Ilmulnafs::.علم النفس۱۳

فہرست

ترک خواہشات

آپ کسی بری عادت سے پیچھا چھڑانا چاہتے ہیں ۔ کوئی بھی بری عادت ہو ، افیون ، بھنگ چرس، شراب ، حقہ ،گناہ ۔۔۔۔ غرضیکہ کوئی سی بری عادت کا آپ ازالہ چاہتے ہیں اور دل سے ترک کرنے کا تہیہ کر چکے ہیں تو آئیے اس عمل کی مشق کیجئے ۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے اندر اس عادت کے خلاف ایک آواز پیدا ہوچکی ہے اور آپ کی ضمیر اس عادت سے نفرت کر چکی ہے آپ خواہ مخواہ اس عادت کو ترک کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور آپ کا نفس اس عادت کے خلاف جہاد پر آمادہ ہو چکا ہوگا سنئے اور غور سے ترکیب کو ملاحظہ فرمائیے کہ
کوئی وقت ہو جب خواہشات کا جذبہ موجزن ہوجائے آپ اس وقت داہنے نتھنے پر انگلی رکھ کر بائیں نتھنے سے سانس زور سے کشید کریں اور بائیں نتھنے پر انگلی رکھ کر دائیں نتھنے کے راستے خوب زور سے باہر نکال دیں کم از کم دس بارہ بار یہ عمل کریں اتنی تھوڑی سی بات پر آپ ہر قسم کی عادت کو ترک کر سکتے ہیں جس وقت خواہشات امڈ آئے آپ یہ عمل کریں فوراََ طبعیت خلاف ہوجائے گی ۔آئیندہ ماہ ملاحظہ فرمائیے تحفہ شباب

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*