No Picture
مضامین

شرف زحل ۲۰۱۱؟؟؟

کچھ عرصہ قبل محمد اجمل کی جانب شرف زحل کی مناسبت سے ایک تحریر شائع کی گئی تھی جسے بے حد سراہا گیا ، ہم نے ہمارے محسن اور کرم فرما جناب ارشد گیلانی صاحب سے بھی اس سلسلے میں قلم کو حرکت دینے کی گزارش کی تھی جنہیں انہوں نے قبول کرتے ہوئے گرانقدر معلومات روانہ فرمائیں۔
شرف زحل ۲۰۱۱ اور دیگر قوانین نجوم پر ایک علمی تبصرہ از قلم ارشد گیلانی ۔ کینڈا [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

حصول اولاد

اکثر و بیشتر ای میلز میں سائلین نے خواہش ظاہر کی ہے کہ حصول اولاد کے سلسلے میں کوئی مجرب عمل بیان کیا جائے کئی حضرات کو میں نے فرداََ تعلیم بھی کیا لیکن درحقیقت قارئین کی ای میلز اس بات کا تقاضہ کر رہی تھیں کہ اس موضوع پر بھی قلم اٹھایا جائے ۔ حصول اولاد کے سلسلے میں علمائے روحانیات نے بے شمار اعمال تعلیم فرمائے ہیں اور ہر ایک عمل اپنی جگہ مستند ہے لیکن احقر کے تجربات میں جو عمل گزشتہ کئی سالوں سے رہا ہے اسے ہی بیان کیا جائے گا۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

جلجلوتیہ الکبریٰ ۶

طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبری کا تعارف ۔ اس کے خواص ۔ جو حضرات عملیات کے شعبہ سے وابستہ ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ مرحوم نے طلسمات کے باب پر کافی ریسرچ کی اور چند کتابوں کی صورت میں عوام الناس کے سامنے اپنی ریسرچ کو پیش کیا ، مرحوم کی مشہور کتب میں قانون طلسمات، بوستان طلسمات، انوار طلسمات ، طلسمات کی دنیا ، طلسمات رفیق ارباب فن سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔ مرحوم سے میرے تعلقات کافی قریبی رہے اور ایک عرصہ تک ان سے فیض یاب ہوتا رہا ۔ لیکن میرے علم میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ مرحوم نے طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر باقاعدہ کوئی کتاب تحریر کی ہو ، گو کہ طلسم ہٰذا پر چند رسائل میں مرحوم نے مختصراََ تعارف و خواص ضرور پیش کئے تھے ۔ گزشتہ دنوں انڈیا سے ایک علمی شخصیت نے ان کی اس کتاب کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کتاب بھی روانہ کردی ۔ طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر ایک جامع تحریر کہوں تو بے جا نہ ہوگا ۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ ساتھ قارئین کے علم میں بھی اضافہ ہو اور اپنے دینی و دنیاوی کاموں میں اس حیرت انگیز طلسم سے کام لے سکیں ۔ لہٰذا طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ قسط وار سلسلہ کے طور پر پیش خدمت ہے ۔ جو حضرات اس سے مستفید ہوں ان سے درخواست کروں گا کہ مرحوم کی بلندی درجات کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر مرحوم کی روح کو بخش دیں [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

طلسم ہیکل سلیمانی ۳

آج سے چند ماہ قبل قارئین کو یاد ہوگا کہ طلسم شفاء الامراض کے نام سے ایک عنوان شروع کیا گیا تھا جو کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کی کتاب قانون طلسمات سے نقل کیا گیا تھا ۔ درحقیقت علامہ مرحوم علم کی اس بلندی پر پرواز تھے جہاں تخیل کے پر بھی جلا کرتے ہیں ۔ علامہ مرحوم نے قدیم نایاب و صدری اعمال جو کہ عبرانی و سریانی زبان میں تھے پر کافی تحقیق کی اور اسے پیش کیا ۔ علامہ صاحب کے وہ اعمال جو سہل الحصول ہونے کے علاوہ ممکن العمل تھے انہیں میں نے ذاتی طور پر استعمال کیا اور حرف بحرف درست پایا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم سے رابطہ نہ ہوتا تو شاید میں اس پرخار دشت میں بھٹکتا رہتا ۔ اس ماہ سے ہم ایک نیا سلسلہ بعنوان “طلسم ہیکل سلیمانی ” قسط وار صورت میں تحریر کر رہے ہیں عمل ہٰذا علامہ مرحوم کی کتاب انوار طلسمات سے لیا گیا ہے ۔ تمام قارئین سے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی گزارش کی جاتی ہے [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

حروف صوامت ۴

دو افراد کے مابین ناجائز تعلقات جو کہ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن رہے ہوں اور وہ دونوں کسی بھی طرح اس فعل قبیحہ سے باز نہ آرہے ہوں تو ایسی صورت میں حروف صوامت کا یہ بیان کردہ عمل کسی اکسیر سے کم نہیں۔ [مزید جانئے۔۔۔]