No Picture
مضامین

اثرات حروف

علم الحروف اپنے اندر ایک وسیع کائنات رکھتا ہے اس کے جاننے والے اب خال خال ہی نظر آتے ہیں ۔ بعض اصحاب عملیات کا مضحکہ اڑاتے نظر آتے ہیں کوئی اسے بے اثر بتلارہا ہوتا ہے تو کوئی ڈھکوسلہ کہہ رہا ہوتا ہے ۔ یہ وہی اصحاب ہیں جو عملیات اور علم الحروف سے ناآشناہوتے ہیں حالانکہ یہ افراد یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ حکیم کی دی ہوئی ادویات میں اثر ہے ، لیکن اس بات کو تسلیم کرنے میں پس و پیش سے کام لیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کسی حرف میں کوئی خاص تاثیر پیدا کر سکتا ہے ۔ یاد رکھیں کہ دھات ایک ہی ہے مثلاََ چاند ی ، سونا ، لوہا ، تانبہ وغیرہ مگر ایک دھات سے ہزاروں قسم کے زیورات اور برتن او دیگر کارآمد اشیاء بنائی جاتی ہیں ، یہی ہمارا روزمرہ کا مشاہدہ ہے لیکن اگر یہی دھاتیں ہمیں خام حالت میں دیدی جائیں تو ہم ایک چاندی کاپترہ تک نہیں بنا سکتے ۔ اسی طرح حرف تو ایک ہے مثلاََ الف مگر اس میں قسم قسم کے اثرات پنہاں ہیں ۔ ضرورت ہے صناع اور کاریگری کی ۔ آپ کے اگر ایک لوہے کا ٹکڑا دے دیا جائے تو آپ کے لئے بے کار ثابت ہوگا مگر یہی لوہے کا ٹکڑا اگر ایک کاریگر کو دے دیا جائے تو وہ اس سے ایک کارآمد پرزہ بنا سکتا ہے ۔ اسی طرح حروف آپ کے لئے بے کار ہیں مگر ہمارے متقدمین ان سے کافی کام لیتے رہے ہیں ۔ یہ بھی علم ہونا چاہئے کہ ہر پرزہ اپنی جگہ پر کام دیتا ہے اور اس کی طاقت اسی جگہ کارآمد ہوتی ہے مثلاََ اگر آپ کو کوئی خوبصورت سا زیور کسی عورت کے لئے بنانا ہے تو لازم ہے کہ دھات نرم ہو یہ نہ ہو کہ لوہے سے آپ وہ زیور تیار کروالیں بجائے زینت کے بدصورتی کی علامت ثابت ہوگا۔ اسی طرح حروف سے کام لیتے وقت یہ علم ہونا چاہئے کہ کونسا حرف کس جگہ کارآمد ہو سکتا ہے [مزید جانئے۔۔۔]