auj-e-shams-july-2018
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

Auj e Shams | اوج شمس جولائی 2018

سیارہ شمس کواصلطلاح نجوم میں شہنشاہ فلک کے نام سے پکارا جاتا ہے کیونکہ نظام شمسی کے تمام سیارے اسی سیارہ کے گرد چکر لگا رہے ہیں۔ سیارہ شمس قوت و توانائی وحیات کی بقا اور نشو ونما کا مظہر ہے۔
شمس ایک سعد سیارہ ہے اور برج اسد کا حاکم ہے۔ یہ مزاج کے لحاظ سے آتشی ہے۔ شمس جب برج حمل کے19 درجہ پر آتا ہے تو نہایت ہی سعد قسم کی شعاعیں زمین پر ڈالتا ہے یہ وقت اس کے شرف کا ہوتا ہے اس کے بعد جب یہ سیارہ برج سرطان کے 20 درجہ پر آتا ہے تو اسے اوج کی قوت حاصل ہوتی ہے شرف کے بعد کسی بھی سیارے کی اوج کی طاقت سعد تسلیم کی جاتی ہے ۔ 11 جولائی کو یہ وقت میسر آئے گا ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

sharf-e-mareekh-2018-taqat-o-quwat-ka-khazana
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

شرف مریخ 2018 | طاقت و قوت کا سیارہ۔

اللہ رب العزت نے سیارگان سبعہ میں مختلف تاثیرات پنہاں رکھی ہیں ۔ ان سے ایسی شعاعیں نکلتی ہیں جو کرہ ارض پر اثر انداز ہوکر گوناگوں تبدیلیاں لانے کا باعث بنتی ہیں ۔ مریخ کی مٹی سرخ ہے اور لوہا اس کے اندر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ مریخ کی دھات لوہا ہے اور لوہے کو ہی طاقت و قوت حاصل ہے ۔ خون کے اندر بھی لوہا ایک جزو کے طور پر پایا جاتا ہے ۔ لوہے کو طاقت اس لئے بھی حاصل ہے کہ تیر و تلوار و نیزہ وغیرہ لوہے سے ہی بنتے ہیں ، بندوق بھی لوہے کی ہی ہوتی ہے ۔ مریخ انسان کی فزیکل قوت ، ہمت ، جرأت اور مہم بازی سے وابستہ ہے ۔
سیارہ مریخ جب دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے برج جدی کے 28درجہ پر پہنچتا ہے تو اسے شرف کی قوت حاصل ہوتی ہے ۔ اس سال اس سعید وقت کی ابتداء۔۔۔۔۔۔۔ [مزید جانئے۔۔۔]

عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

دشمنوں اور مخالفین پر فتح پانے کے لیے لوح مریخ

اوج مریخ کا آغاز 17 اگست کو 18:24 منٹ پر ہو گا اور اس کا اختتام 19 اگست کو صبح 7:59 منٹ پر ہو گا۔ یہ وقت پاکستان کے اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق ہے۔

اوج مریخ کے موقع پر ہم ایک لوح بنانے کا طریق پیش کر رہے ہیں جو دشمنوں اور مخالفین کے حربوں کے خلاف ایک بہت موثر ہتھیار کے طور پر کام کرتی ہے۔ دشمن اور مخالفین آپ کو نقصان پہنچانے کی کیسی ہی کوششیں کیوں نہ کریں ان کی ہر کوشش ناکام ہو جاتی اور پھر اس لوح کی برکت سے آپ کے دشمن مخالفت ترک کر کے آپ کے گن گانے لگتے ہیں۔

[مزید جانئے۔۔۔]