ہپناٹزم۹

فہرست

عمل تنویم کے مغربی طریقے

مغربی طریقوں کا دارومدار صرف قوت ارادی پر ہے ۔ اگر آپ کامیاب ہونے کا عزم کر چکے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کی کامیابی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی ۔ بزدل اور ارادے کے کچے انسان کے لئے زندگی کی منازل میں کہیں بھی کوئی مقام نہیں ہے ۔ مگر قوت ارادی کے مالک انسان کے لئے کائنات کا چپّہ چپّہ اس کا اپنا ہے اگر آپ کے ارادے کو تزلزل نہیں ہے تو آپ ایک نہیں ، بسیوں انسانوں کو ہپناٹزم کی مسحور کن نیند میں ڈال سکتے ہیں ۔
آئیے کمر ہمت باندھ کر میدان میں آجائیے ۔ آنکھوں اور ہاتھوں کی مشق اگر آپ اپنی مقناطیست بڑھانے کے لئے کرلیں تو بہتر ہے اور اگر نہ کر سکیں تو قوت ارادی کے بل بوتہ پر ایک ماہر ہپناٹسٹ ضرور بن سکتے ہیں ۔

طریقہ نمبر۱

معمول کو آرام کرسی پر بٹھا دیں اور اسے تاکید کر دیں کہ اپنے اعضاء کو ڈھیلا چھوڑ دے یوں محسوس کرے کہ اعضاء میں نہ سکت ہے نہ زندگی ہے اور اس کے اعضاء جب بالکل ڈھیلے ہوجائیں تو اسے اپنی طرف دیکھنے کا حکم دیں پھر آہستہ آہستہ ایک دو تین کی گنتی کریں ، معمول کو ہدایت کر دیں کہ ہر ایک عدد پر وہ اپنی آنکھ بند کرلیا کرے اور پھر فوراََ کھول لیا کرے
ہر عدد بولنے پر آنکھیں بند بھی کرے اور پھر فوراََ کھول بھی لے ۔
اسی طرح گنتے چلے جائیں ۔
اس کے ساتھ ساتھ کہیں
کہ "تم کو نیند آرہی ہے ، تم تھک چکے ہو ، تمہاری آنکھیں بوجھل ہوچکی ہیں ، تمہاری آنکھوں میں نیند کا خمار ہے ، تم سوجانا چاہتے ہو ، تم ابھی سوجاؤگے "۔
آپ گنتی کرتے جائیں اور اس کے ساتھ وقفہ وقفہ کے بعد اسی طرح کے فقرات بھی دہراتے جائیں چند اعداد کی گنتی تک معمول تھک کر اور آپ کے متواتر فقرات کی زد میں آکر نیند پر مائل ہوجائے گا اور پھر اس کے لئے ہر عدد پر آنکھیں بند کرنا اور کھولنا ناگران ہوگا اس وقت آپ اس کی آنکھیں خود بند کروا کر مزید نیند آور فقرات بولیں۔ جیسے
آپ سو رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ آپ نیند میں ہیں ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آپ پر نیند کا غلبہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آپ سو چکے ہیں  ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ آپ سور ہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آپ ابھی نہیں جاگ سکتے ، جبتک کہ میں نہ جگاؤں ۔ ان فقرات سے نیند کا غلبہ تیر تر ہوجائے گا ۔ اور معمول ہپناٹائز ہوجائے گا۔باقی آئندہ

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*