آفتاب کے ایک گھنٹہ کے اندر اندر۔

نقش مربع (بسم اللہ الرحمن الرحیم)۔

نقش مثلث (بسم اللہ الرحمن الرحیم)۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*