استخارہ مجرب

استخارہ مجرب

نیا چاند دیکھنے پر جو پہلا جمعہ آئے (جمعرات کا دن گزار کر جو رات آئے جس کی صبح کو جمعہ ہوگا) تو رات کے ۱۲ بجے کے بعد یعنی نصف رات گزرنے کے بعد غسل کریں اور پاک و صاف کپڑے پہن کر خوشبو لگائیں جس مصلے پر عمل کریں اس مصلے پر بھی خوشبودار پھول ڈالیں اور معطر کرلیں ۔ بخور صندل کا روشن کریں ۔ عمل کے وقت کوئی دوسرا کمرہ میں موجود نہ ہو ۔
پہلے دو رکعت نماز نفل پڑھیں پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد تین مرتبہ سورہ الم نشرح ۔
دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
سلام پھیر کر ایک سو ایک مرتبہ یہ آیت پڑھیں ۔
عالم الغیب فلا یظھر علی غیبہ احدا الا من ارتضی من رسول (سورہ الجن آیت نمبر ۲۶ اور ۲۷ کا شروع کا کچھ حصہ)۔
اول و آخر ۳ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
جب ایک سو ایک مرتبہ یہ آیت پڑھ چکیں تو پھر دو رکعت نماز بقاعدہ اول پڑھیں ۔ اور پھر اس آیت کو ایک سو ایک مرتبہ حسب سابق تلاوت کریں۔ پھر ختم ہونے پر دو رکعت نماز پڑھیں ۔ اور پھر ایک سو ایک مرتبہ اس آیت کی تلاوت کریں ۔ پھر دو رکعت نماز پھر آیت کا ورد۔
عمل ختم ہونے پر جس کام کے نتیجہ کے لئے تشویش ہو یا جس کے بارے میں آپ جاننا چاہ رہے ہوں اس کی اطلاع کی خدا سے دعا مانگیں ۔
یعنی دعا کریں کہ الہی فلاں امر میں جو ہونیوالا ہے اس سے مجھے مطلع فرما ۔ دعا مانگ کر اسی مصلے پر قبلہ رخ ہو کر سوجائیں ۔
انشاء اللہ تعالیٰ تمام حال منکشف ہوجائے گا۔ لیکن احتیاط کریں کہ نماز صبح قضا نہ ہونے پائے ۔ اور اس کے لئے انتظام کریں ۔ کہ نماز صبح وقت پر ادا کر سکیں ۔ اگر آپ ۱۲ بجے غسل کرنا شروع کریں تو ۲ بجے تک اس عمل سے فارغ ہو سکتے ہیں ۔ خدا نہ کرے اگر کسی وجہ سے پہلے دن حال معلوم نہ ہو تو دوسرے دن پھر اس عمل کو کریں اور بضرورت تیسرے دن بھی کریں ۔ بہت سے احباب نے اس عمل سے فیض حاصل کیا ہے اور بہت کم مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ تین دن عمل کرنے کی ضرورت پڑی ہو ۔ بہرحال عمل کی انتہا تین یوم ہے انشاء اللہ تمام حال پردہ غیب سے صاف صاف ظاہر ہوگا۔ وہ لوگ جن پر استخارہ کھل چکا ہوا ہوگا انہیں پہلی رات ہی علم ہوجایا کرے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*