ہمزاد 8 ۔ عمل تسخیر ہمزاد اور بخورات

جہاں دیگر شرائط تسخیر ہمزاد کے لئے لاگو قرار دی گئی ہیں وہاں عامل کو بخورات کا بھی علم ہونا چاہئے ، یاد رہے کہ بخورات دھونی کو کہتے ہیں ہر عمل علوی میں جس کا تعلق مخصوص تسخیرات سے ہو بخورات (دھونی) کا سلگانا اشد ضروری ہے اس لئے کہ ہر عمل میں عامل کو موکل سے واسطہ ضرور پڑے گا اور ظاہر ہے کہ موکلات پے پناہ طاقت کے مالک ہوتے ہیں ان میں بعض سخت مزاج اور تندخو ہوتے ہیں اور وہ عمل جلالی سے وابستہ ہوتے ہیں درصورت قبضہ اپنی آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے پوری جد و جہد کرتے ہیں اور اسی جدو جہد میں موقع کے متلاشی بھی رہتے ہیں اور موقع ملنے پر وہ عامل کی جان تک لینے سے گریز نہیں کرتے ۔ بعض نیک دل اور نرم مزاج ہوتے ہیں اپنی آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے وہ بھی جد و جہد کرتے ہیں موقع کی تلاش ان کو بھی ہوتی ہے لیکن وہ عامل کی ہلاکت کے درپے نہیں ہوتے چنانچہ ان کو نرم مزاج کرنے اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے بخورات کا روشن کرنا اور ان کی بھینی بھینی خوشبو سے مقام عمل کو معطر رکھنا ان کی خوشنودی مزاج کا باعث ہوگا۔
یہاں پر اس نکتہ کو فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ بخورات کا سیارگان سے گہرا تعلق ہے
ستارے عالم کی ہر چیز ۔ انسان ۔ حیوان ، ان کی ترقی و تنزلی ، نشونما ، مفلسی ، امارت، بیماری،آزادی ، دوستی و دشمنی ، سعادت و نحوست ، نیک و بد اثرات ، فلاح و بہبود وغیرہ پر حاوی ہوتے ہیں اور ان کی تاثیرات عالم کی ہر ذی روح اور غیر ذی پر نئے نئے انداز سے ظاہر ہوتی رہتی ہے عاملین کا مگار نے ان پر سیر حاصل اور قابل قدرمضامین لکھے ہیں جن کا مفصل تذکرہ اس مختصر مضمون میں نا ممکن ہے ۔
خیال رہے کہ سبعہ سیارگان میں یہ سیارے شامل ہیں
زحل
مشتری
مریخ
شمس
زہرہ
عطارد
قمران سات سیارگان میں پانچ سیارے خمسہ متحیرہ کہلاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ الٹی اور سیدھی دونوں چال چلتے ہیں یعنی آفتاب کو اپنا مرکز بنا کر کبھی اس کے نیچے رہتے ہں کبھی پیچھے اور بروج سے رجعت کی بھی قوت رکھتے ہیں ۔ ان ستاروں کا تعلق موکلین اسمائے الہٰیہ سے بہت ہی گہرا ہوتا ہے اور ان اسمائے الہٰیہ کا تعلق اور حرف سِر اسم باری تعالیٰ ابجد کے
اٹھائیس حرفوں سے ترتیب پاتے ہیں چنانچہ ہر ہر حرف پر موکلین متعین ہیں ۔ اور اپنے متعلقہ اسم سے ہمہ وقت تسبیح و تہلیل کرتے رہتے ہیں انہیں حرفوں سے انسانی اسماء بھی ترتیب پاتے ہیں چنانچہ ستاروں اور موکلین کا تعلق انسان سے بھی گہرا ہوتا ہے ۔ انسان چار چیزوں آگ ، پانی ، مٹی اور ہوا کا مرکب ہے چنانچہ بعد تحقیق صحیح طور پر ابجد کے ۲۸ حروف کو بھی برابر برابر چار حصوں میں تقسیم کرکے ایک حصہ کو آتشی ، دوسرے کو بادی تیسرے کو آبی اور چوتھے کو خاکی قرار دیا گیا ہے ۔ اس تقسیم پر اب تک مطالعہ سے عاملین کی رائے میں،میں نے کہیں بھی اختلاف نہیں پایا ۔ اور یہ بات بھی اس امر کی شہادت دیتی ہے کہ اگر یہ طریقہ غلط ہوتا تو اس اصول پر عمل کرنے والوں کو کبھی کامیانی نہ ہوتی ۔ اقسام حروف پر حسب موقع روشنی ڈالنے کی کوشش کروں گا اس وقت بخورات کا ستاروں سے تعلق کہ کونسے بخورات کن سیارگان کے تحت ہیں بیان کرنا ہیں ۔ یاد رکھیں عمل کیسا ہی کیوں نہ ہو عامل کو دوران عمل بخور سلگانے میں کبھی بخل سے کام نہیں لینا چاہئے ۔زحل: عود ۔ رال ۔ گوگل
مشتری ۔ عطر عنبر ۔ مشک ۔ زعفران ۔ صندل سرخ ۔ صندل سفید ۔ اگر ۔ لوبان ۔ حب الغار ۔ شکر
مریخ ۔ عود ۔ قرنفل ۔ لوبان ۔ سیندور۔ جوز ۔ گوگل
شمس۔ عود ۔ صندل سفید ۔ صندل سرخ ۔ عطر ۔ جوز ۔ عنبر ۔ اگر ۔ شکر ۔ لوبان ۔ سیندور
زہرہ ۔ عطر سہاگ ۔ صندل سرخ ۔ مشک ۔ صندل سفید۔ زعفران ۔ لوبان ۔ شکر ۔ جائفل ۔ اگر ۔ خوشبودار پھول
عطارد۔ عود ۔ عنبر ۔ لوبان ۔ کندر
قمر ۔ کافور ۔ عطر ۔ عطر گلاب ۔ لوبان اور عود

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*